Friends of Paraplegics

Friends of Paraplegics 'Friends of Paraplegics' (FOP) is a nonprofit for the Welfare of Persons Living With Disabilities (PLWDs). Interaction with the page implies affiliation.

Friends of Paraplegics (FOP) is a registered non profit Organization, striving for an inclusive environment, supporting people with disabilities to live and perform to their full capacity - individually, socially, politically, economically, and inspiringly.

میرا شہر، میری ذمہ داری ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت کا افراد باہم معذوری کی سہولت اور حوصلہ افزائی کے لیے اہم اقداما...
17/09/2026

میرا شہر، میری ذمہ داری
ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت کا افراد باہم معذوری کی سہولت اور حوصلہ افزائی کے لیے اہم اقدام
الحمدللہ، فرینڈز آف پیراپلیجکس آرگنائزیشن کی جانب سے پیش کی گئی درخواست پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت نے ضلع چارسدہ کے افراد باہم معذوری کے لیے ایک قابلِ تحسین اور اہم اقدام اٹھایا ہے۔
تنگی اور شبقدر کے افراد باہم معذوری کو میڈیکل بورڈ کی سہولت کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں میڈیکل بورڈز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد افراد باہم معذوری کو طبی سہولیات اور ضروری سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے دور دراز سفر اور غیر ضروری مشکلات سے نجات دلانا اور سہولیات کو ان کی دہلیز کے قریب پہنچانا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فضل رحیم مروت نے ایک اور قابلِ تعریف مثال قائم کرتے ہوئے میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہونے والے خصوصی طالب علم محمد عبداللہ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا۔ یہ اقدام نہ صرف محمد عبداللہ کی کامیابی کا اعتراف ہے بلکہ دیگر افراد باہم معذوری کے حامل طلبہ کے لیے بھی امید، حوصلے اور آگے بڑھنے کا پیغام ہے۔
فرینڈز آف پیراپلیجکس ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے اس مثبت اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ڈپٹی کمشنر فضل رحیم مروت کی افراد باہم معذوری کے حقوق، سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کو سراہتی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر اضلاع کی انتظامیہ بھی اسی جذبے کے تحت افراد باہم معذوری کے لیے آسان رسائی، مساوی مواقع اور عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
خصوصی افراد کی سہولت، عزت، خودمختاری اور مساوی مواقع ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

الحمدللہ!فرینڈز آف پیراپلیجکس پاکستان کی جانب سے پشاور کی رہائشی ایک مستحق خاتون باہم معذوری کو سلائی مشین فراہم کی گئی،...
16/09/2026

الحمدللہ!
فرینڈز آف پیراپلیجکس پاکستان کی جانب سے پشاور کی رہائشی ایک مستحق خاتون باہم معذوری کو سلائی مشین فراہم کی گئی، تاکہ وہ گھر بیٹھے باعزت روزگار کا ذریعہ حاصل کر سکیں اور اپنے گھریلو اخراجات پورے کرنے میں خود کفیل بن سکیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ یہ چھوٹی سی کاوش ان کی زندگی میں آسانیاں اور خوشیاں لانے کا ذریعہ بنے۔ فرینڈز آف پیراپلیجکس پاکستان افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
فرینڈز آف پیراپلیجکس پاکستان — بااختیار زندگی، باعزت مستقبل۔

اس ملک میں بااثر افراد کے لیے ہیلی کاپٹر، خصوصی جہاز، پروٹوکول اور ریڈ کارپٹ موجود ہیں، مگر افسوس کہ کوئلے کان کے غریب م...
14/09/2026

اس ملک میں بااثر افراد کے لیے ہیلی کاپٹر، خصوصی جہاز، پروٹوکول اور ریڈ کارپٹ موجود ہیں، مگر افسوس کہ کوئلے کان کے غریب مزدور کے لیے ایک ایمبولینس بھی میسر نہیں۔

کوئٹہ کی کوئلہ کان میں جاں بحق ہونے والے ضلع دیر کے تین محنت کش نوجوانوں کی میتیں فلائنگ کوچ کی چھت پر رکھ کر دیر اخگرام پہنچائی گئیں، جس پر مقامی عوام نے شدید احتجاج کیا۔

