Youth Peace Organization-YPO

Youth Peace Organization-YPO Fight for rights! A patriot volunteer, fighting for country and his rights, makes the most reliabl ..

😢آج مجھے ایک کالج سے رائیڈ آئی۔مسیج آیابھائی، آپ کی موٹر سائیکل پر کیریئر لگا ہوا ہےمیں نے کہاجی بالکل لگا ہوا ہےکہنے لگ...
17/09/2026

😢
آج مجھے ایک کالج سے رائیڈ آئی۔
مسیج آیا
بھائی، آپ کی موٹر سائیکل پر کیریئر لگا ہوا ہے

میں نے کہا
جی بالکل لگا ہوا ہے

کہنے لگیں
تو جلدی سے لوکیشن پر آ جائیں
خیر، میں لوکیشن پر پہنچا، انہیں بٹھایا اور خود سیٹ سے تھوڑا آگے ہو کر بیٹھ گیا تاکہ وہ آرام سے بیٹھ سکیں

راستے میں بھی موٹر سائیکل آرام سے چلائی اور ان کے آرام کا خیال رکھا۔

جب لوکیشن پر پہنچے تو کہنے لگیں

بھائی، ماشاءاللہ آپ جیسے لوگ کم ہوتے ہیں جنہیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آپ نے خود ہی خیال رکھا۔ میری طرف سے آپ کو 5 اسٹار ریٹنگ پکی ہے۔

میں نے شکریہ ادا کیا، لیکن اب مجھے ان کی پہلی بات اچھی طرح سمجھ آ گئی کہ انہوں نے خاص طور پر کیریئر بیک سیٹ کے ٹیک کے بارے میں کیوں پوچھا تھا

میں اپنے رائیڈر بھائیوں سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔
آج کل ہمیں اکثر خواتین کی رائیڈز ملتی ہیں، جو جاب، کالج یا اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے سفر کرتی ہیں۔

وہ ہمارے ساتھ سفر کیوں کرتی ہیں
کیونکہ انہیں یہ اعتماد ہوتا ہے کہ جس شخص کے ساتھ وہ سفر کر رہی ہیں، وہ ان کی عزت، آرام اور سیفٹی کا خیال رکھے گا۔

اور ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ آج کل مہنگائی بہت زیادہ ہے۔ روزانہ سفر کرنے والی ہماری بہت سی بہنوں کے لیے موٹر بائیک رائیڈ، رکشے یا گاڑی کے مقابلے میں نسبتاً کم خرچ آپشن ہو سکتی ہے۔ ہر کسی کے لیے روزانہ رکشہ یا کار کا خرچ برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔

اس لیے رائیڈر بھائیو،
خواتین کی رائیڈ ہو یا مرد کی، مسافر صرف کرایہ دے کر ہماری ذمہ داری ختم نہیں کرتا۔
ہماری اصل کمائی صرف رائیڈ کا کرایہ نہیں،
بلکہ مسافر کا اعتماد اور عزت بھی ہے۔

یہ پوسٹ ایک اچھے مقصد اور آگاہی کے لیے بنائی گئی ہے

آپ بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ اگر آپ کو یہ پیغام مفید لگے تو آگے ضرور شیئر کریں، تاکہ یہ بات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ شکریہ❤

Disclaimer: This post is for awareness purposes only. The image was AI-edited for story reference, and passenger privacy has been protected.

*انوکھا واقعہ*بنوں: ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحمت اللہ کو عدالتی بیلف نے پولیس لائن کے ایک کمرے سے بازیاب کرا لیا،ان کے مطابق...
09/09/2026

*انوکھا واقعہ*

بنوں: ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحمت اللہ کو عدالتی بیلف نے پولیس لائن کے ایک کمرے سے بازیاب کرا لیا،ان کے مطابق انہیں یہاں پانچ روز سے رکھا گیا تھا۔

07/09/2026

‏پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ حیات آباد پشاور کے طلبہ کا احتجاج

‏ پولیس کا طلبہ اور طالبات پر تشدد
‏متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا

07/09/2026

اس ویڈیو کو دیکھ کر یقیناً آنکھوں میں آنسو آجائنگیں
یہ بندہ جو بھی تھا لعنتی تھا
اولاد کے لیے باپ صرف ایک رشتہ نہیں، بلکہ ہیرو، محافظ اور زندگی کا سب سے بڑا آئیڈیل ہوتا ہے۔ بیٹی کے سامنے اس کے باپ کو تھپڑ پڑتے دیکھ کر بیٹی کا رونا اس درد کی عکاسی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
باپ وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کی ہر جائز خواہش پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے؛ استطاعت ہو یا نہ ہو، بچوں کا دل رکھنے کے لیے اپنی خوشیاں قربان کر دیتا ہے۔ ایسے باپ کی تذلیل اولاد کیسے برداشت کر سکتی ہے؟
باپ کی عزت پر حملہ صرف ایک فرد کی توہین نہیں، پورے خاندان کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ قانون کو چاہیے کہ ایسے واقعات کا سخت نوٹس لے اور کسی کو بھی انسان کی عزتِ نفس پامال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
#باپ #بیٹی #والدین #عزت #انسانیت #قانون #انصاف

