Young Nurses Association KPK

Young Nurses Association KPK The Young Nurses Association Khyber Pakhtunkhwa is a powerful advocate for the rights and welfare of the nursing community across the nation.

Join us to elevate your quality of life and experience true leadership, ensuring a better future for all nurses.

تمام ایم ٹی آئی نرسز کے لیے یکساں حقوق، یکساں سروس اسٹرکچر اور منصفانہ پالیسیاں وقت کی اہم ضرورت ہیںخیبر پختونخوا کے تما...
26/07/2026

تمام ایم ٹی آئی نرسز کے لیے یکساں حقوق، یکساں سروس اسٹرکچر اور منصفانہ پالیسیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں

خیبر پختونخوا کے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز (MTIs) میں خدمات انجام دینے والی نرسز عرصہ دراز سے مختلف سروس اسٹرکچرز، غیر یکساں سروس رولز، پروموشن پالیسی اور ہائر ایجوکیشن کے مواقع میں عدم مساوات کا سامنا کر رہی ہیں۔ ایک ہی نوعیت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے باوجود مختلف اداروں میں نرسز کے ساتھ مختلف پالیسیاں اختیار کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف پیشہ ورانہ ناانصافی ہے بلکہ صحت کے نظام پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے۔

ہم حکومت خیبر پختونخوا، محکمہ صحت، بورڈ آف گورنرز (BoGs) اور تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام MTIs میں نرسز کے لیے یکساں سروس اسٹرکچر، یکساں سروس رولز، شفاف پروموشن پالیسی، اعلیٰ تعلیم کے مساوی مواقع اور Leave Without Pay (LWP) سمیت تمام سروس فوائد کو یکساں بنیادوں پر نافذ کیا جائے۔

ہم تمام نرسنگ ڈائریکٹرز (NDs) سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذاتی یا ادارہ جاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر نرسنگ کمیونٹی کے اجتماعی مفاد میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ آج کیے گئے درست فیصلے آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط، باوقار اور منصفانہ نرسنگ سروس کی بنیاد رکھیں گے۔

نرسز صحت کے نظام کا بنیادی ستون ہیں۔ ان کے جائز حقوق کا تحفظ نہ صرف ان کا آئینی و قانونی حق ہے بلکہ مریضوں کو بہتر، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

ہمارے مطالبات:

* تمام MTIs میں یکساں سروس اسٹرکچر۔
* یکساں سروس رولز کا فوری نفاذ۔
* شفاف اور مساوی پروموشن پالیسی۔
* اعلیٰ تعلیم اور کیریئر گروتھ کے مساوی مواقع۔
Leave Without Pay (LWP) سمیت تمام سروس فوائد کا یکساں اطلاق۔

ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اور متعلقہ حکام نرسنگ کمیونٹی کے ان جائز مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری عملی اقدامات کریں گے، تاکہ انصاف، برابری اور پیشہ ورانہ وقار کو یقینی بنایا جا سکے۔

