Community Volunteer Network

Community Volunteer Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Community Volunteer Network, Charitable organisation, Peshawar.

اس رمضان المبارک میں CVN کے دو ہیروز نے صبح 7:30 سے شام 4:00 بجے تک انتہائی محنت، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ یتیم بچوں او...
19/03/2026

اس رمضان المبارک میں CVN کے دو ہیروز نے صبح 7:30 سے شام 4:00 بجے تک انتہائی محنت، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ یتیم بچوں اور بیواؤں کی خدمت کی۔
انہوں نے رمضان پیکج کی تقسیم، ریکارڈ کی تکمیل، بچوں کے کپڑوں کی سلائی اور بچیوں کے لیے تیار سوٹ کی فراہمی کو خوش اخلاقی کے ساتھ یقینی بنایا۔
ہم ان گمنام ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

19/03/2026

الحمدللہ
سی وی این آفس سال بھر کھلا رہتا ہے۔صرف جمعہ کے دن چھٹی ہوتی ہے، جبکہ ہماری خدمت کی ذمہ داری سال کے ہر دن جاری رہتی ہے۔یہاں روزانہ یتیم بچے اور بیوائیں آتی ہیں اپنے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کرتی ہیں اور ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ جتنا بھی ہمارے بس میں ہو، ان کی بھرپور مدد اور رہنمائی کی جائے۔
یہ خدمت کسی ایک دن یا مہینے تک محدود نہیں، بلکہ
یہ ایک مسلسل مشن ہےانسانیت کی خدمت کا۔

19/03/2026

الحمدللہ
اس بابرکت ماہِ رمضان میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے:
235 بیواؤں کو فی کس 10,000 سے 13,000 روپے رمضان پیکیج فراہم کیا گیا۔150 یتیم بچوں کے لیے عید کے کپڑے سلائی کروائے گئے۔جبکہ 300 سے زائد یتیم بچیوں کو تیار شدہ سوٹ مہیا کیے گئے۔
یہ تمام خدمات ہماری "نو پکچر، نو ویڈیو" پالیسی کے تحت خاموشی اور اخلاص کے ساتھ مکمل کی گئیں۔
ہم اللہ تبارک و تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں اپنے بندوں کی خدمت کے لیے منتخب فرمایا اور یہ سعادت عطا کی۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں مزید اخلاص کے ساتھ خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔

10/03/2026

الحمدللہ
نو پیکچر، نو ویڈیو پالیسی کے تحت یکم رمضان سے 10 رمضان تک سی وی این کے ساتھ رجسٹرڈ 223 بیواؤں کو فی کس 13 13 ہزار اور 10 10 ہزار روپے نقد رمضان پیکج دیا گیا۔
اب CVN آفس کو یتیم بچوں کے لیے نئے کپڑوں سے سجا دیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی یتیم بچہ نئے کپڑوں کے بغیر عید نہ گزارے۔
یہ سب کام صرف اللہ کی رضا کے لیے کیا جا رہا ہے۔
Community Volunteer Network (CVN)
خارمین بازار، نزد حفیظ صاحب مدرسہ، ضلع باجوڑ

عبادت ہسپتال ، کیمونٹی وولنٹیر نیٹ ورک اور ہررائزن این جی او کے مشترکہ تعاون سے باجوڑ کے مختلف مکاتب فکر کے لیے سائیکلوج...
14/12/2025

عبادت ہسپتال ، کیمونٹی وولنٹیر نیٹ ورک اور ہررائزن این جی او کے مشترکہ تعاون سے باجوڑ کے مختلف مکاتب فکر کے لیے سائیکلوجیکل فرسٹ ایڈ کے حوالے سے پشاور میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
نفسیاتی صحت کے حوالے سے منعقدہ یہ ورکشاپ انتہائی مفید اور اہم تھے۔
ہم عبادت ہسپتال پشاور کی پوری ٹیم بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی صاحب، پروفیسر ڈاکٹر علی مفتی صاحب اور مصباح الدین اتمانی کے مشکور ہے جنہوں نے اس ورکشاپ کا انعقاد ممکن بنایا۔ انشاءاللہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ اس قسم کے مزید ورکشاپ منعقد کریں