زیرِ نظر تصویر میں اس چھوٹی بچی کی آنکھ مولوی کے تھپڑ سے ضائع ہو گئی ہے۔ تعلق بلوچستان سے ہے۔ اب یہ پوری عمر احساسِ ندام...
30/08/2026

زیرِ نظر تصویر میں اس چھوٹی بچی کی آنکھ مولوی کے تھپڑ سے ضائع ہو گئی ہے۔ تعلق بلوچستان سے ہے۔ اب یہ پوری عمر احساسِ ندامت اور احساسِ کمتری میں گزارے گی، کیونکہ اس کے باپ نے اپنے لیے جنت پکی کرنی تھی۔

23/08/2026

ہری پور میں خاتون کے ساتھ مبینہ پولیس بدسلوکی پر شدید تشویش ہے۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ خواتین کی عزت، تحفظ اور عوام کے اعتماد کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد ایف 6 کے راستے پر کھڑا یہ پولیس اہلکار انتہائی بد اخلاق اور بدتمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ یہ عزت دار شہریوں...
19/08/2026

اسلام آباد ایف 6 کے راستے پر کھڑا یہ پولیس اہلکار انتہائی بد اخلاق اور بدتمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ یہ عزت دار شہریوں خاص کار پشتونوں کو بلاوجہ ہراساں کرتا ہے، ان کی تضحیک کرتا ہے اور اگر کوئی اپنے حق میں بات کرے تو فوراً وردی کا رعب دکھا کر ایف آئی آر کی دھمکیاں شروع کر دیتا ہے۔ بعض اوقات لوگوں کو ایک طرف لے جا کر ناجائز پیسے مانگنے جیسے شرمناک کام بھی کیے جاتے ہیں۔
سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ خواتین اور فیملیز کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ اگر گاڑی میں کوئی خاتون یا لڑکی ہو تو ان سے غیر ضروری اور عجیب سوالات کیے جاتے ہیں، جس سے لوگ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہیں۔
ایسے لوگ جو کیپیٹل پولیس جیسے معزز ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ایک اہلکار کی غلط حرکت پوری فورس کی ساکھ کو متاثر کرتی ہے۔ عوام کی حفاظت کے لیے کھڑی ہونے والی وردی اگر خوف اور ہراس کی علامت بن جائے تو یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔
برائے مہربانی Islamabad Police اس اہلکار کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔
Islamabad PoliceCapital Development Authority - CDA, IslamabadPML(N) NATIONAL ASSEMBLY OF PAKISTAN

17/08/2026

اس ذلیل آدمی کو تلاش کرنے میں مدد کریں تاکہ اس ظالم کو سزا مل سکے.. اس ویڈیو کو ذمہ داران تک پہنچائیں

چارسدہ، سردریاب.​ایک بے بس اور غریب شخص (جلال نامی) کے ساتھ مبینہ طور پر انتہائی ظلم و زیادتی کا واقعہ پیش آیا. اس کے سر...
10/08/2026

چارسدہ، سردریاب.
​ایک بے بس اور غریب شخص (جلال نامی) کے ساتھ مبینہ طور پر انتہائی ظلم و زیادتی کا واقعہ پیش آیا. اس کے سر کے بال اور مونچھیں زبردستی منڈوا دی گئیں اور اسے گلی اور راستے میں ایک حاکم کی طرح زبردستی گھسیٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا.​اگر طاقتور کے پاس قانون نہ ہوتا اور ہماری پولیس رشوت نہ لیتی، تو کیا مجال تھی کہ کوئی اس طرح کی بربریت کا ارتکاب کرتا! طاقتور کو اچھی طرح معلوم ہے کہ دولت اور رشوت کے بل بوتے پر ہر جرم کی قیمت چکائی جا سکتی ہے اور جان بخش دی جاتی ہے۔
​غریب کی بے بسی کا مذاق اڑانے والوں اور قانون کو روندنے والوں کے لیے اب انصاف کا کڑا تازیانہ ہی واحد جواب ہے۔ غریب کا جینا دوبھر کرنے والے یہ درندے بھول چکے ہیں کہ قانون کی سولی سب کے لیے برابر ہونی چاہیے، تاکہ آئندہ کوئی بااثر شخص کسی بے گناہ کو روندنے کی جرات نہ کر سکے۔

05/08/2026

لاہور پولیس تھانے کے اندر لڑکی کا ریپ

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Peace Organization-YPO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Youth Peace Organization-YPO:

Shortcuts

Share