PPP District Kurram

PPP District Kurram It's community level page run by social worker

اظہارِ تعزیت پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چیئرمین سید اصغر اور سابق سیکرٹری انجمنِ حسینیہ کرم سر جلال حسین ب...
23/09/2026

اظہارِ تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چیئرمین سید اصغر اور سابق سیکرٹری انجمنِ حسینیہ کرم سر جلال حسین بنگشنے آج یاسر حمید امامی کے پوتے کی وفات پر ان کی رہائش گاہ رئیسان الزہراء ٹاؤن میں اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سر جلال حسین بنگش اور چیئرمین سید اصغر نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

زیران روڈ کا معائنہ، ناقص کام پر سخت نوٹسآج اے ڈی سی اپر کرم شوکت صاحب، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او، اور پلاننگ آفی...
21/09/2026

زیران روڈ کا معائنہ، ناقص کام پر سخت نوٹس

آج اے ڈی سی اپر کرم شوکت صاحب، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او، اور پلاننگ آفیسر کفایت خان صاحب اور دیگر اسٹاف نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم حشمت حسین بنگش اور چیئرمین ملک اجمل حسین کے ہمراہ زیران روڈ کا باقاعدہ معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ناقص کام کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے دوبارہ مسمار کرکے معیاری طریقے سے تعمیر کرنے کا حکم دیا گیا۔ جاری پل کے کام کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کو بہتر سے بہتر معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ حکام نے کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اگر کام میں مزید تاخیر یا ناقص معیار پایا گیا تو سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوامی مفاد، معیاری ترقیاتی کام اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔

سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے سینٹرل کرم کے علاقے چمکنی گردی میں 113 ونگ کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں سی...
17/09/2026

سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے سینٹرل کرم کے علاقے چمکنی گردی میں 113 ونگ کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ساجد حسین طوری نے شہید اہلکاروں نائیک عمران خان ایف ٹی سی، لانس نائیک ارشد، لانس نائیک ارسلان، سپاہی عطا اللہ، سپاہی نصیر اور سپاہی سمیع الرحمٰن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ساجد حسین طوری نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ کرم سمیت پورے خطے میں پائیدار امن کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف قومی اتحاد اور ریاستی اداروں کی بھرپور حمایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔



Sajid Hussain TuriJalal Hussain TuriSyed Tanveer HashmiHumayun KhanSayed AsgharRashid KhanHamza TuriGhayoor TooriQãmär TürïHashmat Hussain BangashAfzal Khan TuriZain TuriIftikhar HussainBilawal Bhutto ZardariNadeem Afzal ChanFaisal Karim KundiNoor JananYasir Bangash OfficialDG ISPRDC KurramDeputy Commissioner Tribal District Kurram-0fficial

13/09/2026

سابق وفاقی وزیر ساجد طوری فلاحی کاموں میں بھی آگے

پاراچنار: سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی ہدایت پر ضلع کرم کے لائف کیئر ہسپتال میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے گلی، پارکنگ ایریا اور صحن کو پختہ کر دیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، ان شاء اللہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و چیئرمین ملک سید اصغر کی کوششوں سے یہ کام مکمل کیا گیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلعی جنرل سیکرٹری و چیئرمین ملک سید اصغر،پیپلز پارٹی کےتحصیل صدر و چیئرمین مظاہر حسین، پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری توقیر عباس، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد حسین، فنانس سیکرٹری عابد حسین، ماسٹر سردار حسین اور حشمت حسین بھی موجود تھے۔

سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے صدر حشمت حسین بنگش کی چچی، زوجۂ حاجی مسائب حسین اور وا...
11/09/2026

سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے صدر حشمت حسین بنگش کی چچی، زوجۂ حاجی مسائب حسین اور والدۂ گرامی قمر عباس کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ساجد حسین طوری نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ



Sajid TuriHashmat Hussain BangashHashmat Ali TuriJaved IqbalMubashir TooriJalal Hussain TuriSayed AsgharHumayun KhanHamza TuriPakistan Peoples Party - PPPFaisal Karim KundiSyed Nayyer Hussain Bukhari

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے صدر حش...
11/09/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے صدر حشمت حسین بنگش کی چچی، زوجۂ حاجی مسائب حسین اور والدۂ گرامی قمر عباس رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ بروز جمعہ، 11 ستمبر 2026ء، صبح ساڑھے گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں زیڑان نوی کلی میں ادا کی جائے گی۔

تمام دوست احباب، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ سے شرکت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ضلع کرم کے عوام، بالخصوص بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تمام مستحقین سے اپیل کی ہ...
07/09/2026

سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ضلع کرم کے عوام، بالخصوص بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تمام مستحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بی آئی ایس پی ضلع کرم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی افواہ یا غیر مصدقہ اطلاع پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام بینیفیشریز اطمینان رکھیں، ان شاء اللہ سب کے سم کارڈ مرحلہ وار ایکٹیویٹ/اوپن ہو جائیں گے اور کسی کا حق اور رقم ضائع نہیں ہوگی۔ مستحق خواتین کو ان کی رقوم ہر صورت پہنچائی جائیں گی۔

ساجد حسین طوری نے کہا کہ موجودہ عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، اس لیے عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور بی آئی ایس پی دفتر سے ملنے والی ہدایات کے مطابق ہی کارروائی کریں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی غیر متعلقہ شخص یا غیر مصدقہ ذریعے کی باتوں پر یقین نہ کریں اور مزید رہنمائی کے لیے صرف بی آئی ایس پی کے متعلقہ دفتر سے رجوع کریں۔

ان شاء اللہ، تمام حقداروں کو ان کا حق ضرور ملے گا۔



Sajid TuriHashmat Hussain BangashHashmat Ali TuriAmjad Ali Topaki AmjadJaved IqbalJalal Hussain TuriSayed AsgharSajid Hussain Turi

31/08/2026

🤝 وعدہ وفا، خدمت کا سفر جاری
گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کرم کابینہ نے صدر حشمت بنگش کی قیادت میں چنار بلڈ بینک کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ چیئرمین چنار بلڈ بینک ساجد بنگش نے بلڈ بینک کے صحن کی پختگی کی ضرورت سے آگاہ کیا، جس پر صدر حشمت بنگش نے مکمل پختگی کی یقین دہانی کرائی۔
الحمدللہ، آج یہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا۔ اس موقع پر چیئرمین چنار بلڈ بینک ساجد بنگش نے پاکستان پیپلز پارٹی، بالخصوص صدر حشمت بنگش کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی — عوامی خدمت، وعدے کی تکمیل اور عملی اقدامات کا سفر جاری ہے۔

31/08/2026

چیئرمین چنار بلڈ بینک کا پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کرم صدر حشمت بنگش کا تشکر

اہم اطلاعبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) پاراچنار آفسبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مفت ولٹ SIM حاصل کرنے کے لیے ہر علا...
28/08/2026

اہم اطلاع
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) پاراچنار آفس
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مفت ولٹ SIM حاصل کرنے کے لیے ہر علاقے کے لیے الگ دن مقرر ہیں۔
تمام مستحق خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر درج پتے کے مطابق مقررہ تاریخ پر BISP پاراچنار آفس تشریف لائیں اور اپنی مفت SIM حاصل کریں۔
نوٹ ،،،مقررہ تاریخ کے علاوہ آنے سے گریز کریں۔

Address

60
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP District Kurram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share