All Fata تمام قبائیل

All Fata تمام قبائیل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from All Fata تمام قبائیل, Community Center, afridi abad, Peshawar.

12/09/2026
ایک سیاسی قیدی کے ساتھ اس قدر جبر سے پیش آنا نہایت افسوسناک عمل ہو سکتا ہے ۔پرتشدد واقعات اور مار دھاڑ کسی مسلہ کا دائمی...
08/09/2026

ایک سیاسی قیدی کے ساتھ اس قدر جبر سے پیش آنا نہایت افسوسناک عمل ہو سکتا ہے ۔
پرتشدد واقعات اور مار دھاڑ کسی مسلہ کا دائمی حل نہیں بدترین تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہوگی۔

ہنگو جیل میں نجیب الرحمن اورکزئی پر بدترین تشدد ایک غیر مقبول عمل ہے ۔
سیاسی کارکنوں کو اس قدر اذیت دینے سے عوام میں مزید نفرت بڑھے گی ۔

04/09/2026

ڈبوری میں فائرنگ کے واقعات پر مولانا زینت اللہ کا سخت ردِعمل، امن دشمن عناصر پر کڑی تنقید اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ۔

اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق پہلا واقعہ اپر اورکز...
03/09/2026

اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ اپر اورکزئی میں تھانہ ڈبوری کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی شخص حاجی رحمان جبکہ
دوسرا واقعہ بھی تھانہ ڈبوری کی حدود کے علاقے پختانے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی ویلج نائب چئیرمین ارشاد کو شہید کر دیا

پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کرکے واقعات کی الگ الگ تفتیش شروع کر دی ہے۔

14/08/2026

ملک بھر میں 79واں یومِ غلامی ملی جوش و جذبے اور قومی ولولے کے ساتھ منایا گیا۔
14-08-2026

02/08/2026

🚨 سوات کبل چوک دھماکے کا منظر
سوات کے علاقے کبل چوک میں پیش آنے والے دھماکے کے وقت کی ویڈیو۔

علی محمد جان اورکزئی /مختصر تعارفعلی محمد جان اورکزئی پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل، سابق کور کمانڈر پشاور (XI ک...
01/08/2026

علی محمد جان اورکزئی /مختصر تعارف
علی محمد جان اورکزئی پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل، سابق کور کمانڈر پشاور (XI کور) اور خیبر پختونخوا کے سابق گورنر ہیں۔ ان کا تعلق اورکزئی ایجنسی ، خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ پاکستان کی نمایاں عسکری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

تفصیلی تاریخ:
علی محمد جان اورکزئی 1947ء اورکزئی ایجنسی قوم علی خیل تپہ جسرات خیل گاؤں نازو خیل میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے فوجی تربیت حاصل کی اور 1968ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنی فوجی زندگی کے دوران انہوں نے مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دیں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچے۔

وہ 2001ء سے 2004ء تک پشاور میں XI کور (کور کمانڈر پشاور) کے سربراہ رہے، جہاں قبائلی علاقوں اور افغانستان کی سرحد سے متعلق اہم سیکیورٹی امور کی نگرانی کی۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد مئی 2006ء میں انہیں خیبر پختونخوا (اس وقت شمال مغربی سرحدی صوبہ) کا گورنر مقرر کیا گیا۔ وہ جنوری 2008ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

علی محمد جان اورکزئی نے اپنی زندگی اور تجربات پر مبنی کتاب "Beyond Tora Bora: The Aurakzai Memoirs" بھی لکھی، جس میں انہوں نے قبائلی علاقوں، فوجی خدمات اور اہم تاریخی واقعات پر اپنے مشاہدات بیان کیے ہیں۔

علی محمد جان اورکزئی کو پاکستان کی عسکری اور انتظامی تاریخ میں ایک اہم شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے ملک کی خدمت مختلف اہم عہدوں پر انجام دی۔

Address

Afridi Abad
Peshawar
2015

Telephone

+923163537390

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Fata تمام قبائیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to All Fata تمام قبائیل:

Shortcuts

Share