یہ صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ کیا غریب مزدور کی زندگی اور موت کی قدر واقعی اتنی کم ہے؟

کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدور بھی اسی ملک کا شہری ہے اور ان کی ملک کے معیشت اہم کردار ہے ۔ اسے صرف ووٹ کے وقت یاد کرنا کافی نہیں؛ اسے زندگی میں تحفظ، علاج اور بنیادی سہولیات، اور موت کے بعد کم از کم عزت کے ساتھ آخری سفر کا حق بھی ملنا چاہیے۔

حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ مزدوروں کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات، فوری طبی امداد اور باعزت میت منتقلی کا مستقل نظام بنایا جائے۔

غریب کے خون کی قیمت صرف معاوضہ نہیں، انصاف اور عزت بھی ہے۔
کم از کم غریب کی لاش کو تو عزت دے دیں!

حسین علی فرینڈز آف پیراپلیجکس کوآرڈینیٹر شانگلہ

سی پی چائلڈ محمد عبداللہ کی شاندار کامیابی — حوصلہ افزائی اور تعاون کی اپیل الحمدللہ! ہمارے لیے انتہائی خوشی اور فخر کی ...
13/09/2026

سی پی چائلڈ محمد عبداللہ کی شاندار کامیابی — حوصلہ افزائی اور تعاون کی اپیل

الحمدللہ! ہمارے لیے انتہائی خوشی اور فخر کی بات ہے کہ محمد عبداللہ ولد نعمت خان، رہائشی عمرزئی، ضلع چارسدہ، جو Cerebral Palsy (CP) کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

تعلیمی کامیابی:
اسکول: Govt. Shaheed Nangyal Tariq Centennial Model High School, Turangzai, District Charsadda
9th Class: 460 Marks
10th Class: 893 Marks
اپنے اسکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

محمد عبداللہ نے اپنی محنت اور صلاحیت کا ایک اور شاندار ثبوت اس وقت دیا جب انہوں نے The Genius Group of Schools and Colleges, Turangzai میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دیا اور اس میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی

Friends of Paraplegics (FOP) کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر چارسدہ RJ Adil کو جب محمد عبداللہ کی کامیابی کی خبر ملی تو وہ رات کے وقت بھی ان کے گھر پہنچے، انہیں مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ یہ جذبہ قابلِ تحسین ہے۔

ہماری اپیل

محمد عبداللہ جیسے باصلاحیت اور محنتی بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ معذوری ان کی صلاحیتوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، اگر انہیں مناسب مواقع اور تعاون فراہم کیا جائے۔

ہم ڈپٹی کمشنر چارسدہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور متعلقہ وزراء سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ:
محمد عبداللہ کی تعلیمی فیس معاف یا سپورٹ کی جائے۔
اس کی تعلیم کے لیے مکمل معاونت فراہم کی جائے۔
آمدورفت/ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔
اس باصلاحیت بچے کی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے میں سرکاری سطح پر مدد کی جائے۔

Friends of Paraplegics (FOP) بھی ان شاء اللہ محمد عبداللہ کی تعلیم اور مستقبل کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق تعاون جاری رکھے گی۔

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے باصلاحیت بچوں کو سہارا دیں، ان کا حوصلہ بڑھائیں اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔

براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ آواز ضلعی انتظامیہ، وزیراعلیٰ، وزراء، مخیر حضرات اور تعلیمی اداروں تک پہنچ سکے اور محمد عبداللہ کے لیے تعلیم کا راستہ آسان بنایا جا سکے۔

محمد عبداللہ صرف مدد کا مستحق نہیں، وہ ایک موقع کا مستحق ہے — کیونکہ اس میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔


Appreciation letter to Soneri Bank for appointing Severe PwDs in their Banking sectors in the presence of State Bank of ...
11/09/2026

Appreciation letter to Soneri Bank for appointing Severe PwDs in their Banking sectors in the presence of State Bank of Pakistan.








