Come to Jesus

Come to Jesus this page contains Christian teaching and Christian content.this page tried to guide God's people.

01/09/2024
29/03/2024
29/03/2024

Good friday
روزوں کا آخری جمعہ گڈ فراۓڈے کے طور پر جانا اور دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔اس دن يسوع مسیح کو صلیب پر مصلوب کیا جاتا ہے اور صلیب پر ہی يسوع مسیح جان دیتے ہیں مسیحی ہر سال گڈ فراۓ ڈے کومسیح کے کلوری کے سفر، مسیح کے دکھوں مسیح يسوع کی مصلوبیت اور صلیب پر موت
پر دھیاں و گیاں کرتے ہوۓ اس دن کو مناتے ہیں
اور اپنے آپ کو مسیح کے جی اٹھنے کی عید کے لئے بھی تیار کرتے ہیں
گڈ فراے فتح اور شاد مانی کا دن ہے گڈ فرۓ ڈے نجات کی تکمیل کا دن ہے
سب کو میری طرف سے ہیپی گڈ فراۓ ڈے

16/02/2024

"بلکہ جب تُو روزہ رکھّے تو اپنے سر میں تیل ڈال اور مُنہ دھو۔ تاکہ آدمی نہیں بلکہ تیرا باپ جو پوشِیدگی میں ہے تُجھے روزہ دار جانے۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔"
متی 6ب 17-18آ

وضاحت:

خیرات کرنے اور دعا کرنے کے پر بات کرنے کے بعد یسوع مسیح اسی سلسلے کے تیسرے پہلو یعنی روزے پر بات کرتا ہے. مسیح روزے کو ختم نہیں کرتا بلکہ اسکو منظم کرتا ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ رہا کہ روزہ رکھو اور نہ یہ کہہ رہا ہے کہ روزہ نہ رکھو۔ وہ صرف اتنا کہہ رہا ہے "جب تم روزہ رکھو" بالکل اسی طرح جیسے اس نے کہا "جب تم خیرات کرو" یا "جب تم دعا کرو"۔ یہ ہر ایسے شخص کی زندگی کے ایک لازمی حصے کی طرح تصور کیا گیا ہے جو خدا کی بادشاہی کا وارث ہے۔ وہ کہتا ہے جب تم روزہ رکھو اس طرح کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ فرض کر رہا ہے کہ ہم روزہ رکھیں گے۔ متی 9ب 15آ میں لکھا ہے "۔۔۔وہ دِن آئیں گے کہ دُلہا اُن سے جُدا کِیا جائے گا۔ اُس وقت وہ روزہ رکھّیں گے۔" وہ آسمان پر اٹھا لیا گیا اور جب تک وہ دوبارہ واپس نہیں آتا تب تک روزہ رکھنے کا وقت ہے۔ سو خیرات کرنے اور دعا کرنے کی طرح روزہ رکھنا بھی روحانی ترجیحات میں شامل ہے۔

روزہ رکھنے کے چند وجوہات:

دکھ اور رنج روزے کا سبب بنتا ہے۔ خوف روزے کا سبب بنتا ہے۔ ایسے اوقات میں جب خوف آپکے دل کو دبوچ لے تو دور دور تک کھانے کی کوئی سوچ آپکے ذہن میں نہیں آتی۔ گناہ کا شدید پچھتاوا آپکے اندر پشیمانی اور ایسی شدت کو پیدا کرتا ہے کہ آپ روزہ رکھتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ خدا کا کلام حاصل کرنے یا اسکا اشتہار دینے کے لیے روزہ رکھتے تھے۔ ایک اور چیز جو ہم بائبل میں دیکھتے ہیں جس نے لوگوں کو روزے کی طرف ہو راغب کیا وہ ہے سزا۔ غضب الہٰی کا خوف۔ جو کہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لئے بھی ہو سکتا ہے۔ اس دنیا میں ایسے مسیحی موجود ہیں جو دنیا میں موجود گنہگاروں کے لیے دعا کرتے اور روزہ رکھتے ہیں۔ ابتدائی کلیسیا میں روحانی قیادت کے چناؤ کے لیے روزہ رکھا جاتا تھا۔ صحیح راستے یا سمت کی تلاش کے لیے بھی روزہ رکھا جاتا۔

اپنے سر میں تیل ڈال اور منہ دھو، ان سے کیا مراد ہے؟

تیل سے مسح کرنا اور پانی سے دھونا خوشی اور مسرت کی ظاہری علامت تھی۔ حوالہ جات: روت 3ب 3آ، اور واعظ 9ب 8آ.

یہودی بزرگوں کی روایات کے مطابق ان دونوں کاموں کو کفارہ کے دن سختی سے منع کیا گیا تھا۔ اسکے اثرات دوسرے روزے کے دنوں پر بھی تھے۔ ان دونوں کاموں کو سوگ اور دکھ کے وقت کے لئے نامناسب سمجھا جاتا تھا۔ ایک روایت کہتی ہے سوگ کے وقت "آدمی کے لیے کھانا، پینا، دھونا، مسح کرنا، جوتے پہننا اور بستر کا استعمال کرنا ممنوع ہے۔"

مسیح نے کہا اپنی خستہ دلی کو دنیا کو نہ دکھاؤ بے شک دل اپنی تلخی کو خود ہی جانتا ہے پھر بھی خوش دل اور خوش مزاج رہو۔ اپنا دکھ صرف اپنے آسمانی باپ کے سامنے ظاہر کرو۔ یعنی ویسے ہی نظر آؤ جیسے روز آتے ہو. نا نئی صورت اختیار کرو اور نہ اپنا لباس تبدیل کرو۔ روزے کی کوئی ظاہری علامت نہ بناؤ۔ لباس سمیت سب کچھ ویسا ہو جو عام طور پر ہوتا ہے۔

اب روزہ ہمیشہ دعا کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ آپ روزے کے بغیر دعا تو کر سکتے ہیں لیکن دعا کے بغیر روزہ نہیں رکھ سکتے۔ دعا ہمیشہ روزے کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔ سچا اور حقیقی روزہ پاک دل سے رکھا جاتا ہے۔ اگر آپکا دل خالص نہیں ہے تو آپکا روزہ جعلی ہے۔

یہی فقیہوں اور فریسیوں کا مسئلہ تھا انکے دل ٹھیک نہیں تھے. انکا روزہ ایک مذاق تھا۔ انکے اندر دعا کی حقیقی طلب نہیں تھی۔ آپ حقیقی شدت سے دعا نہیں کر سکتے جب تک آپکا دل خالص نہ ہو۔ اور آپ حقیقی روزہ نہیں رکھ سکتے جب تک آپکے اندر دعا کے لیے حقیقی شدت نہ ہو۔

فرام: ڈیلی ورسِز

Address

Mariamabad Chak3RB Mariamabad, Disttic Sheikhupura
Qila Sheikhupura
92

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Come to Jesus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share