29/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِ اہتمام قربانی فی سبیل اللہ اور گوشت کی وسیع پیمانے پر تقسیم
الحمدللہ! سنتِ ابراہیمی کی پیروی اور معاشرے کے مستحق و نادار افراد کو عید کی خوشیوں میں برابر کا شریک کرنے کے لیے، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 'الخدمت فاؤنڈیشن سنٹرل پنجاب' اور مخیر حضرات کے خصوصی تعاون سے قربانی کا عظیم الشان پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
اس کارِ خیر کے تحت ضلع بھر میں مستحق خاندانوں، بیواؤں، یتیم بچوں اور سفید پوش طبقے تک قربانی کا تازہ اور صحت بخش گوشت انتہائی باعزت طریقے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ان کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن سنٹرل پنجاب کی بھرپور سرپرستی اور مخیر حضرات کے عطیات کی بدولت ہزاروں ایسے گھرانوں میں بھی خوشیاں پہنچیں جو مہنگائی کے اس دور میں گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی مینجمنٹ اور مستعد رضاکاروں نے جانوروں کی خریداری سے لے کر گوشت کی کٹائی، معیاری پیکنگ اور حق داروں تک اس کی منصفانہ ترسیل کے تمام مراحل کو انتہائی شفاف اور منظم انداز میں سرانجام دیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ان تمام مخیر حضرات، ڈونرز اور سنٹرل پنجاب کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس عظیم مہم میں اپنا حصہ ڈالا اور غریب عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سبب بنے۔ اللہ تعالیٰ تمام عطیہ دہندگان کی قربانی، مالی تعاون اور رضاکاروں کی محنت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ (آمین)