Orakzai Rights Movement -ORM".

Orakzai Rights Movement  -ORM". Voice of voiceless, fight for rights.

21/03/2026

اورکزیی رائٹس موومنٹ کی طرف سے تمام مسلمانوں کو عید الفطر بہت بہت مبارک

ایک بار پھر سیکورٹی فورسز نے اپنے ہی بچوں پر مارٹر گولہ داغ دیئے…؟آج 3 مارچ 2026، شام 5 بجے، سمہ سرکی خیل کے قبرستان کے ...
03/03/2026

ایک بار پھر سیکورٹی فورسز نے اپنے ہی بچوں پر مارٹر گولہ داغ دیئے…؟
آج 3 مارچ 2026، شام 5 بجے، سمہ سرکی خیل کے قبرستان کے قریب ایک مارٹر گولہ معصوم کھیلتے بچوں پر آ گرے۔
عائشہ — صرف 10 سال کی ننھی کلی۔موسیٰ — محض 4/5 سال کا معصوم بچہ۔
نہ ان کے ہاتھوں میں بندوق تھی،نہ دلوں میں نفرت،بس کھیلنے کی خواہش تھی…اور آنکھوں میں خواب۔
مگر خواب خون میں بھیگ گئے۔چیخیں فضا میں گونجتی رہیں۔اور ایک بار پھر بچپن زخمی ہو گیا۔
یہ کیسی جنگ ہے جو قبروں کے سائے میں بچوں کو نشانہ بناتی ہے؟یہ کون سا انصاف ہے جو معصوم زخموں پر خاموشی کی چادر ڈال دیتا ہے؟
آج پھر ایک ماں روئی ہے۔آج پھر ایک گھر اجڑا ہے۔اور آج پھر یہ سوال زندہ ہے —
اگر ریاست کی زمہ داری ہے امن دینا تو اپنے بچوں ملک کی حفاظت کرنا؟
.

01/03/2026
28/02/2026

ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں کہ آپ لوگوں نے ہمارے صدر صفی اللہ اورکزیی کی بیماری اور علاج کیلئے ہر ممکن تعاون کیا۔
اگر پہلے دیے گئے جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس پر رقم ٹرانسفر کرنے میں کسی کو مسئلہ درپیش ہو تو آج کے بعد برائے مہربانی صدر صاحب کے کزن محمد ابرار کے اکاؤنٹس میں امداد بھیجیں۔ محمد ابرار پہلے دن سے ہسپتال میں صدر صاحب کے ساتھ موجود ہیں اور ان کی خدمت کر رہے ہیں۔
جزاکم اللہ خیراً۔
1344382241001481
PK43MUCB1344382241001481
MCB
M Abrar
03320650648
Jazz cash
Abrar
منجانب اورکزیی رائٹس موومنٹ ORM

قوم فیروزخیل کے معزز قبیلہ سرندخیل نے جس طرح انسانیت، اخوت، اتفاق اور اتحاد کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ہمارے محترم صد...
28/02/2026

قوم فیروزخیل کے معزز قبیلہ سرندخیل نے جس طرح انسانیت، اخوت، اتفاق اور اتحاد کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ہمارے محترم صدر صفی اللہ اورکزئی کے علاج و معالجے کیلئے دس لاکھ روپے نقد امداد فراہم کی ہے، وہ واقعی قابلِ فخر اور قابلِ تقلید عمل ہے۔ اس مشکل گھڑی میں جس طرح آپ سب نے اپنے بھائی کا درد محسوس کیا اور عملی طور پر ساتھ کھڑے ہوئے، یہ قبائلی روایات، بھائی چارے اور انسان دوستی کی زندہ تصویر ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے قوم فیروزخیل اور بالخصوص قبیلہ سرندخیل کے ہر فرد کے شکر گزار ہیں۔ آپ لوگوں نے ثابت کر دیا کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہی اصل غیرت، اصل انسانیت اور اصل قبائلی اقدار اور اصل اسلام ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، آپ کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور آپ کو دنیا و آخرت میں اس کا بہترین اجر عطا کرے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ صدر صفی اللہ اورکزئی کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور ہم سب کو اسی طرح محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ جوڑے رکھے۔ آمین۔
منجانب اورکزئی رائٹس موومنٹ ۔ORM

ہم دل کی گہرائیوں سے آپ سب معزز دوستوں، ساتھیوں اور اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے پیارے صدر صفی اللہ ا...
28/02/2026

ہم دل کی گہرائیوں سے آپ سب معزز دوستوں، ساتھیوں اور اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے پیارے صدر صفی اللہ اورکزیی کی بیماری کے موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے آواز بلند کی، ہمت بندھائی اور اپنی استطاعت کے مطابق مالی تعاون کیا۔ آپ کی محبت اور اخلاص ہمارے لیے ایک بہت بڑا سہارا ہے۔
لیکن جیسا کہ ہم پہلے بھی عرض کر چکے ہیں، صدر صاحب کی بیماری عام نوعیت کی نہیں بلکہ ایک سنگین مرحلے سے گزر رہی ہے۔ علاج و معالجے کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، اور آج صبح سے ایک بار پھر ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔ اس نازک وقت میں ہمیں پہلے سے بڑھ کر آپ کی توجہ، تعاون اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔
ہم آپ سب سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ خدارا آگے بڑھیں، اپنی استطاعت کے مطابق مالی مدد کریں اور اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ یاد رکھیں، مشکل وقت میں ساتھ دینا ہی اصل رفاقت اور اخوت کی پہچان ہوتی ہے۔
اس مبارک مہینے کے بابرکت لمحات میں خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صدر صفی اللہ بھائی کو مکمل صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ان کے دکھ درد کو دور کرے اور انہیں دوبارہ ہمارے درمیان صحت مند اور توانا دیکھنے کی توفیق دے۔
اللہ آپ سب کے رزق میں برکت دے اور آپ کے ہر نیک عمل کو قبول فرمائے۔ آمین۔
منجانب اورکزئی رائٹس موومنٹ ORM
Salah Ud Din
Jazz Cash # 03088143150
-----------------------------------------
SALAH UD DIN
Account: Allied bank
IBAN # PK92ABPA0010142341760014
Muhammad Abrar
1344382241001481
MCB
PK43MUCB1344382241001481

