Babar Khan-Village Secretary

Babar Khan-Village Secretary Village secretary

it is in my nature to love, to live, to learn, to grow, to help others, to heal, to teach, to explore, to be fascinated with the unknown, to seek compassion for justice, to love good food, to travel, to see the greatness in everyone, to find beauty in anything, to be intense and passionate with life itself.

16/09/2026

🇸🇦 ہم پاکستانی ہیں، لیکن سعودی عرب ہمارے لیے صرف ایک ملک نہیں، ایک برادر ملک اور ہمارے دلوں میں بسنے والی سرزمین ہے۔

بالخصوص مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ — انبیاء کرام سے منسوب مقدس سرزمین، بیت اللہ اور ہمارے پیارے آقا ﷺ کا شہرِ مدینہ — ہمارے ایمان اور محبت کا حصہ ہیں۔ ❤️

حرمین شریفین اور مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہم اپنی جان تک نثار کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ملک و حرمین کو درپیش ہر خطرے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

🇸🇦 پاکستان اور سعودی عرب — دو برادر ملک، ایک دل۔
حفظ الله المملكة العربية السعودية، وحفظ الحرمين الشريفين.

قناة السعودية ۔

14/08/2026

Vbs

16/07/2026

ایکشن کمیٹی آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا
تاریخ: 14 جولائی 2026
حوالہ: آل خیبرپختونخوا ولیج سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے 14 جولائی 2026 کے اجلاس میں منظور شدہ فیصلوں کی روشنی میں۔
ایکشن کمیٹی آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے چیئرمین عنایت اللہ نے آل خیبرپختونخوا ولیج سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے 14 جولائی 2026 کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کردہ فیصلوں اور احتجاجی شیڈول کے مطابق آئندہ لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام جائز اور آئینی مطالبات، خصوصاً سیکرٹریز کی اپ گریڈیشن، سروس اسٹرکچر، سروس پروٹیکشن، سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کے خاتمے اور دیگر سروس معاملات کے حل تک احتجاجی تحریک مرحلہ وار جاری رہے گی۔
انہوں نے تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل عہدیداران، ویلج و نیبرہڈ سیکرٹریز سے اپیل کی کہ وہ ایکشن کمیٹی کی ہدایات پر مکمل اتحاد، نظم و ضبط اور بھرپور انداز میں عمل کریں تاکہ مطالبات کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد کو مؤثر بنایا جا سکے۔
چیئرمین ایکشن کمیٹی نے واضح کیا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پہلے سے اعلان کردہ احتجاجی شیڈول کے مطابق تمام مراحل پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
جاری کردہ از جانب:
عنایت اللہ
چیئرمین
ایکشن کمیٹی آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

قرآن پاک نے ہمیں خبر دی کہ بانجھ بڑھیا حاملہ ہو گئی، کنواری عورت نے بچہ جنا، چھری نے ذبح نہیں کیا، آگ نے جلایا نہیں، مچھ...
23/05/2026

قرآن پاک نے ہمیں خبر دی کہ بانجھ بڑھیا حاملہ ہو گئی، کنواری عورت نے بچہ جنا، چھری نے ذبح نہیں کیا، آگ نے جلایا نہیں، مچھلی نے نگل لیا مگر ہضم نہیں کیا، پتھر سے اونٹنی نکلی، چاند دو ٹکڑے ہو گیا، شیر خوار بچے نے بات کی، سمندر پھٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ اُس ناممکنات کے رب سے تم کیسے یہ گمان کر سکتے ہو کہ وہ تمہاری ممکن حاجات پوری نہیں کرے گا😊

08/05/2026

Ehsas Baldia.

08/05/2026

*

"بینک والے نے کہا اردو کے لیے ایک دبائیں…ہم نے دبایا، مگر پھر جو اس پر گزری، سن کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے...
06/04/2026

"بینک والے نے کہا اردو کے لیے ایک دبائیں…
ہم نے دبایا، مگر پھر جو اس پر گزری، سن کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے!" 😂🤣
‏ *ایک صاحب فرماتے ہیں*

مقامی بینک کے معلومات نمبر پر فون کیا تو پہلے ہمارا شکریہ ادا کیا گیا اور اس کے بعد عندیہ دیا گیا کہ آپ کی کال ریکارڈ کی جائے گی۔ پھر کہا گیا اردو کے لئے ایک دبائیے، ہم نے تامل نہ کیا، فوراً ایک صاحبزادے گویا ہوئے*
*This is Kamran, how can I help you ?*