مضبوط نرس، مضبوط نظامِ صحت

21/07/2026

بنام:
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ / متعلقہ انتظامیہ
باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور، صوابی
موضوع: THQ ہسپتال ٹوپی کی نرسنگ اسٹاف کے ساتھ ناانصافی کے خلاف احتجاج
ہم، نرسنگ اسٹاف، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی، انتظامیہ کی توجہ ایک نہایت اہم اور تشویشناک معاملے کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں THQ ہسپتال ٹوپی میں ایک مریض کے انتقال کے بعد بعض الزامات سامنے آئے، جس کے بعد افسوسناک طور پر ایک آن ڈیوٹی خاتون نرس کو بلاجواز اس معاملے میں گھسیٹا جا رہا ہے، حالانکہ مذکورہ نرس کا نہ تو اس مریض کے علاج سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی وہ کسی ایسے عمل میں شامل تھیں جس کی بنیاد پر انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے۔ اس کے باوجود انہیں مسلسل ذہنی دباؤ اور انتظامی ہراسانی کا سامنا ہے۔
مذکورہ خاتون نرس کو بار بار باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور طلب کیا جا رہا ہے جس کے باعث وہ ذہنی، جسمانی اور مالی مشکلات کا شکار ہو رہی ہیں۔ ایک خاتون ملازمہ کے طور پر ان کے ساتھ اختیار کیا گیا یہ رویہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ ان کے پیشہ ورانہ وقار اور بنیادی حقوق کے بھی منافی ہے۔ مزید برآں انہیں ڈیوٹی سے معطل رکھا گیا ہے جس کی کوئی اخلاقی یا منطقی بنیاد نظر نہیں آتی۔
ہم بطور نرسنگ اسٹاف THQ ہسپتال ٹوپی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مذکورہ خاتون نرس کو فوری طور پر باعزت طریقے سے اپنی معمول کی ڈیوٹی پر بحال کیا جائے اور ان کے خلاف جاری غیر ضروری دباؤ اور ہراسانی کا سلسلہ بند کیا جائے۔
لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
خاتون نرس کو تین (03) دن کے اندر اندر فوری طور پر اپنی ڈیوٹی پر بحال کیا جائے۔
ان کے خلاف جاری غیر ضروری دباؤ، ہراسانی اور ذہنی اذیت کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
نرسنگ اسٹاف کو کسی بھی معاملے میں بلاجواز نشانہ بنانے کی روش ترک کی جائے۔
نرسنگ عملے کے وقار، عزتِ نفس اور پیشہ ورانہ حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ہم انتظامیہ کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر تین دن کے اندر اندر مذکورہ خاتون نرس کو بحال نہ کیا گیا اور ان کے ساتھ جاری ناانصافی کا خاتمہ نہ کیا گیا تو نرسنگ اسٹاف THQ ہسپتال ٹوپی اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور اور منظم احتجاج پر مجبور ہوگا۔ اس سلسلے میں ہم صوبائی سطح کی نرسز ایسوسی ایشنز اور دیگر نمائندہ نرسنگ تنظیموں کے ساتھ رابطہ اور تعاون کرتے ہوئے اس احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دیں گے اور ہر قانونی، آئینی اور جمہوری فورم پر اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گی اور فوری طور پر انصاف پر مبنی اقدامات اٹھائے گی تاکہ نرسنگ کمیونٹی میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔
منجانب:
نرسنگ اسٹاف
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی
باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی
تحصیل کوارٹر ہسپتال چھوٹا لاہور
ضلع صوابی

12/05/2026

Happy International Nurses Day to all the dedicated nurses around the world! 🌍🩺
Your compassion, sacrifice, and tireless service make a difference in countless lives every day. Thank you for being the heartbeat of healthcare.

پریس ریلیزینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ، KMU IHS صوابی کے بی ایس این طلبہ کو درپیش مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کر...
08/05/2026

پریس ریلیز

ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ، KMU IHS صوابی کے بی ایس این طلبہ کو درپیش مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور طلبہ کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نرسنگ کونسل رجسٹریشن، معیاری کلینیکل روٹیشنز اور تنخواہ کے ساتھ انٹرن شپ ہر بی ایس این طالب علم کا بنیادی حق ہے۔ ان سہولیات کی عدم دستیابی نہ صرف طلبہ کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کو متاثر کر رہی ہے بلکہ نرسنگ کے مقدس پیشے کے معیار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ KMU IHS صوابی کے طلبہ کافی عرصے سے اپنے مسائل کے حل کے لیے ادارہ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم بار بار یقین دہانیوں کے باوجود تاحال کوئی واضح اور عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی، جس کی وجہ سے طلبہ شدید ذہنی دباؤ اور بے چینی کا شکار ہیں۔

ایسوسی ایشن متعلقہ حکام، کے ایم یو انتظامیہ اور پاکستان نرسنگ کونسل سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے اور ان کے مستقبل کو غیر یقینی صورتحال سے بچایا جائے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن ہمیشہ نرسنگ طلبہ اور نرسنگ کمیونٹی کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی قسم کی ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔

حیدر شاہ
صدر، ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا

پریس ریلیزینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کی جانب سے بنوں کی تمام نرسنگ کمیونٹی سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ موجودہ صورتحال...
29/04/2026

پریس ریلیز

ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کی جانب سے بنوں کی تمام نرسنگ کمیونٹی سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ موجودہ صورتحال میں ذاتی اختلافات، سیاسی وابستگیوں اور باہمی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد، یکجہتی اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے۔ یہ وقت تقسیم کا نہیں بلکہ اپنے دو متاثرہ نرسنگ آفیسرز کے ساتھ مکمل یکجہتی اور عملی حمایت کا ہے۔ لہٰذا تمام نرسنگ آفیسرز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

جاری شدہ لیٹرز اور متعلقہ کارروائی کا جائزہ لینے سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے متعدد ایسی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں جو نہ صرف ایم ٹی آئی ایکٹ بلکہ پاکستان سروس رولز کی بھی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔

