Khyber youth welfare association

Khyber youth welfare association Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khyber youth welfare association, Community Organization, Peshawar.

19/03/2026

عید صرف نئے کپڑوں اور خوشیوں کا نام نہیں،
بلکہ اصل عید تب ہوتی ہے جب ہم کسی یتیم کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئیں۔
یتیم بچے عید کے دن بھی کسی اپنے کے انتظار میں ہوتے ہیں…
آئیں، اس عید پر انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
اپنی خوشیوں میں یتیموں کو شامل کریں،
کیونکہ کسی کا دل خوش کرنا ہی سب سے بڑی عید ہے۔

18/03/2026

عید کی اصل خوشی نئے کپڑوں، کھانوں یا شور میں نہیں…
بلکہ اُن چہروں کی مسکراہٹ میں ہے جو سال بھر محرومی سہتے ہیں۔
اس عید پر یتیموں اور بیواؤں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں…
کیونکہ جب آپ کسی بے سہارا کے ہاتھ میں خوشی رکھ دیتے ہیں،
تو اللہ آپ کی زندگی میں سکون اور برکتیں بھر دیتا ہے۔

17/03/2026

عید آ رہی ہے… اور کچھ لوگوں کی خوشیاں آپ کے منتظر ہیں۔
آئیے اس عید پر کسی یتیم کے چہرے پر مسکراہٹ بن جائیں، کسی بیوہ کے گھر میں خوشی کی روشنی لے آئیں، اور کسی غریب کے دل کی دعا بن جائیں۔
یقین کریں، آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کی عید کو حقیقی خوشی میں بدل سکتی ہے۔ 🤲✨

16/03/2026

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اپنے آس پاس موجود یتیم بچوں کو نہ بھولیں۔ شاید آپ کی تھوڑی سی مدد کسی یتیم کے خالی ہاتھوں کو سہارا دے دے۔

15/03/2026

رمضان المبارک رحمتوں کا مہینہ ہے، مگر کچھ یتیم بچے ایسے بھی ہیں جن کے سر پر باپ کا سایہ نہیں۔ آئیے اس بابرکت مہینے میں ان کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھیں اور یتیم بچوں میں نقد کیش تقسیم کر کے ان کے چہروں پر خوشی لائیں۔ شاید آپ کی تھوڑی سی مدد کسی یتیم کی عید بنا دے۔ 🤲

14/03/2026

اپنے آس پاس کے غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کو کبھی نظر انداز نہ کریں۔ ہوسکتا ہے ان کے گھر میں آج چولہا بھی نہ جلا ہو۔ ہم نے بھی اپنی بساط کے مطابق کوشش کی ہے اور ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے

12/03/2026

آئیے اس رمضان ہم اُن بچوں کو نہ بھولیں۔
آپ کا تھوڑا سا نقد کیش کسی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتا ہے، کسی دل میں امید جگا سکتا ہے۔
یاد رکھیں…
کسی قیدی بچے کے آنسو پونچھنا بھی بہت بڑی نیکی ہے۔
آئیں اس رمضان جیل میں بند بچوں کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھائیں اور ثابت کریں کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔ 🤲✨

محترم طلباء! 📢آپ کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے **اقراء انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن ٹیکنالوجی** نے **ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوج...
10/02/2026

محترم طلباء! 📢

آپ کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے **اقراء انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن ٹیکنالوجی** نے **ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT)** کے لئے **خصوصی اسکالرشپ پروگرام** کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ آپ کے علمی افق کو وسیع کرنے اور تکنیکی مہارتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع ہے۔
*Whatsapp No:- 0315-0047847👈👈
TEST TIMING = EVENING (2 PM)

28/01/2026

“شکر الحمد للہ! ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار برف باری برستی ہوئی دیکھی—مگر سیاحت اور خوشی کے لیے نہیں، بلکہ ان بے سہارا لوگوں کی خدمت کے لیے جن کے پاس نہ چھت ہے، نہ گرم کپڑے، نہ سکون۔ اس یخ بستہ سردی میں کسی کا بچہ رو رہا ہے، کسی کی ماں دعا مانگ رہی ہے۔ یہ صرف خدمت نہیں… یہ ہمارا فرض ہے، ہماری ذمہ داری ہے، یہی اصل انسانیت ہے۔”

27/01/2026

❄️ شدید برف باری اور کڑاکے کی سردی کے باوجود، تیراہ میں جاری آپریشن میں لوگ مشکلات اور تکالیف میں ہیں۔
💙 خیبر یوتھ ویلفئیر ایسوسی ایشن اپنی ٹیم کے ساتھ ہر لمحہ متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے، ان کے دکھ درد اور مشکلات میں شریک ہے۔
ان شاء اللہ، ہمارا یہ خدمت کا آپریشن آخر دم تک جاری رہے گا۔
#مدد

26/01/2026

“یہ صرف خوراک نہیں، انسانیت کا پیغام ہے۔
خیبر یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ٹیم تیراہ کے متاثرین کے لیے دن رات خوراک کی تیاری میں مصروف ہے۔ شدید سردی، مشکلات اور بے بسی کے ان لمحات میں ہم اِن شاء اللہ اپنے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
ہم سب تیراہ کے متاثرین کے اس کٹھن وقت میں مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آپ کی ایک شیئر، ایک دعا اور ایک قدم کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔”
🤲 دعا کریں، ساتھ دیں، اور آواز بنیں۔
۔
۔
۔
۔
۔
Atta Welfare Foundation عطاء خیریه بنسټ Atta Welfare Foundation عطاء خیریه بنسټ Manzoor Ahmad Pashteen Imran Khan Shahid Afridi Foundation خیبرنیوز خیبرنیوز

Address

Peshawar
90000

Telephone

+923324611413

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber youth welfare association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share