مقبرہ سادات جلالیہ بخاریہ چنبہ پیر - تحفظ مہم

  • Home
  • Pakistan
  • Peshawar
  • مقبرہ سادات جلالیہ بخاریہ چنبہ پیر - تحفظ مہم

مقبرہ سادات جلالیہ بخاریہ چنبہ پیر - تحفظ مہم یہ صفحہ مقبرہ جلالیہ بخاریہ اور اس سے منسلک قبرستان پر ناجائز قبضے کے خلاف آگاہی، قانونی کارروائی اور عوامی رائے شماری کے لیے بنایا گیا ہے۔

18/08/2026
اپنی نمازوں کی حفاظت کرو
22/07/2026

اپنی نمازوں کی حفاظت کرو

ساتھ والے گھر میں لڑکی پیدا ہوئی ہے۔ تمھارا فرض بنتا ہے کہ تم اپنے کبوتروں بیچ دو۔ مگر ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ اس کو...
14/07/2026

ساتھ والے گھر میں لڑکی پیدا ہوئی ہے۔ تمھارا فرض بنتا ہے کہ تم اپنے کبوتروں بیچ دو۔ مگر ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ اس کو نماز قائم کرنے سے یا اپنی نماز کی حفاظت کرنے سے جوڑنے کے قابل نہیں۔ ان کے سامنے نماز کی حفاظت بس یہی ہے کہ نماز پڑھ لو چاہیے قبضہ کی ہوئی زمین ہو کہ صیہونی جاسوس ملا!

ان شااللہ بہت جلد
19/03/2026

ان شااللہ بہت جلد

15/03/2026

Chamba Peer Qabristan - Chamba Peer Road Peshawar Cantt. Everyone will be made accountable soon. Now the timeline is regularly monitored.

09/03/2026

پاکستانی معاشرے میں زوال کی وجہ رزقِ حلال کمانے کو عبادت نہ سمجھنا، آپس کے معاملات میں دھوکہ بازی، وعدہ خلافی اور منافقت ہے۔ صہیونیوں سازشوں نے مسلمانوں کو روایاتی عبادات کا پابند کر دیا ہے۔ روڈ بلاک کر کے نماز پڑھنا اور قبضہ زمینوں پر مسجديں بنانا ہمارا قومی طرزِ عمل بن گیا ہے۔ لاؤڈ سپیکر پہ فرقہ واریت کو ہوا دینا اور حق بات کرتے ہوئے گلا بند ہو جانا اب ہماری خاص نشانیاں بن گئی ہیں۔

یہ صفحہ مقبرہ جلالیہ بخاریہ اور اس سے منسلک قبرستان پر ناجائز قبضے کے خلاف آگاہی، قانونی کارروائی اور عوامی رائے شماری کے لیے بنایا گیا ہے۔

28/12/2025

پورے ایک سال کے صبر کے بعد یہ بات کہنا ناگزیر ہو گئی ہے کہ جب افغان مہاجر پشاور آئے تو اہلِ پشاور نے انہیں بحیثیت مسلمان کھلے دل سے پناہ دی۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دکانوں، گھروں اور حتیٰ کہ قبرستانوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے شروع ہو گئے۔
ہمارے آبائی قبرستان، مقبرہ سید باز علی شاہ المعروف چمبہ پیر، نوتھیہ صدر کے ایک کونے میں ایک مرلہ سے بھی کم زمین پر ایک مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی ہمارے خاندان کے بزرگ سید منور شاہ بخاری نے۔ تاہم بعد ازاں اس نیکی کا اجر اس طرح دیا گیا کہ قبرستان کے راستوں کو تین اطراف سے غیر قانونی طور پر چھوٹے چھوٹے کچے پکے گھروں کی تعمیر کے ذریعے بند کر دیا گیا۔ مسجد کے نام پر ایک بڑا محراب بنا کر قبرستان کے روڈ کی طرف موجود دروازہ بند کیا گیا اور اس کے باہر ایک دکان قائم کر دی گئی۔
اسی طرح عقب سے قبرستان کی زمین پر خفیہ طور پر قبضہ کیا گیا، جہاں اردگرد کے گھروں کی پچھلی دیواروں میں لنٹر ڈال کر اور پانی کے پائپ گزار کر زمین کو ہڑپ کیا گیا۔ جب ہوس و حرص کو اس پر بھی سکون نہ ملا تو مسجد کے نام پر جنگِ آزادی کے شہداء کی قبریں مسمار کر کے ان کے اوپر مسجد کا غسل خانہ تعمیر کر دیا گیا۔
گزشتہ دو تین برسوں سے بعض لوگ جان بوجھ کر اور بعض لاعلمی میں شہداء اور سادات کی قبروں پر کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے اور انجامِ خیر کی دعائیں مانگتے رہے ہیں۔
آج یہی افغان مہاجرین پاکستانی قبائلی ایجنسیوں کے جعلی ڈومیسائل بنوا کر بڑے افسر، وکیل اور جج بن چکے ہیں، جن کا پیشہ زمینوں پر قبضہ کرنا بن گیا ہے۔ ان کی اولادیں قبروں پر قابض ہیں مگر خود کو سادات کے شجرے سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہ افغان مہاجرین اب باقاعدہ قبضہ مافیا کا حصہ بن چکے ہیں اور انہی میں سے بعض مذہبی انتہاپسندی پھیلانے کے لیے مساجد کے امام بنے بیٹھے ہیں۔
پٹوار خانوں اور محافظ خانوں کے پٹواری، جن میں سے کئی اب گرداور بن چکے ہیں، اس سنگین جرم میں مکمل طور پر شریک ہیں اور خود ان ناجائز اقدامات کو تقویت دے رہے ہیں۔ انہیں جھوٹ بولتے ہوئے کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی، کیونکہ اس ساری کہانی کی بنیاد ہی نسل در نسل جھوٹ پر قائم ہے۔
ان شاء اللہ، وقت کے ساتھ ساتھ ایک ایک شخص کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے گا بلکہ قانون کے کٹہرے میں بھی کھڑا کیا جائے گا۔
اب خاموشی نہیں۔ اب نشاندہی ہو گی۔ ہر ملوث شخص کو بے نقاب کیا جائے گا۔

Address

Maqbara Jalalia Bokharia Syed Baaz Ali Shah Chamba Peer Road
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مقبرہ سادات جلالیہ بخاریہ چنبہ پیر - تحفظ مہم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share