07/12/2025
*بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم دسمبر 2025*
پیٹ کے کیڑے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما میں خلل پیدا کرتے ہیں اور غذائیت میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ان دس ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں پیٹ کے کیڑے بہت عام ہیں۔ ایک سروے کے مطابق خیبر پختونخوا کے پشاور، مردان، ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے 22 اضلاع میں پیٹ کے کیڑوں کی شرح 20 فیصد سے بھی زیادہ ہے اور ایسے علاقوں میں بڑے پیمانے پر پیٹ کے کیڑوں کا تدارک ضروری ہو جاتا ہے۔ *خیبر پختونخوا حکومت نے پہلی کلاس سے دسویں کلاس اور 5-14 سال کے بچوں کے پیٹ سے کیڑوں کے خاتمے کے لیے ڈی ورمنگ کی مہم شروع کی ہے جو 8 دسمبر سے 12 دسمبر 2025 تک جاری رہیگا۔* صوبائی سطح پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، ایلیمینٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ، ایلیمینٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ڈسٹرکٹ مینیجمنٹ کمیٹی کی مشترکہ کاوش ہے اور خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں تقریباً 80 لاکھ بچوں کوسکولوں اور مدارس میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ کی مفت اور مفوظ دوائی دی جائیگی۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ بڑے پیمانے پر ہونے والے بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی اس مہم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو جلد از جلد مفت اور محفوظ دوا کے ذریعہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن اور محفوظ بن سکے۔
پیٹ کے کیڑے دور صحت بھرپور