23/09/2026
14 سالہ افغان شہری سلمی بی بی جس کا ایک مہرہ (ڈسک) ٹی بی کے باعث متاثر ہوا تھا جس کا آپریشن جنوری 2026 میں ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زاہد وزیر نے HMC IBP حیات آباد میں کیا تھا جس پر تقریبا چھ لاکھ (600,000) تک کے اخراجات آئے تھے جبکہ ستمبر 2026 میں دوسرا آپریشن ماہر نیورو سرجن فاروق اعظم نے پمز ہسپتال حیات آباد میں کر دیا ہے جس پر کل ایک لاکھ پندرہ ہزار (115,000) کے اخراجات آئے ہیں مریض کے والد صاحب بطور موچی کام سے منسلک ہیں اللہ تعالیٰ مریض کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائیں آمین