Pakistan United Workers Federation KPK

Pakistan United Workers Federation KPK Fighting for Workers Rights & Social Justice

07/08/2026
ریکٹ پاکستان کی مارپور فیکٹری میں SAP سسٹم کا کامیاب نفاذ، انتظامیہ اور سی بی اے نے اسے ادارے کی ترقی کا تاریخی سنگِ میل...
06/08/2026

ریکٹ پاکستان کی مارپور فیکٹری میں SAP سسٹم کا کامیاب نفاذ، انتظامیہ اور سی بی اے نے اسے ادارے کی ترقی کا تاریخی سنگِ میل قرار دے دیا

کراچی: ریکٹ پاکستان کی مارپور فیکٹری میں جدید SAP سسٹم کے کامیاب نفاذ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر جناب آصف ہاشمی، مینوفیکچرنگ ڈائریکٹر جناب نوید حسین، فیکٹری مینیجر جناب سعد سرور، SAP منصوبے کے قائد جناب درانی، کو-مینجمنٹ، سی بی اے نمائندگان اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آصف ہاشمی نے مارپور فیکٹری کی پوری ٹیم کو SAP منصوبے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی ریکٹ ورلڈ کسی نئے منصوبے یا جدید نظام کے نفاذ کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کی پہلی ترجیح مارپور فیکٹری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی انتظامیہ کو پاکستان کی ٹیم کی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ SAP جیسے بڑے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے پوری ٹیم نے دن رات محنت کی اور غیر معمولی لگن، عزم اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے منصوبے میں شامل تمام افسران، ملازمین اور SAP ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

آصف ہاشمی نے اپنے خطاب میں ریکٹ پاکستان سی بی اے یونین کے جنرل سیکریٹر ی اور puwf کے مرکزی صدر جناب مختار حسین اعوان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور سی بی اے نے ہمیشہ ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کیا ہے، اور یہی باہمی اعتماد، احترام اور تعاون ادارے کی کامیابی کی اصل بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ریکٹ پاکستان کو مزید ترقی اور کامیابیوں کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔

اس موقع پر ریکٹ پاکستان سی بی اے یونین کےجنرل سیکٹری اور puwf کے صدر جناب مختار حسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ SAP سسٹم کا کامیاب نفاذ صرف ایک نئے سافٹ ویئر کا آغاز نہیں بلکہ ریکٹ پاکستان کی ترقی، شفافیت، جدید انتظامی نظام اور روشن مستقبل کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ادارے کے مختلف شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ، بہتر منصوبہ بندی، بروقت فیصلے، شفافیت اور اعلیٰ کارکردگی کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے SAP منصوبے کی قیادت کرنے والے جناب درانی اور پوری SAP ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے منصوبے کو کامیابی سے مکمل کرنا بہترین منصوبہ بندی، پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور مضبوط قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مختار حسین اعوان نے کہا کہ ریکٹ پاکستان کے محنت کش ہمیشہ ادارے کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتے ہوئے دیانت داری، ذمہ داری اور بھرپور محنت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے آئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سی بی اے یونین اور تمام کارکن SAP جیسے جدید نظام کو کامیاب بنانے، نئی ٹیکنالوجی اپنانے اور ادارے کی ترقی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جدید نظام کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ملازمین کی پیشہ ورانہ تربیت، فلاح و بہبود، محفوظ ماحولِ کار اور صلاحیتوں میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، کیونکہ کسی بھی کامیاب ادارے کا سب سے قیمتی سرمایہ اس کے محنت کش ہوتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر SAP منصوبے کی کامیابی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر جناب آصف ہاشمی نے احتراماً جناب مختار حسین اعوان سے کیک کاٹنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ "آپ ہمارے بزرگ ہیں، اس لیے کیک کی کٹنگ آپ ہی کریں۔" بعد ازاں شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامیہ اور کارکنوں کے باہمی تعاون سے ریکٹ پاکستان ترقی اور کامیابی کے نئے سنگِ میل عبور کرتا رہے گا۔

اسداللہ میمن
ڈپٹی سیکریٹری
پاکستان یونائیٹڈ ورکرزفیڈریشن

کھلی کچہریآج سیکرٹری لیبر کے دفتر گلبرگ لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔ کافی تعداد میں ٹریڈ یونین راہنماؤں کے علاوہ ...
05/08/2026

