17/07/2026
قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور استادُالقراء حضرت مولانا قاری فیاض الرحمٰن علوی صاحب کی اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان کے پہلے عالمی مقابلۂ حسنِ قراءت کے بعد خوشگوار ملاقات۔
اس موقع پر حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے فاضلِ دارالقراء اور عالمی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے قاری عبدالرشید صاحب کو اپنے دستِ مبارک سے انعام بھی پیش کیا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ان اکابرین کو صحت، عافیت اور درازیِ عمر عطا فرمائے، اور ان کی دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین یا رب العالمین۔