PDA-Youth Forum Pakistan

PDA-Youth Forum Pakistan All Pakistan Medical Students Forum/Organisation (PMSF/PMSO) under the leadership of PDA 🇵🇰🦅

تاریخ کے صفحات میں یہ بھی درج رہے گا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ایک ایف سی پی ایس اور دس سالہ تجربے کے حامل کوالیفائیڈ ...
24/06/2026

تاریخ کے صفحات میں یہ بھی درج رہے گا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ایک ایف سی پی ایس اور دس سالہ تجربے کے حامل کوالیفائیڈ ڈاکٹر کو محض ڈیلی ویجز پر بھرتی کرنے کے لیے اس کی اہلیت، قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی جانچ پڑتال بی اے پاس اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد تھی۔ افسوس ناک امر یہ تھا کہ بعض فیصلوں پر ایک ایف اے فیل ایم پی اے کے اثر و رسوخ کی باتیں بھی زبان زدِ عام تھیں، جسے بااثر حلقوں کی بھرپور پشت پناہی حاصل تھی۔

یہ ہمارے نظامِ بھرتی، میرٹ اور پیشہ ورانہ وقار کے بارے میں ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب تاریخ مانگتی رہے گی۔

ڈاکٹر ماجد خان کی وفات پر پوری ڈاکٹرز برادری کو انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔اللہ تعالی جنتوں میں آعلی خوبصورت مقام عطافرمائ...
21/06/2026

ڈاکٹر ماجد خان کی وفات پر پوری ڈاکٹرز برادری کو انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔اللہ تعالی جنتوں میں آعلی خوبصورت مقام عطافرمائیں۔آمین

ڈاکٹر ابوذر غفاری کی موت کا پشاور ہائی کورٹ میں ختمی فیصلہ 2جولائی کو سنایا جائیگا۔آپ سب سے اس کیس میں جیت کیلئے دعاوں ک...
21/06/2026

ڈاکٹر ابوذر غفاری کی موت کا پشاور ہائی کورٹ میں ختمی فیصلہ 2جولائی کو سنایا جائیگا۔آپ سب سے اس کیس میں جیت کیلئے دعاوں کی اپیل ہے۔ہر طالب علم ہمارے وجود کا حصہ ہے۔انصاف کیلئے پرامید ہیں۔انشاءاللہ

The legends of Doctors Community ❤️Dr.Amir Taj khan and Dr.Saleem Yousafzai💗
20/06/2026

The legends of Doctors Community ❤️
Dr.Amir Taj khan and Dr.Saleem Yousafzai💗

جنگل اور محکمہ صحت ۔۔۔۔مشہور فرانسیسی مصنف جین ڈی لافونٹین کی ایک مشہور کہانی ہے کہ”کسی جنگل میں ایک چیونٹی روزانہ کام ک...
17/06/2026

