01/08/2026
السلام علیکم
کچھ روز قبل ہمیں ایک بھائی کی طرف سے درخواست آئی تھی کہ ان کے علاقے گلبہار نمبر چار اعجاز آباد گارڈن سٹریٹ میں ایک مسجد ہے۔ جس کا نام " جامع مسجد نورانی" ہیں اور اس مسجد میں پانی کی ٹینکی خراب ہے۔ جس سے وہاں جو بچے پڑھنے اتے ہیں، انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ تو ایک عدد پانی کی ٹینکی کی ضرورت ہے۔ جس کی قیمت 29000ہزار ہے، ہم نے اپنے ڈونرز سے رابطہ کیا تو الحمداللہ دو سے تین دنوں میں ڈونیشن جمع ہو گئی اور ہم نے دوکان سے ٹینکی خرید کر مسجد پہنچا دی۔ جو کے وہاں لگا دی گئی۔
سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، جس نے ہمیں اس نیک کام کے لیے چنا۔ اس کے بعد میں ان تمام بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالا، اللہ ہم سب کی ڈونیشن اور محنت اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین