MAJHI Welfare Society

MAJHI Welfare Society Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MAJHI Welfare Society, Non-Governmental Organization (NGO), Village MAJHI, Malakwal Road, Mandi Bahauddin, Majhi.

آپ اس اکاؤنٹ پر ماجھی ویلفیئر سوسائٹی لے لیے فنڈ بھیج سکتے ہیں
Account Title
IRFAN IMRAN & HAFIZ IMRAN SAJID

Account Number
325938224

IBAN
PK93UNIL0109000325938224

اللہ تعالیٰ ارسلان حسن صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت دے اور ا...
09/06/2026

اللہ تعالیٰ ارسلان حسن صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت دے اور انہیں اس نیک کام کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

اعلان برائے اہلِ گاؤںماجھی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گاؤں کے بڑے قبرستان کی صفائی، دیکھ بھال اور انتظام کو مزید بہتر بن...
30/05/2026

اعلان برائے اہلِ گاؤں

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گاؤں کے بڑے قبرستان کی صفائی، دیکھ بھال اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی ملازم باقاعدہ طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس ملازم کی ذمہ داریوں میں:

▪️ جنازہ گاہ کی صفائی اور دیکھ بھال
▪️ قبرستان میں موجود پودوں اور سبزے کی نگہداشت
▪️ قبرستان کے عمومی انتظامات کی نگرانی
▪️ کمیٹی کے برتنوں کی دیکھ بھال اور انتظام، جو غمی کے موقع پر اہلِ گاؤں کو بلا معاوضہ (فری) فراہم کیے جاتے ہیں

شامل ہیں۔

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی اس ملازم کو اپنی ذمہ داری کے تحت باقاعدہ ماہانہ تنخواہ بھی ادا کرتی ہے، تاکہ قبرستان اور متعلقہ انتظامات بہتر انداز میں جاری رہیں۔

ہماری کوشش ہے کہ گاؤں کے اجتماعی اور فلاحی امور کو منظم، صاف ستھرا اور باوقار رکھا جائے۔

آپ سب کے تعاون اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی
خدمتِ انسانیت، ہماری ترجیح

ہم دل کی گہرائیوں سے حاجی محمد اکبر ولد حاجی باطی خاں سدیانہ کے بے حد شکر گزار ہیں، جنہوں نے 10,000 روپے کا عطیہ دے کر گ...
29/05/2026

ہم دل کی گہرائیوں سے حاجی محمد اکبر ولد حاجی باطی خاں سدیانہ کے بے حد شکر گزار ہیں، جنہوں نے 10,000 روپے کا عطیہ دے کر گاؤں میں فلاحی کاموں کے لیے اپنا قیمتی حصہ شامل کیا۔
آپ کا یہ خلوص اور تعاون ہمارے گاؤں کی بہتری، سہولیات اور عوامی بھلائی کے کاموں میں ایک اہم قدم ہے۔ ایسے دردِ دل رکھنے والے افراد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بنتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کے رزق، صحت اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے اور آپ کے اس نیک جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی دل کی گہرائیوں سے محمد اکرام چامی کے بے حد مشکور ہے، جنہوں نے گاؤں کے شمال مشرقی قبرستان کی چار دی...
28/05/2026

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی دل کی گہرائیوں سے محمد اکرام چامی کے بے حد مشکور ہے، جنہوں نے گاؤں کے شمال مشرقی قبرستان کی چار دیواری کے لیے 5 لاکھ روپے کا عطیہ دے کر ایک قابلِ قدر اور مثالی قدم اٹھایا ہے۔

یہ تعاون صرف ایک مالی امداد نہیں بلکہ اپنے گاؤں، اپنے بزرگوں کی آخری آرام گاہ کے تحفظ اور اجتماعی بھلائی کے جذبے کا خوبصورت اظہار ہے۔ ایسے نیک اعمال ہی معاشرے میں خیر، اتحاد اور خدمت کے جذبے کو مضبوط کرتے ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد اکرام چامی صاحب کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے رزق، صحت اور زندگی میں بے شمار برکتیں نصیب فرمائے۔ نیز اللہ تعالیٰ ان کے والدِ مرحوم غلام رسول چامی اور ان کے چاچو محمد اکبر چامی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تمام اہلِ علاقہ اور اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔اللہ تعالیٰ یہ بابرکت دن ...
27/05/2026