*ہم نے ان سے کہا ،"میاں صاحبزادے ! ہم نے تو اردو کے لئے ایک دبائیے پر عمل کیا ہے اس کے باوجود یہ انگریزی ؟
*فرمانے لگے* "جی بولیے ؟"
*ہم نے کہا* ،" بولتے تو جانور بھی ہیں انسان تو کہتا ہے"
*جواباً ارشاد ہوا* ,"جی کہیے،"
*ہم نے کہا* ،" ہم کہہ دیتے ہیں مگر آپ کو اخلاقاً کہنا چاہئے تھا " فرمائیے! “
*اب وہ پریشان ہوگئے کہنے لگے* , “ سوری، فرمائیے کیا کمپلین ہے؟“
*ہم نے کہا* ,"ایک تو یہ کہ سوری نہیں معذرت سننا چاہیں گے اس لیے کہ اردو کے لئے ایک دبایا ہے، دوسری بات یہ کہ کمپلین نہیں شکایت اس لیے کہ اردو کے لئے ایک دبایا ہے،"
*اب تو سچ مچ پریشان ہوگئے اور کہا* ," سر میں سمجھ گیا آپ شکایت بتائیں"
*ہم نے کہا* ," سر نہیں، جناب, اس لیے کہ ایک نمبر کا یہی تقاضا ہے"
*شکایت سننے کے بعد کہا* ، "جی ہم نے آپ کی شکایت نوٹ کرلی ہے اسے کنسرن ڈپارٹمنٹ کو فارورڈ کردیتے ہیں،"
*ہم نے کہا* ، " کیا...؟" تو واقعتاً بوکھلا گئے،
*ہم نے کہا* ," شکایت نوٹ نہیں بلکہ درج کرنی ہے اور متعلقہ شعبہ تک پہنچانی ہے اس لیے کہ ہم نے اردو کے لئے ایک دبایا ہے"
*کہنے لگے* ," جناب میں سیٹ سے اٹھ کر کھڑے کھڑے بات کر رہا ہوں آپ نے اردو کے لئے ایک نہیں ہمارا گلا دبایا ہے."
*ہم نے کہا* ، “ ابھی کہاں دبایا ہے، آپ سیٹ سے کیوں اٹھے, آپ کو نشست سے اٹھنا چاہئے تھا، پتہ نہیں ہے آپ کو ہم نے اردو کے لئے ایک دبایا ہے"
*کہنے لگے* “ اب میں رو دوں گا!*“
*ہم نے کہا* ,"ستم ظریفی یہ ہے کہ آپ کی گفتگو اور ستھرا لہجہ بتا رہا ہے کہ آپ کا تعلق اردو گفتار گھرانے سے ہے مگر کیا افتاد پڑی ہے آپ پر کہ منہ ٹیڑھا کرکے اپنا مذاق بنوا رہے ہیں ۔!!
*کہنے لگے* ," میرے باپ کی بھی توبہ....!!😆🤣🤣


مکہ اور مدینہ کے درمیان فاصلہ تقریباً 410 کلومیٹر ہے۔اگر یہ سفر گاڑی پر کیا جائے اور رفتار مسلسل 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھ...
22/11/2025

مکہ اور مدینہ کے درمیان فاصلہ تقریباً 410 کلومیٹر ہے۔
اگر یہ سفر گاڑی پر کیا جائے اور رفتار مسلسل 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی جائے
تو تقریباً پانچ گھنٹے میں پہنچا جا سکتا ہے۔

اب ذرا تصور کریں،
ہمارے پیارے نبی ﷺ نے اس سفر کا نصف حصہ اونٹ پر اور نصف پیدل طے کیا۔
یہ سفر آٹھ دنوں میں مکمل ہوا،
اور وہ بھی انتہائی گرم موسم میں،
ساتھ میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی تھے۔
لیکن یہ صرف ایک جسمانی سفر نہ تھا،
بلکہ ایک عظیم مقصد کے لیے تھا۔
ہمارے نبی ﷺ کے کندھوں پر ایک ایسا بوجھ تھا
جو دنیا کا کوئی شخص نہیں اٹھا سکتا۔
یہ سب کچھ اس لیے کہ دینِ اسلام غالب ہو
اور آج ہمیں یہ دین پہنچے، تاکہ ہم اپنی زندگیوں میں سکون اور نعمتوں کے ساتھ اللہ کی ہدایت پر عمل کر سکیں۔

لہٰذا، کثرت سے درود بھیجیں اپنے نبی ﷺ پر:
اللہم صلِّ وسلم على نبينا محمد

موت تو خیر موت ہوتی ہے!اچانک کی موت اور بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے!اور اچانک کی یہ موت کسی بھیانک حادثے کا نتیجہ ہو تو ا...
17/11/2025

موت تو خیر موت ہوتی ہے!
اچانک کی موت اور بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے!
اور اچانک کی یہ موت کسی بھیانک حادثے کا نتیجہ ہو تو اور بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے!

آج سعودی عرب سے آنے والی خبر دل کو دہلا دینے والی ہے!
45 ہندوستانی زائرین مدینے میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے!
یہ سڑک حادثہ زائرین کی بس اور تیل سے بھرے ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں ہوا!
اور دیکھتے ہی دیکھتے موت کا طوفان کھڑا کرگیا!

مرنے والوں میں ہر عمر کے افراد ہیں!
کم سن بچے بھی ہیں!
نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی ہیں!
اور بوڑھے مرد اور خواتین بھی ہیں!
تقریباً ان سبھی کا تعلق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے ہے!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں، روضہ نبوی کی زیارت اور عمرہ کی نیت سے جانے والے، ان کلمہ گو برادران کے لیے ہم سب کو خوب خوب دعائیں کرنی چاہئیں!
اللہ رب العزت سب کو کروٹ کروٹ جنت دے!
اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عنایت فرمائے!
آمین یا رب العالمین ای

Address

Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 10:00 - 16:00
Tuesday 10:00 - 16:00
Wednesday 10:00 - 16:00
Thursday 10:00 - 16:00
Friday 10:00 - 16:00

Telephone

03459181219

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Babar Khan-Village Secretary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Babar Khan-Village Secretary:

Shortcuts

Share