کھلی کچہری

آج سیکرٹری لیبر کے دفتر گلبرگ لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔ کافی تعداد میں ٹریڈ یونین راہنماؤں کے علاوہ عام ورکرز بھی شریک ہوئے۔ جناب دانش افضال صاحب سیکرٹری لیبر کے علاوہ سیکرٹری پ جاب ورکرز فنڈ بھروانہ صاحب۔ ڈائریکٹر لیبر ساوتھ لاہور ندیم صاحب کے علاوہ سعد چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن و کنونیئر آزالہ شکایت کمیٹی اور محسن الیاس ممبر گورننگ باڈی وفاق بھی موجود تھے۔ سیکرٹری لیبر پنجاب دانش افضال صاحب نے بڑی مژبت کے ساتھ اجتماعی و انفرادی مسائل سنے اور ایک ایک مسئلہ کا جواب دیا۔ تمام حاضر لیڈران اور ورکرز کو مطمئن کیا۔ ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ ان کی بریفنگ کے بعد کافی حد تک مشکلات کا ازالہ ہوا۔ انہوں نے برملا کہا کہ یہ فنڈ ورکرز کا ہے اور ان کے لیے سہولیات پیدا کرنی ہیں نہ کہ مشکلات ایک چیز واضح ہوئی کہ وہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کو کرپشن سے پاک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس بارے انہوں نے اٹھائے گئے اعدامات کا بھی ذکر کیا جو کہ خوش آئند ہے۔ کرپٹ ٹولے پر ہاتھ ڈالنے پر ہم سب انکے ساتھ ہیں۔چیدہ چیدہ اقدامات کی تفصیل

1. 2% کنٹری بیوشن کی وصولی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی لیکن اس کی ذمہ داری ورکر پر نہیں اور نہ ہی اسکی وجہ سے کسی کا کوئی کیس متاثر ہو گا۔ اس سلسلہ پورٹل کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
2. صرف 2% کنٹری بیوشن جمع نہ ہونے کی بنیاد پر ورکرز کو پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تمام گرانٹس اور سہولیات سے محروم نہیں کیا جائے گا۔
3. اگر EOBI کے ریکارڈ، ڈیٹا انٹیگریشن یا رجسٹریشن کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا اسکی بنیاد پر کسی بھی ورکر کو گرانٹس سے محروم نہیں کیا جائے گا کیا جائے گا۔
4. گزشتہ تین سال سے زیر التواء تمام ورکرز ویلفیئر گرانٹس اور مالی امداد فوری طور پر جاری کی جائیں گی۔
5۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2019 کے مطابق اہلیت کو معیار بنایا جائے گا۔
6۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ۔ پیسی اور ای او بی آئی کے درمیان مؤثر ڈیٹا انٹیگریشن کا نظام قائم کیا جائے تاکہ ورکرز کو بار بار مختلف اداروں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
7. جو فیکٹریاں یا مالکان قانونی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کی وجہ سے ورکرز کے قانونی حقوق اور گرانٹس متاثر نہیں ہوں گی۔
8. تمام اہل ورکرز کے لیے گرانٹس، اسکالرشپس، ڈیتھ گرانٹ اور دیگر ویلفیئر سکیموں کی بحالی اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ورکرز کو ان کے قانونی حقوق بروقت مل سکیں۔
9. جن 180 ورکرز کے کیس بنک کی تکنیکی وجوہات کی بنا پر فنڈ ٹرانسفر نہیں ہو سکے تھے آئندہ سوموار کو انکے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائیں گے۔
10. جن اضلاع میں یا ورکرز ویلفیر سکول سے دور ہونے کی بنا پر ورکرز کے بچے قریبی کسی اچھے سکول میں داخل ہونے پر انکی فیس ورکرز ویلفیئر فنڈ ادا کرے گا۔
11. جی سی کالج یونیورسٹی کے ساتھ MOU ہو گیا ہے مختلف سیٹیں مختص کر دی گئی ہیں۔ انکا میرٹ بھی علیحدہ ورکرز کے بچوں کا بنے گا۔
12. کالجز اور یونیورسٹیز کے ساتھ MOU کے حوالے سے اخباروں میں اشتہار دیا جائے گا۔ جس میں معیاری اور اچھی شہرت رکھنے والوں کے ساتھ اپنے کریٹیریے کے مطابق MOU کیے جائیں ایک کوٹھی یا گھر والے کالج و یونیورسٹیز نہیں ہوں گی ان کے ساتھ ٹرم اینڈ کنڈیڈن طے کی جائیں گی ورکرز کے بچے صرف داخل ہوں گے انکی فیسز ورکرز ویلفیئر فنڈ ادا کرے گا۔
13. ڈیتھ گرانٹ پہلی ترجیح ہو گی۔ جلد از جلد پراسیس مکمل کر کے ادائیگی کی جائے گی۔
14. کرپٹ مافیا۔ جعلی اداروں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
15. یونیفارم کے ریٹ میں اضافہ کرتے ہوئے 12000 روپے کر دیا گیا ہے۔
16. نئے سکول بنانے کی بجائے پرائیویٹ اچھے ومعیاری سکولوں میں ورکرز کے بچوں کو داخل کروایا جائے گا۔
اس کے علاوہ کافی ورکرز کے انفرادی مسائل بھی سنے گئے اور موقع پر احکامات بھی کیے گئے۔
اس کاوش کے لیے ہم سیکرٹری لیبر صاحب۔ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ۔ سعد چوہدری اور محسن الیاس کے انتہائی مشکور ہیں۔

