Phandu Social Work

Phandu Social Work Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Phandu Social Work, Nonprofit Organization, Peshawar.

پھندو سوشل ورک ٹیم کی جانب سے پیش ہے پھندو سوشل ورک پیج — ایک آواز، ایک مشن۔
یہ پیج علاقے کے مسائل، عوامی فلاح، صفائی، تعلیم اور غریبوں کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔
آئیں! تبدیلی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔

04/08/2026
27/06/2026

الحمدللہ

آج پھندو سوشل ورک ٹیم کی جانب سے گاؤں کے ایک انتہائی مستحق اور نادار خاندان کی مدد کی گئی۔ شدید گرمی اور مالی مشکلات کے باعث ان کے گھر میں نہ بجلی تھی اور نہ ہی پنکھے کی سہولت موجود تھی۔

ٹیم کے تمام مخیر ساتھیوں کے تعاون سے چندہ جمع کرکے اس خاندان کو سولر پینل، 100Ah بیٹری، پنکھا، ایل ای ڈی بلب اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا تاکہ وہ اس شدید گرمی میں کچھ سکون کی زندگی گزار سکیں۔

ان شاء اللہ ہماری کوشش رہے گی کہ آئندہ بھی علاقے کے دیگر مستحق اور نادار خاندانوں کی اسی طرح مدد کرتے رہیں۔

اگر آپ بھی اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو اپنے عطیات درج ذیل جاز کیش نمبر پر بھیج سکتے ہیں:

JazzCash: 0343-5522012
صدر، پھندو سوشل ورک ٹیم

اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

پھندو سوشل ورک ٹیم
“انسانیت کی خدمت، ہماری ذمہ داری” 🤝🌿

وضاحت: اس تصویر کو شیئر کرنے کا مقصد ہرگز دکھاوا یا تشہیر نہیں، بلکہ معاشرے میں خدمتِ خلق کا شعور بیدار کرنا اور اہلِ خیر کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔ ہم مستحق خاندانوں کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھتے ہیں ۔

25/06/2026

03435522012صدر پھندو سوشل ورک ٹیم جاز کیش

19/06/2026

انشاءاللّٰہ جلد پھندو پایان پھندو بالا خالد خان گڑھی راجہ گڑھی اور پھندو فتوخیل سے اپنے علاقے کی خدمت کاجذبہ رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ممبرشپ فارم دستیاب ہوگا اور کارڈ بھی ایشو کیے جائینگے پھندو سوشل ورک ٹیم کا ایک ہی پیغام آئیں ملکر پھندو کی بہتری تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار اداکریں

صدر پھندو سوشل ورک ٹیم ارشد خان

10/06/2026

پھندو سوشل ورک کی جانب سے گزارش ہے کہ پھندو بھنڑ جنازگاہ پر کام شروع تو ہے، لیکن بہت سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر جنازوں کے موقع پر۔
کائنڈلی ایم پی اے صاحب اور ایم این اے صاحب سے اپیل ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیں اور کام کو جلد از جلد مکمل کروائیں تاکہ عوام کو اس تکلیف سے نجات مل سکے۔

پھندو سوشل ورک ٹیم فرید اللّٰہ خان پھندو اور ملک عباس خان کو تھانہ چمکنی میں ڈی آر سی ممبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پی...
04/05/2026

پھندو سوشل ورک ٹیم فرید اللّٰہ خان پھندو اور ملک عباس خان کو تھانہ چمکنی میں ڈی آر سی ممبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہے

پھندو سوشل ورک

اعلامیہ / بیان آج مورخہ 14 اپریل 2026 کو علاقہ پھندو پایان و بالا کے تمام معزز مشیران، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شع...
14/04/2026

اعلامیہ / بیان آج مورخہ 14 اپریل 2026 کو علاقہ پھندو پایان و بالا کے تمام معزز مشیران، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پھندو قبرستان سے متعلق ایک اہم مسئلے پر غور کیا گیا۔ یہ مسئلہ کافی عرصے سے زیر بحث تھا کہ جنازہ گاہ کی جگہ پھندو قبرستان کی زمین پر بی ایچ یو (Basic Health Unit) تعمیر کیا جائے، جسے اہلِ علاقہ کی اکثریت نے ناپسند کیا، اور اس پر کچھ اختلافات بھی سامنے آئے۔ تاہم، جناب حاجی فضل الٰہی (ایم پی اے، پی کے 84، پاکستان تحریک انصاف) نے تمام مشیران کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا۔ اس مشاورت میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی، ان میں حاجی فرید اللہ (سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر ) ملک شیر زمان (سابق ناظم پھندو پایان )، زبیر خان پھندو ، اور پھندو سوشل ورک کے سربراہان جن میں
ملک عباس خان
ارشد فاروق خان
صدر ارشد خان اور دیگر ممبران بھی شامل تھے۔ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ:
پھندو قبرستان کی زمین پر بی ایچ یو تعمیر نہیں کیا جائے گا۔
اس جگہ کو برقرار رکھتے ہوئے ایک خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ جنازہ گاہ تعمیر کی جائے گی۔ اہلِ علاقہ نے اس متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے باہمی اتفاق اور اتحاد کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Phandu Social Work posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share