جنگل اور محکمہ صحت ۔۔۔۔

مشہور فرانسیسی مصنف جین ڈی لافونٹین کی ایک مشہور کہانی ہے کہ”کسی جنگل میں ایک چیونٹی روزانہ کام کیلئے جاتی اور سخت محنت کرتی۔ جنگل کے بادشاہ شیر نے سوچا کہ چیونٹی بغیر نگرانی کے اتنا کام کرتی ہے‘ اگر اس پر نگراں مقرر کردیا جائے تو اس کی کارکردگی میں بہت اضافہ ہو جائے گا۔ اس نے ایک لال بیگ کو چیونٹی کے کام کا نگران مقرر کر دیا۔ لال بیگ نے اس کے کام کا وقت متعین کیا۔ ایک سیکرٹری کو حساب کتاب اور رپورٹ بنانے کیلئے رکھا اور رپورٹوں کو ترتیب سے رکھنے کیلئے ایک ملازم الگ رکھا۔ شیر لال بیگ کے کام سے بہت خوش ہوا۔
لال بیگ نے ایک کمپیوٹر اور پرنٹر خریدا۔ ایک مکھی کو کمپیوٹر آپریٹر رکھا۔ اس دوران چیونٹی اپنے اوپر عائد کی گئی پابندیوں‘ آئے دن کی میٹنگز اور کام کادورانیہ کم ہونے کی بناءپر اپنی کارکردگی بحال نہ رکھ سکی بلکہ اپنے کام سے بددل ہونے لگی۔ جب شیر نے پیداوار میں کمی نوٹ کی تو دفتر میں تبدیلی لانے کے لئے ایک ماہر مکڑے کو ہائر کر لیا۔ اس نے آتے ہی دفتر میں نیا فرنیچر اور نئے قالین لگوا دیئے اپنا ایک پرسنل سیکرٹری بھی رکھ لیا۔ شیر نے جب اتنا زیادہ خرچ دیکھا تو ایک الو کو اپنا مالی مشیر مقرر کر دیا۔ جس نے کئی ماہ کی محنت کے بعد ایک رپورٹ پیش کی جس میں یہ بتایا گیا کہ زیادہ لوگوں کو بھرتی کرنے کی وجہ سے اخراجات بڑھے اور پیداوار کم ہو گئی۔
کافی سوچ بچار کے بعد شیر نے فیصلہ کیا کہ چیونٹی کو کام سے نکال دیا جائے جس کی عدم محنت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے دن بدن تنزلی آتی گئی۔
دیکھا جائے تو محکمہ صحت میں بھی بے شمار پوسٹس موجود ہیں جن کا عملی فائدہ نظر نہیں آتا ۔۔
جبکہ دوسری جانب ہر آئے روز ری ویمپنگ کے نام پر ہسپتالوں کی توڑ پھوڑ جاری رہتی ہے۔ جبکہ اس پورے محکمے کا مرکز جو کہ ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف ہیں کی شدید کمی اور ظالمانہ ڈیوٹی کے دورانیے پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

اور ہر اس جنگل کا ہر نیا شیر یہی فیصلہ کرتا ہے کہ ڈاکٹرز کو کام سے نکال دیا جائے جس کی عدم محنت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے دن بدن تنزلی آتی گئی۔

Paeds urology has no AP . He doesn,t allow any one to enter his ward.In the only paeds urology ward of kpk having very h...
12/06/2026

Paeds urology has no AP .
He doesn,t allow any one to enter his ward.
In the only paeds urology ward of kpk having very huge flow of paeds patient and there is only one Ap .Astonishing..
This person has devin power to manage OT,OPD ,Emergeny alone and is director too.

11/06/2026

Its is very pathetic.
Ours Drs are taregtting their own comunity. Destroying hospitals for their own interest and chairs.
We stand with civil servants

08/06/2026
پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن ڈاکٹرز کو آئے روز ٹارگٹ کرکے شہید کرنے اور زخمی کرنے پر 9 جون بروز منگل  صوبے بھر میں یوم سیاہ من...
08/06/2026

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن ڈاکٹرز کو آئے روز ٹارگٹ کرکے شہید کرنے اور زخمی کرنے پر 9 جون بروز منگل صوبے بھر میں یوم سیاہ منائیں گے ۔ ڈاکٹر زبیر ظاہر چیرمین پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

پشاور : ہم بلوچستان کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی جیسا بہیمانہ حملہ کسی صورت برداشت نہیں کریں ۔پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

پشاور :
خیبر پختنخواہ حکومت بھی شہید لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق اور شہد لیڈی ڈاکٹر مہوش کے لواحقین کو جلد سے جلد شہدا پکیج دیں.پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

پشاور : ڈاکٹر وردہ مشتاق اور ڈاکٹر مہوش کے قاتلوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

خیبر پختنخواہ میں اس سے پہلے ڈاکٹر عزت اللہ کو مردان میں ڈاکٹر عاصمہ رانی کو کوہاٹ میں شہید کیا گیا ہے ۔پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

پشاور : خیبر پختنخواہ حکومت صوبے بھر کے ہسپتالوں سیکیورٹی ایکٹ 2020 کا بلاتاخیر نفاظ کریں بصورت دیگر صوبے بھر میں ڈیوٹیوں سے مکمل بائکاٹ کریں گے ۔پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PDA-Youth Forum Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share