محمد مختار اعوان
ڈپٹی جنرل سیکرٹری
پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن
105 علامہ اقبال روڈ لاہور

یہ نکات اجلاس میں قانونی، انتظامی اور ورکرز کے حقوق کے تناظر میں مضبوط مؤقف پیش کریں گے۔

04/08/2026

Following the adoption of International Labour Organization Convention No. 193 at the International Labour Conference in June 2026, the real work now begins: bringing the Convention home through national ratification and effective implementation.

Together with the International Trade Union Confederation - ITUC, the ITUC - Asia Pacific is organising a capacity-building session on the newly adopted Convention for trade unions across the region. Join us as we unpack what the ILO Convention No. 193 means for workers and trade unions.

𝗨𝗻𝗱𝗲𝗿𝘀𝘁𝗮𝗻𝗱𝗶𝗻𝗴 𝗜𝗟𝗢 𝗖𝗼𝗻𝘃𝗲𝗻𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗡𝗼. 𝟭𝟵𝟯: 𝗕𝘂𝗶𝗹𝗱𝗶𝗻𝗴 𝗧𝗿𝗮𝗱𝗲 𝗨𝗻𝗶𝗼𝗻 𝗖𝗮𝗽𝗮𝗰𝗶𝘁𝘆 𝘁𝗼 𝗔𝗱𝘃𝗮𝗻𝗰𝗲 𝗗𝗲𝗰𝗲𝗻𝘁 𝗪𝗼𝗿𝗸 𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝗣𝗹𝗮𝘁𝗳𝗼𝗿𝗺 𝗘𝗰𝗼𝗻𝗼𝗺𝘆

📅 9 September 2026
🕑 2:00–4:00 PM GMT+8

📲 Scan the QR code or click the link to register: https://tinyurl.com/C193capacitybuilding

آج مورخہ 4 جولائی2026ء کو جنرل سیکریٹری پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن جناب سعد محمد کی قیادت میں ملحقہ یونیز نمائندوں ن...
04/08/2026

آج مورخہ 4 جولائی2026ء کو جنرل سیکریٹری پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن جناب سعد محمد کی قیادت میں ملحقہ یونیز نمائندوں نےمنسٹر فار ایچ آر ڈی جناب چوہدری سالک حسین صاحب کے ساتھ ملاقات کی جس میں ورکرز کو درپیش مشکلات کا زکر کیا اور انھوں نے یقین دھانی کرائی کہ جلد ان کے مسائل حل کر دئیے جائیں گے

اسداللہ میمن
ڈپٹی سیکریٹری
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن

04/08/2026

Civil Society Consultation on Fair and Legal Labour Migration migration migration

03/08/2026

Capacity Building of Rehnumai Centers Promoting Fair and Legal Labour Migration in Pakistan migration

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan United Workers Federation KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category