14/05/2026
14 مئی 2026، اسلام آباد
گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخوا مولانا مجاہد خان ترنگزئی صاحب کی صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان حنان علی عباسی سے خصوصی ملاقات۔
ملاقات میں نیشنل یوتھ اسمبلی کو مزید فعال اور منظم بنانے کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خصوصاً نئے ممبران کی انرولمنٹ، نوجوانوں کی مؤثر شمولیت، اور صوبائی و ضلعی سطح پر کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے خصوصی مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نوجوانوں کو مثبت قیادت، تعلیمی و سماجی سرگرمیوں، اور ملی خدمات کے میدان میں متحرک کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ ✨