FSH Foundation فہد شاہ ہمدانی فاؤنڈیشن

FSH Foundation فہد شاہ ہمدانی فاؤنڈیشن فہد شاہ ہمدانی فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) پنڈدادنخان
جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی(القرآن)

غریبوال گاؤں سے راولپنڈی کا کرایہ 14ہزار چل رہا مگر ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن ایمبولینس نے خاتون بزرگ مریضہ سے صرف 5ہزار روپے...
23/06/2026

غریبوال گاؤں سے راولپنڈی کا کرایہ 14ہزار چل رہا مگر ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن ایمبولینس نے خاتون بزرگ مریضہ سے صرف 5ہزار روپے لیے یعنی پیٹرول کے بھی پورے پیسے نہیں لیے۔باقی 8ہزار روپے ادارے نے خود ادا/برداشت کیے اللہ تعالیٰ ہمارے ڈونرز کو جزاۓ خیر عطا فرماۓ جن کے تعاون سے مستحق مریضوں کی مشکلات آسان ہو ری ہیں بیشک۔
ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن ایمبولینس مستحق/غریب مریضوں کے لیے بہت بڑا سہارا اپنے عطیات زکوة ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن میں جمع کروائیں تاکہ علاقہ بھر کے مستحق افراد تک پہنچا جا سکے۔

23/06/2026

Dharyalajalip wapda waly bhaiun ka FSH foundation house ka visit

23/06/2026

Fahad shah hamdani ki salana barsi

آج سے پانچ سال قبل ہم سے ہمارا پیارا بھائی فہد شاہ ہمدانی جدا ہو گیا، مگر اس کی یاد، اس کی محبت اور اس کے نیک خواب آج بھ...
23/06/2026

آج سے پانچ سال قبل ہم سے ہمارا پیارا بھائی فہد شاہ ہمدانی جدا ہو گیا، مگر اس کی یاد، اس کی محبت اور اس کے نیک خواب آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے شاید اسے مختصر زندگی عطا کی، لیکن اس کے نام سے شروع ہونے والا یہ سفر آج ہزاروں ضرورت مندوں کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے۔
FSH Foundation اسی عظیم یاد کی ایک زندہ علامت ہے۔ الحمدللہ آج لاکھوں روپے کے فلاحی منصوبے، ہزاروں مستحق خاندانوں کی مدد، مریضوں کی معاونت، تعلیمی و فنی تربیت کے پروگرام اور بے شمار انسانی خدمت کے کام ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان میں اس نام کے ساتھ جاری ہیں فہد شاہ ہمدانی دنیا سے چلے گئے، لیکن ان کے نام سے ہونے والی نیکیاں آج بھی جاری ہیں۔ یہی صدقۂ جاریہ اور حقیقی کامیابی ہے کہ ایک انسان دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے اور اس کے نام سے بھلائی کا سفر جاری رہے۔ پانچویں برسی کے موقع پر ہم دعا گو ہیں اے اللہ فہد شاہ ہمدانی مرحوم کی کامل مغفرت فرماۓ ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان کے درجات بلند فرماۓ اور ان کے نام سے ہونے والی ہر نیکی کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین۔لوگ دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، مگر ان کے نام سے ہونے والی نیکیاں انہیں ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں۔
فہد شاہ ہمدانی (مرحوم) 1999 — 2021

22/06/2026

FSH foundation Ambulance service

22/06/2026

FSH foundation gareebu ka sahra

پنڈدادنخان میں ایک اور سفید پوش خاندان ہماری توجہ کا منتظر ہے ایک بیوہ خاتون اپنے پانچ بچوں کے ساتھ انتہائی کسمپرسی کی ز...
22/06/2026

پنڈدادنخان میں ایک اور سفید پوش خاندان ہماری توجہ کا منتظر ہے ایک بیوہ خاتون اپنے پانچ بچوں کے ساتھ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں گھر میں آمدن کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں، اور کئی بار تین وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہوتا۔ انہوں نے ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایسے کیسز روزانہ کی بنیاد پر ہمارے پاس آ رہے ہیں۔ کوئی علاج کا محتاج ہے، کوئی یتیم بچوں کی کفالت کا، اور کوئی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ محدود وسائل کے باعث ہم ہر ضرورت مند تک فوری طور پر نہیں پہنچ پاتے۔ آئیے آپ بھی ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ پنڈدادنخان کا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے علاقے کے ان مستحق، یتیم، بیواؤں اور سفید پوش خاندانوں کی مدد کر سکیں جو بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں۔ آپ کا تعاون کسی گھر کے چولہے کو روشن کر سکتا ہے، کسی مریض کے علاج کا سبب بن سکتا ہے اور کسی یتیم کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
اپنے عطیات جمع کروانے کے لیے دئیے گے بینک اکاؤنٹ میں اپنے عطیات جمع کروا دیں یا مذید معلومات کے لیے رابطہ کریں شکریہ۔
Meezan Bank Account
1236-0105249357
IBAN NO
PK70MEZN0012360105249357
Whatsapp/Contact
03475705551
03037861512

21/06/2026

FSH foundation blood donation

20/06/2026

20/06/2026

FSH foundation jhelum pdkhan ka pehla frew idara

Address

Pind Dadan Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FSH Foundation فہد شاہ ہمدانی فاؤنڈیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to FSH Foundation فہد شاہ ہمدانی فاؤنڈیشن:

Share