اول، بنوں میں نرسنگ ڈائریکٹر کی موجودگی کے باوجود کسی میڈیکل ڈائریکٹر کی جانب سے نرسنگ آفیسرز کے خلاف انکوائری تشکیل دینا قانونی اور انتظامی طور پر درست نہیں، کیونکہ نرسنگ سے متعلق امور میں مجاز اتھارٹی نرسنگ ڈائریکٹر ہی ہوتی ہیں۔

دوم، انکوائری کا انعقاد میڈیکل ڈائریکٹر کے دفتر سے کیا جانا، جبکہ بورڈ آف گورنرز (BOG) اجلاس میں ٹرمینیشن یا شوکاز نوٹس کے تقاضے پورے کیے بغیر نرسنگ ڈائریکٹر آفس سے کارروائی کروانے پر اصرار کرنا، ایم ٹی آئی ایکٹ اور سروس رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سوم، اگر متعلقہ نرسنگ آفیسرز خود کو سی سی ٹی وی ریکارڈ کے ذریعے کلیئر کروانے کے لیے پیش کر رہے ہیں تو انتظامیہ کو چاہیے کہ ان کے اس جائز اور قانونی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے نرسنگ ڈائریکٹر محترمہ زائفہ گل صاحبہ کی سربراہی میں ایک شفاف، غیر جانبدار اور بااختیار انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔ مذکورہ کمیٹی دونوں نرسنگ آفیسرز اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی موجودگی میں میڈیسن انڈنٹ سلپس پر درج وقت کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے تاکہ اصل ذمہ داران کی نشاندہی ممکن ہو سکے اور غلط انڈنٹ کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑے۔

لہٰذا ہم چیئرمین بورڈ آف گورنرز (BOG) ایم ٹی آئی بنوں، جناب خالد مقبول صاحب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایم ٹی آئی ایکٹ اور پاکستان سروس رولز کے مطابق بنوں کے نرسنگ آفیسرز کے جائز تحفظات کو سنیں، ان کے قانونی مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں، اور ادارے میں انصاف، شفافیت اور پیشہ ورانہ وقار کو یقینی بنائیں۔

ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ ایک پرامن، منصفانہ اور باوقار ورکنگ ماحول ہی نرسنگ آفیسرز کو بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل بناتا ہے، جس کے نتیجے میں بنوں کے عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر آتی ہیں اور ایم ٹی آئی بنوں کا ادارہ مزید مضبوط اور مؤثر بنتا ہے۔

بصورت دیگر، ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ اپنے جائز، آئینی اور قانونی مطالبات کے حصول کے لیے پورے خیبرپختونخواہ میں پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

شکریہ

صدر
ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

28/04/2026
28/04/2026

پریس ریلیز

ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر حیدر شاہ نے نرسنگ طلبہ اور نرسز کی مسلسل تضحیک، ہراسانی اور غیر منصفانہ رویوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی نرسنگ طلبہ اور نرسز کے ساتھ ناانصافی ہوگی، ینگ نرسز ایسوسی ایشن ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے خصوصاً IHS اسلام آباد اور KUST کے طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے اور اس شعبے سے وابستہ طلبہ اور پیشہ ور افراد کو عزت، تحفظ اور سازگار تعلیمی و پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرنا ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

حیدر شاہ نے کہا کہ نرسز صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر نرسنگ طلبہ کو دورانِ تعلیم ہی ذہنی دباؤ، ہراسگی اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑے گا تو یہ نہ صرف ان کے مستقبل بلکہ پورے صحت کے نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ IHS اسلام آباد اور KUST میں پیش آنے والے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر پالیسی مرتب کی جائے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا واضح کرتی ہے کہ نرسز کے وقار، حقوق اور پیشہ ورانہ احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم ہر فورم پر نرسنگ کمیونٹی کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ہر مظلوم نرسنگ طالبعلم اور نرس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ہم تمام نرسنگ طلبہ، نرسز اور متعلقہ تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اتحاد، شعور اور منظم جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے آگے آئیں۔

حیدر شاہ
صدر
ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا

نرسنگ آفیسر محمد خادم کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم ایک نہایت شریف، بااخلاق، قابل اور پیشہ ور نر...
27/04/2026

نرسنگ آفیسر محمد خادم کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم ایک نہایت شریف، بااخلاق، قابل اور پیشہ ور نرسنگ آفیسر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی خدمتِ انسانیت اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی وفات نرسنگ کمیونٹی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اس غم کی گھڑی میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھرپور اظہارِ ہمدردی کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم محمد خادم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

تمام نرسنگ برادری سے بھی اپیل ہے کہ مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کریں.

حیدر شاہ
صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے پی کے

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Nurses Association KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share