آپ سب کو معلوم ہے کہ ہماری تنظیم کے سابقہ صدر صفی اللہ اورکزیی اس وقت شدید علیل ہیں اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ بھی...
26/02/2026

آپ سب کو معلوم ہے کہ ہماری تنظیم کے سابقہ صدر صفی اللہ اورکزیی اس وقت شدید علیل ہیں اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ بھی سب جانتے ہیں کہ صدر صاحب نے ہمیشہ اپنی قوم اور اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کی ہے، ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے رہے اور اپنی ذات سے بڑھ کر اجتماعی مفاد کو ترجیح دی۔
آج جب وہ بیماری کے اس کٹھن مرحلے سے گزر رہے ہیں اور علاج پر بہت زیادہ اخراجات آرہے ہیں، تو ہم سب دوستوں اور ساتھیوں نے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اورکزیی قوم اپنی استطاعت کے مطابق ان کے علاج کیلئے مالی تعاون کریں گے۔ کیونکہ جس شخصیت نے پوری زندگی قوم کیلئے وقف کی ہو، اس کے مشکل وقت میں خاموش رہنا ہم سب کیلئے مناسب نہیں۔
ان کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے بار بار یہ کہا کہ وہ اپنی زمین اور جائیداد بھی فروخت کرکے علاج کرائیں گے اور کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتے، مگر ہم نے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ انہیں عرض کیا کہ ہم مانتے ہیں صفی اللہ صاحب آپ کے خاندان کے فرد ہیں، لیکن وہ ہم سب اورکزییوں کے بھی بھائی اور خاندان کے رکن ہیں۔ اس لئے ان کے علاج اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ہم سب پر برابر عائد ہوتی ہے۔
ہم ایک بار پھر ان کے عزیز و اقارب سے معذرت خواہ ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے اس جذبے کو قبول کریں۔ یہ صرف مالی تعاون نہیں بلکہ محبت، اخوت، اتحاد اور قومیت کا اظہار ہے۔ ایسے مواقع پر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہی قوموں کو مضبوط بناتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ صدر صفی اللہ اورکزیی کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور وہ ایک بار پھر ہمارے درمیان آکر اپنی قوم اور علاقے کی خدمت کا سفر جاری رکھیں۔
آمین۔
منجانب اورکزیی رائٹس موومنٹ ORM

22/02/2026

زه وایم چې په تاریخ کښې به پښتانه دومره بیوسه نوي شوي لکه چې نن سبا وخت کې دي .

22/02/2026
22/02/2026

کل چاپری کے علاقے میں ایک عام مسافر گاڑی پر مارٹر گولے سے حملہ، جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور کئی افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اس ظلم کے خلاف جب اورکزیی عوام نے ایندرہ چیک پوسٹ کے سامنے پُرامن احتجاج کیا تو وہاں موجود فورسز کی جانب سے مظاہرین پر اسٹریٹ فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید بےگناہ لوگ زخمی ہوئے۔
آج ایک بار پھر ایندرہ اورکزیی کے غیور عوام ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے چیک پوسٹ کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں، جس میں ہماری تنظیم کے نوجوان انشاء اللہ مجبور پختون کے سربراہی میں کچھ دیر بعد شریک ہوں گے۔
لہٰذا ہم اورکزیی کے تمام باشعور اور غیرت مند عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایندرہ اورکزیی کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، کیونکہ ظلم کے خلاف خاموشی بھی ایک جرم ہے۔
منجانب اورکزیی رائٹس موومنٹ ORM

آج اپر تحصیل حادیزئی علی حیل جابر نامی مائننگ بلاسٹ سے ایک پاؤں سے محروم ہوگیا۔اپر اورکزئی میں جگہ جگہ بچھائی گئی بارودی...
20/02/2026

آج اپر تحصیل حادیزئی علی حیل جابر نامی مائننگ بلاسٹ سے ایک پاؤں سے محروم ہوگیا۔
اپر اورکزئی میں جگہ جگہ بچھائی گئی بارودی سرنگیں عوام کے
لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ آئے دن معصوم شہری ان دھماکوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی کئی افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں لوگوں نے اپنی جانیں اور اعضا کھوئے ہیں۔
ہم ریاستی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس سنگین انسانی مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ فاٹا کے علاقوں میں ہزاروں افراد مائنز کا شکار ہو چکے ہیں، لیکن اب تک عملی اور مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔
ہم اورکزئی کے منتخب نمائندوں، وفاقی اور صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسلے پر فوری نوٹس لیا جائے، متاثرہ علاقوں کی مکمل نشاندہی کی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل شروع کیا جائے، تاکہ مزید حادثات سے بچا جا
سکے اور عوام کو محفوظ زندگی فراہم کی جا سکے۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Orakzai Rights Movement -ORM". posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Orakzai Rights Movement -ORM".:

Share