24/05/2024
کپلا الیکشن میں سی ٹی اے پینل کے سہ فریقی اتحاد کے صدارتی امیدوار طفیل احمد جان زکوڑی اور جنرل سیکرٹری کے لیے خاتون امیدوار پروفیسر نائلہ رحمان کے چار انتخابی ٹیموں نے دو دنوں میں اٹھارہ مختلف مرد و خواتین کالجز کا وزیرستان،،ڈی آئ خان،لکی مروت،بنوں،ایبٹ اباد،اور ہری پور ڈویزن کے کالجز کا دودہ کیا۔وزٹ میں طفیل احمد جان زکوڑی نے کہا کہ پروفیسر برادری طویل عرصہ سے نامساعد حالات کے باوجود گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے لیکن ہر حکومت نے ہمیں ہمارے جائز حقوق سے محروم رکھا۔جس کے لیے ہمارے نمائندے بھی زمہ دار ہے۔کیونکہ ہماری ہر قیادت مصلحتوں کا شکار رہی۔اور حکومتوں سے اپنی بات منوانے میں ناکام رہی۔وقت آگیا ہے کہ اب ایسی قیادت ہو جو ایک فون کال پر یا کسی عہدے کی پیشکش پر پیچھے نہ ہٹے۔سی ٹی اے نے قیادت کا یہ شملہ آپ کے اس بھائ کے سر پر رکھ کر ہمارے علاقے سے مجھے نہیں آپ کو منتخب کیا۔میرے علاقے کا ہر پروفیسر کم از کم اس بار کسی اور کو ووٹ دیتے ہوئے یہ سوچے کہ وہ اپنوں سے نا انصافی تو نہیں کر رہا۔ہم نے مختلف اوقات میں بے مثال خدمت کی ہے۔ہم سابقہ روایات کے برعکس سب کو ساتھ لے کر چلنے اور مل کر حقوق کی جنگ لڑ نے کا عزم لے کر نکلے ہیں۔اس میں کوئ ہمارا مخالف نہیں۔پروفیسر نائلہ رحمان نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارے لیے نت نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔جس لیے ایک ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہے۔سی ٹی اے پینل کی طرف سے میری نامزدگی اس جانب پہلا قدم ہے کہ اب خواتین پروفیسروں کو بھی جاندار کردار ادا کرنے کے لیے میدان میں نکلنا ہوگا۔اور انشا اللہ ایسا ہی ہو گا۔اپ سی ٹی اے پینل کو منتخب کرنے پر کھبی نہیں پچھتائیں گے۔