16/04/2026
شانگلہ میں غیر سرکاری تنظیم ندا پاکستان نے سی بی ایم انٹر نیشنل کے تعاون سے نئے پراجیکٹ لانچنگ کے سلسلے میں الپوری میں سٹیک ہولڈرز کے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا کیا.
ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ منعقدہ ورکشاپ کا مقصد شانگلہ میں معذور اور غیر معذور افراد کی غذائی تحفظ اور خود اعتمادی کی صلاحیت کو مضبوط بنانا تھا۔
ندا پاکستان کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا کہنا تھا کہ شانگلہ ایک پہاڑی اور پسماندہ ضلع ہے جہاں عوام کو خوراک کی فراہمی اور مشکل حالات میں خود کو سنبھالنے کی صلاحیت بڑھانا نہایت ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس بات کیلئے پُرعزم ہے کہ معذور اور غیر معذور تمام افراد کو یکساں سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کوئی بھی بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے۔”
“ہم مقامی کمیونٹی، سرکاری اداروں اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کو فروغ دے رہے ہیں جو نہ صرف غذائی تحفظ کو یقینی بنائیں بلکہ لوگوں کو معاشی اور موسمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بھی بنائیں۔
اس موقع پر ندا پاکستان کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر فرد، خاص طور پر معذور افراد، کو ایسے مواقع فراہم کیے جائیں کہ وہ خود کفیل بن سکیں اور باعزت زندگی گزار سکیں۔”
“ہم مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو جدید طریقوں، چھوٹے کاروبار اور زرعی سرگرمیوں کے ذریعے مضبوط بنایا جا سکے، تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتحال میں اپنے خاندان کی ضروریات پوری کر سکیں۔”
ندا پاکستان ایک غیر سیاسی اور فلاحی تنظیم ہے جو معاشرتی ترقی، غربت کے خاتمے اور محروم طبقات کی مدد کے لیے کام کرتی ہے، خاص طور پر خواتین، بچوں اور معذور افراد پر خصوصی توجہ دیتی ہے
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے بازار کوٹ میں ندا پاکستان کے تعمیر شدہ سسپنشن بریج کا افتتاح بھی کیا اور فلاحی سیکٹر میں ندا پاکستان کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