الحمدللہ! خدمت کا یہ سفر جاری ہے… اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بطور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر، فرینڈز آف پیراپلیجکس اینڈ نوید بٹ ...
11/09/2026

الحمدللہ! خدمت کا یہ سفر جاری ہے…
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بطور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر، فرینڈز آف پیراپلیجکس اینڈ نوید بٹ چیئرٹی صوابی معذور اور مستحق افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران 29 معذور افراد کو چھوٹے کاروبار شروع کروا کر باعزت روزگار کا ذریعہ فراہم کیا گیا، جبکہ ایک دستکاری و ہنر مندی مرکز بھی قائم کیا گیا۔
الحمدللہ، صوابی کو خیبر پختونخوا میں معذور افراد کی خدمت کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ سینکڑوں ویل چیئرز، سلائی مشینیں، بیساکھیاں، مصنوعی ٹانگیں اور دیگر ضروری معاونت مستحق افراد تک پہنچائی جا چکی ہے۔
اس ہفتے بھی 4 ویل چیئرز اور 3 سلائی مشینیں مستحق خاندانوں تک پہنچائی گئیں۔
یہ سب کسی نام، شہرت یا صلے کے لیے نہیں، بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہے۔
اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور ہمیں مزید لوگوں کے لیے آسانی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
عبدالرشید
ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر
فرینڈز آف پیراپلیجکس اینڈ نوید بٹ چیئرٹی، صوابی

Seminar on promoting financial inclusion for PwD's held at P*P...Media coverage...
09/09/2026

Seminar on promoting financial inclusion for PwD's held at P*P...
Media coverage...

World Physical Therapy Day 2026Strong Bodies. Stronger Lives.On World Physical Therapy Day, Friends of Paraplegics pays ...
08/09/2026

World Physical Therapy Day 2026
Strong Bodies. Stronger Lives.

On World Physical Therapy Day, Friends of Paraplegics pays tribute to the dedicated physiotherapists who work tirelessly to restore movement, build strength, improve independence, and empower persons with disabilities to live more active and fulfilling lives.
For individuals with spinal cord injuries and other physical disabilities, physiotherapy is not just treatment—it is a pathway towards independence, confidence, and participation in society. Every exercise, every step forward, and every milestone represents hope and determination.
Let’s recognize and appreciate our physiotherapists and rehabilitation professionals for their invaluable contribution to making lives stronger and more independent.
Happy World Physical Therapy Day!
Friends of Paraplegics – Pakistan
Promoting dignity, independence and inclusion for persons with disabilities.

الحمدللہ!اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خدمتِ خلق کا یہ سفر مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے جھنڈا گاؤں کے ایک سی پی چائلڈ کو نقل ...
08/09/2026

الحمدللہ!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خدمتِ خلق کا یہ سفر مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے جھنڈا گاؤں کے ایک سی پی چائلڈ کو نقل و حرکت میں آسانی کے لیے ویل چیئر فراہم کی گئی، جبکہ لنڈی کوتل کے ایک شخص باہم معذوری، جو ایک حادثے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو گئے تھے، تک بھی ویل چیئر فرینڈز آف پیراپلیجکس پشاور کے مخلص دوستوں کے تعاون سے پہنچائی گئی۔
صوابی کی تاریخ میں خدمتِ خلق کے اس سفر کو ایک ایسے باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس میں افراد باہم معذوری کو محض ہمدردی نہیں بلکہ عزت، سہارا اور باوقار زندگی کا حق دینے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔

ہم ان تمام مخیر حضرات، دوستوں اور رضاکاروں کے شکر گزار ہیں جو اس نیک مشن میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہر اس ہاتھ کو سلامت رکھے جو کسی بےبس انسان کا سہارا بنتا ہے۔ آمین۔
عبدالرشید
ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر
فرینڈز آف پیراپلیجکس صوابی

#

06/09/2026

ایک ننھا بچہ پہلی دفعہ ریمپ پر چڑھتے ہوئے




*p

Address

Friends Of Paraplegics, PDA Building Frist Floor Near BCA, Phase 4
Peshawar
25100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friends of Paraplegics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Friends of Paraplegics:

Shortcuts

Share