29/09/2026
خلیل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر اظہر خلیل کی سربراہی میں خلیل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے وائس چانسلر، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خلیل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے نیو سوشل سائنسز بلاک میں طلبہ کو درپیش مختلف مسائل کو وائس چانسلر کے سامنے پیش کیا۔ وفد نے خصوصاً بجلی کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلاک کے لیے جنریٹر کا انتظام کیا جائے تاکہ بجلی کی بندش کے دوران طلبہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس کے علاوہ وائی فائی کی سہولت، واش رومز کی صورتحال، صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور سوشل سائنسز بلاک کے لان میں طلبہ کے لیے بینچز کی فراہمی کے مطالبات بھی پیش کیے گئے۔
وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے خلیل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد کو تمام مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وائس چانسلر نے خصوصی طور پر یقین دہانی کرائی کہ آنے والے چند دنوں میں سوشل سائنسز بلاک کے لیے جنریٹر فراہم کر دیا جائے گا