04/06/2025
⚡ پیسکو اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی
بجلی چوری کے خلاف بڑا ایکشن!
📢 پریس ریلیز
📅 مورخہ: 03-05-2025
📍 کمبوہ اور پخہ غلام فیڈر، رنگ روڈ، سیٹھی ٹاؤن، پشاور
آج سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن (سٹی رورل ڈویژن) میں ایف آئی اے اور پیسکو کی مشترکہ ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
یہ آپریشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر S&I اشفاق خان، ایف آئی اے ٹیم، ایکسین سٹی رورل عالم زیب خان، ایس ڈی او سیٹھی ٹاؤن ارشد رشید اور سب ڈویژنل عملے کی قیادت میں انجام دیا گیا۔
50 سے زائد کنڈے موقع پر ہٹائے گئے
🔹 16 ایف آئی آرز درج کرنے کے لیے درخواست
🔹 20 سے زائد میٹرز نادہندہ صارفین سے اتارے گئے
🔹 بجلی چوری میں ملوث صنعتی یونٹس:
✔️ ویسٹ کوٹ فیکٹری
✔️ لیذر شو فیکٹری
✔️ کڑھائی سینٹر
🔹 مشہو ٹی گودام براہ راست کنکشن پر چل رہا تھا، 1 لاکھ روپے کا اسسمنٹ بل موقع پر وصول کیا گیا
🔹 کئی ٹیمپرڈ، شنٹڈ، کھلے اور ڈسپلے واشڈ میٹرز برآمد
🔹 بجلی کی سپلائی فوری طور پر منقطع
🔹 متعدد افراد گرفتار
کارروائی کے دوران ایف آئی اے اور پیسکو کی مشترکہ ٹیم نے کمبوہ اور پخہ غلام فیڈر، رنگ روڈ، سیٹھی ٹاؤن میں بجلی چوری کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ موقع پر 50 سے زائد غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے، جبکہ نادہندہ صارفین کے احاطوں سے 20 سے زائد میٹرز اتار لیے گئے۔ ٹیم نے بجلی چوری میں ملوث تین صنعتی یونٹس کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جن میں ویسٹ کوٹ فیکٹری، لیذر شو فیکٹری اور کڑھائی سینٹر شامل ہیں۔ اسی طرح مشہو ٹی گودام کو بھی براہ راست کنکشن پر چلتے ہوئے پایا گیا، جس پر موقع پر ہی ایک لاکھ روپے کا اسسمنٹ بل وصول کیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد ٹیمپرڈ، شنٹڈ، کھلے اور ڈسپلے واشڈ میٹرز بھی برآمد کیے گئے۔ بجلی کی سپلائی فوری طور پر منقطع کر دی گئی اور کئی افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر بقایاجات کی مد میں 5,25,800 روپے کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی، جو کہ ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کا واضح ثبوت ہے۔