کمیونٹی وولنٹیر نیٹ ورک، عبادت ہسپتال پشاور اور ہورائزن کے تعاون سے باجوڑ کے متاثرین کے لیے ہفتہ وار فری مینٹل ہیلتھ کیم...
23/11/2025

کمیونٹی وولنٹیر نیٹ ورک، عبادت ہسپتال پشاور اور ہورائزن کے تعاون سے باجوڑ کے متاثرین کے لیے ہفتہ وار فری مینٹل ہیلتھ کیمپ معروف ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر مفتی صاحب کے زیر نگرانی پچھلے تین مہینوں سے جاری ہیں، اب تک 250 سے زیادہ متاثرہ افراد کا نہ صرف مفت معائینہ کیا گیا ہے بلکہ انہیں مفت ادوایات بھی فراہم کی گئی ہیں، انشاءاللہ انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہیں گا۔ ہم بہت جلد عبادت ہسپتال کے تعاون سے باجوڑ کے نوجوانوں کے لیے پشاور میں سائیکالوجیکل فرسٹ ایڈ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کریں گے، ہم باجوڑ کی عوام کے طرف سے پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی صاحب، پروفیسر ڈاکٹر علی مفتی صاحب اور ان کی پوری ٹیم شکر گزار ہیں کہ وہ مصروفیت کے باوجود باجوڑ کی متاثرین کو مفت سروسز فراہم کر رہے ہیں

16/11/2025

سی وی این افس سال بھر یتیموں اور بیواؤں کی خدمت کے لیے کھلا رہتا ہے۔ موسمِ سرما شروع ہوتے ہی ہم ان بچوں کے لیے گرم کپڑے، سویٹرز اور جوتوں کا انتظام کرتے ہیں۔
آپ بھی اپنے آس پاس کم از کم ایک یتیم یا غریب بچے کے لیے گرم کپڑوں یا جوتوں کا لازماً بندوبست کریں۔
آئیے مل کر کسی کے چہرے پر خوشی لے آئیں۔

عبادت ہسپتال پشاور کے تعاون سے کمیونٹی وولنٹیر نیٹ ورک نے تحصیل ماموند کے ائی ڈی پیز کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کی...
17/10/2025

عبادت ہسپتال پشاور کے تعاون سے کمیونٹی وولنٹیر نیٹ ورک نے تحصیل ماموند کے ائی ڈی پیز کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس میں معروف ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی صاحب مریضوں کا مفت آن لائن معائنہ کریں گے اور انہیں مفت ادوایات فراہم کریں گے۔

کل بروز ہفتہ بمقام سی وی این افس نزد حافظ صاحب مدرسہ خار باجوڑ۔
مفت اپوائنٹمنٹ لینے کے لیے رابطہ کریں

03065676854
0303 8454772

نشہ ایک لعنت ہے..ہمارے علاقے کے خوبصورت نوجوان اس میں مبتلا ہو کر اپنی زندگیاں برباد کر رہے ہیں۔آج سی وی این ٹیم نے احسا...
13/09/2025

نشہ ایک لعنت ہے..
ہمارے علاقے کے خوبصورت نوجوان اس میں مبتلا ہو کر اپنی زندگیاں برباد کر رہے ہیں۔
آج سی وی این ٹیم نے احساس ری ہیبیلیٹیشن سینٹر، عادل چوک خار کا دورہ کیا، جہاں متاثرہ نوجوانوں سے ملاقات کی، ان سے گپ شپ لگائی اور ان کے دلوں میں یہ امید جگائی کہ:
۔.ان شاء اللہ آپ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے..
آئیے! اس لعنت کے خلاف مل کر آواز اٹھائیں اور اپنے نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل دیں

Address

Peshawar
18650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Community Volunteer Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Community Volunteer Network:

Share