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تمام اہلِ علاقہ اور اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت دن آپ سب کے لیے خوشیوں، رحمتوں، صحت، امن اور خوشحالی کا باعث بنائے۔
عید کی خوشیاں اپنوں اور ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹیں۔ 🌙✨

عید مبارک
ماجھی ویلفیئر سوسائٹی

الحمدللہ، ماجھی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شمال مشرقی قبرستان کی کچھائی کا عمل جاری۔ ان شاء اللہ جلد چار دیواری کا آغاز ...
25/05/2026

الحمدللہ، ماجھی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شمال مشرقی قبرستان کی کچھائی کا عمل جاری۔ ان شاء اللہ جلد چار دیواری کا آغاز ہوگا۔

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اہم پیش رفتالحمدللہ، ماجھی ویلفیئر سوسائٹی نے گاؤں کے شمال مشرقی قبرستان کی چار دیواری ...
23/05/2026

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اہم پیش رفت

الحمدللہ، ماجھی ویلفیئر سوسائٹی نے گاؤں کے شمال مشرقی قبرستان کی چار دیواری کے منصوبے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں قبرستان کے ساتھ ملحقہ زمین رکھنے والے معزز زمیندار حضرات کے ساتھ کل بروز اتوار (24-05-2026) زمین کی کچھائی/پیمائش کے حوالے سے وقت طے ہو چکا ہے۔

ان شاء اللہ بہت جلد زمین کی کچھائی مکمل کر کے قبرستان کی چار دیواری کا کام شروع کر دیا جائے گا، تاکہ اس مقدس جگہ کو محفوظ بنایا جا سکے اور آئندہ نسلوں کے لیے بہتر انتظام یقینی بنایا جا سکے۔

یہ کام آپ سب کے تعاون، اعتماد اور دعاؤں سے ممکن ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس نیک کوشش کو کامیاب فرمائے۔ آمین 🤲

ہم دل کی گہرائیوں سے سرفراز احمد ولد محمد منشاء روانا صاحب کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے زکوٰۃ فنڈ میں 10,000 روپے کا عطیہ د...
22/05/2026

ہم دل کی گہرائیوں سے سرفراز احمد ولد محمد منشاء روانا صاحب کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے زکوٰۃ فنڈ میں 10,000 روپے کا عطیہ دے کر مستحق افراد کی مدد میں اپنا حصہ ڈالا۔

آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند خاندانوں تک بروقت امداد پہنچانا ممکن ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے، اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔ 🤲

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی
خدمتِ انسانیت، ہمارا عزم

20/05/2026

🌿 ماجھی ویلفیئر سوسائٹی کا ایک اور عوامی فلاحی اقدام 🌿

الحمدللہ! ماجھی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گرلز ہائی اسکول کے سامنے ایک شیڈ (سایہ دار جگہ) کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ بچیوں کو لینے آنے والے ان کے والدین اور سرپرست شدید گرمی، دھوپ اور موسمی سختی سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ ایک چھوٹا مگر انتہائی ضروری اقدام ہے، کیونکہ اسکول چھٹی کے اوقات میں والدین کو کافی دیر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اب وہ سایہ دار جگہ پر نسبتاً آسانی اور سکون کے ساتھ انتظار کر سکیں گے۔

ماجھی ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ کی طرح گاؤں کی بہتری اور عوامی سہولت کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ کی دعائیں، اعتماد اور تعاون ہی ہمارا حوصلہ ہیں۔ 🤝

خدمت ہی ہمارا مقصد، ماجھی کی بھلائی ہماری ترجیح۔ ❤️

Address

Village MAJHI, Malakwal Road, Mandi Bahauddin
Majhi

Telephone

+923426499939

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MAJHI Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share