Awan Welfare Organization

Awan Welfare Organization Awan Welfare Organization (AWO) is a non-profit organization dedicated to supporting underprivileged communities and improving lives.

Its main goal is to empower individuals by providing them with opportunities for sustainable livelihoods, education, and

15/06/2026

شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر، اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن نے سڑکوں اور عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی کے کولرز نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ راہگیر، مزدور، رکشہ ڈرائیور اور دیگر ضرورت مند افراد گرمی میں ٹھنڈا پانی پی کر راحت حاصل کر سکیں۔

‎یہ ایک عظیم صدقۂ جاریہ ہے، جس کا ثواب آپ کے لیے دنیا و آخرت میں باعثِ نجات بن سکتا ہے۔ آئیے اس نیکی کے کام میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے عطیات کے ذریعے مزید واٹر کولرز لگانے میں تعاون کریں۔

‎"جو شخص کسی پیاسے کو پانی پلائے، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن اپنے حوضِ کوثر سے سیراب فرمائے گا۔"

‎آپ کے عطیات کسی کی پیاس بجھانے اور قیمتی جانوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ
‎بن سکتے ہیں۔
‎0334:9000775
‎0349-9648712

‎اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن
‎خدمتِ انسانیت، ہماری پہچان

14/06/2026

شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ہمارے ایک بھائی کی جانب سے Awan Welfare Organization کو 2 واٹر کولر عطیہ کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ٹھنڈا اور صاف پانی میسر آ سکے۔
اس نیک اقدام کا مقصد لوگوں کی پیاس بجھانا، گرمی کی شدت سے بچاؤ میں مدد فراہم کرنا اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ عطیہ دہندہ کا کہنا ہے کہ موجودہ شدید موسم میں پانی کی فراہمی ایک اہم ضرورت ہے، اسی لیے یہ انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایسے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ نیکی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اللہ تعالیٰ اس نیک کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عطیہ دہندہ کے لیے صدقۂ جاریہ اور عوام کے لیے باعثِ راحت و برکت بنائے۔ آمین۔
.

عوامی اپیل برائے تعاونپشاور کے ایک سفید پوش مستحق شہری، جن کی اہلیہ نے ان کی کمر کی شدید تکلیف کے علاج کے لیے مدد کی درخ...
01/06/2026

عوامی اپیل برائے تعاون

پشاور کے ایک سفید پوش مستحق شہری، جن کی اہلیہ نے ان کی کمر کی شدید تکلیف کے علاج کے لیے مدد کی درخواست کی تھی، الحمدللہ آپ کے تعاون سے ان کا MRI مکمل ہو چکا ہے۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کی تکلیف کافی زیادہ ہے اور انہیں آپریشن کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Awan Welfare Organization تمام مخیر حضرات اور ڈونرز سے اپیل کرتی ہے کہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے اس مستحق خاندان کی مدد کریں تاکہ ان کے علاج اور آپریشن کے اخراجات پورے ہو سکیں اور انہیں صحت مند زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔

آپ کا ہر عطیہ کسی کی زندگی میں آسانی اور امید لا سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

Awan Welfare Organization
📞 0349:9648712. 0334-9000775

01/06/2026

عوامی اپیل برائے تعاون

پشاور کے ایک سفید پوش مستحق شہری، جن کی اہلیہ نے ان کی کمر کی شدید تکلیف کے علاج کے لیے مدد کی درخواست کی تھی، الحمدللہ آپ کے تعاون سے ان کا MRI مکمل ہو چکا ہے۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کی تکلیف کافی زیادہ ہے اور انہیں آپریشن کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Awan Welfare Organization تمام مخیر حضرات اور ڈونرز سے اپیل کرتی ہے کہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے اس مستحق خاندان کی مدد کریں تاکہ ان کے علاج اور آپریشن کے اخراجات پورے ہو سکیں اور انہیں صحت مند زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔

آپ کا ہر عطیہ کسی کی زندگی میں آسانی اور امید لا سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

Awan Welfare Organization
📞 0349:9648712. 0334-9000775

شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں اعوان ویلفیئر آرگنائز...
31/05/2026

شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن نے مختلف مقامات پر راہگیروں، مزدوروں اور عام شہریوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا ہے تاکہ لوگ گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں اور اپنی پیاس بجھا سکیں۔
‎آپ بھی اس نیکی کے کام میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ آپ کے عطیات سے مزید مقامات پر ٹھنڈے پانی، واٹر کولرز اور دیگر فلاحی سہولیات فراہم کی جا سکتی
‎ہیں۔
‎صدقۂ جاریہ
وہ نیکی جو انسان کے انتقال کے بعد بھی مسلسل ثواب کا ذریعہ بنتی رہے، صدقۂ جاریہ کہلاتی ہے۔ مثلاً پانی پلانے کا انتظام کرنا، واٹر کولر لگوانا، مسجد کی تعمیر میں حصہ لینا، دینی تعلیم کی اشاعت یا کسی فلاحی منصوبے میں تعاون کرنا۔
‎"آئیے اَوان ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر ٹھنڈے پانی کے منصوبے میں حصہ ڈالیں اور اپنے لیے صدقۂ جاریہ کا سامان بنائیں۔" 💧🤲
‎عطیات اور تعاون کے لیے رابطہ کریں:
‎📞 0349-9648712

09/05/2026

عیدِ قربان کی خوشیاں ہر گھر تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
بہت سے ایسے سفید پوش، یتیم، بیوہ اور مستحق خاندان موجود ہیں جو اس خوشی کے موقع پر قربانی کے گوشت جیسی نعمت سے محروم رہ جاتے ہیں۔

اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن آپ کے تعاون سے اس عید کو حقیقی معنوں میں سب کی عید بنانا چاہتی ہے۔
اپنی قربانی کے حصے، کھالیں اور عطیات اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن کو دیں تاکہ آپ کا دیا ہوا گوشت ضرورت مند خاندانوں تک عزت اور احترام کے ساتھ پہنچایا جا سکے۔

آپ کا ایک چھوٹا سا تعاون کسی غریب گھرانے کی بڑی خوشی بن سکتا ہے۔
آئیے! اس عید پر انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں۔

📞 ابھی رابطہ کریں اور اپنے عطیات جمع کروائیں۔
Awan welfare organization
(DONATION)

Meezan Bank 🏦
Account Number
07020104620260
IBN: PK50MEZN0007020104620260
CHOWK YADGAR-PESHAWAR Branch

(Eassy Paisa Account)
0313-0944511

(Jazz cash Account)
0334-9000775
اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن"مشکل وقت میں آپ کا سہارا

یتیموں، غریبوں اور مستحق خاندانوں میں کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس نیک کام میں آپ کا تعاون نہایت ضروری ہے۔آئیں!...
06/05/2026

یتیموں، غریبوں اور مستحق خاندانوں میں کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس نیک کام میں آپ کا تعاون نہایت ضروری ہے۔
آئیں! اپنے مال میں سے کچھ حصہ نکال کر ان ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں جو دو وقت کی روٹی کے لیے بھی محتاج ہیں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتی ہے۔
🍽️ کھانا تقسیم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں 💝 دل کھول کر عطیات دیں 🤲 اللہ پاک آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے

کچھ دن پہلے ایک نہایت ضرورت مند اور سفید پوش خاتون کی جانب سے راشن کے لیے درخواست موصول ہوئی تھی۔ Awan Welfare Organizat...
06/05/2026

کچھ دن پہلے ایک نہایت ضرورت مند اور سفید پوش خاتون کی جانب سے راشن کے لیے درخواست موصول ہوئی تھی۔ Awan Welfare Organization نے فوری طور پر اس درخواست پر عمل کرتے ہوئے آج اس مستحق خاتون کو راشن فراہم کر دیا۔

اس راشن میں باورچی خانے کی تمام تر بنیادی اور ضروری اشیاء شامل تھیں، تاکہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات باعزت طریقے سے پوری کر سکیں۔

اللہ پاک تمام مخیر حضرات کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ان کے مال، دولت اور زندگی میں بے شمار برکتیں نصیب فرمائے۔ آمین 🤲

Address

Peshawar
Mandalay
25000

Telephone

03499648712

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awan Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share