Livestock Khyber Pakhtunkhwa

Livestock Khyber Pakhtunkhwa Dedicated to livestock care.Your go-to source for expert advice, tips, and updates.Connect with Vets!

سیکرٹری لائیوسٹاک خیبر پختونخوا محترم ظریف المعانی صاحب نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک چارسدہ ڈاکٹر مثل خان مہمند کی رہائش...
11/09/2026

سیکرٹری لائیوسٹاک خیبر پختونخوا محترم ظریف المعانی صاحب نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک چارسدہ ڈاکٹر مثل خان مہمند کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک چارسدہ، ڈاکٹر مثل خان  مہمند کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 5:...
09/09/2026

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک چارسدہ، ڈاکٹر مثل خان مہمند کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 5:30 بجے ان کے آبائی گاؤں شنکر، ضلع مردان میں ادا کی جائے گی۔

عزیز و اقارب اور متعلقہ حلقوں سے مرحومہ کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔

Congratulations Sir,بہت بہت مبارک ہو سر! اللہ تعالی آپ کو مزید کامیابیوں اور برکتوں سے نوازے۔ آمین.
08/09/2026

Congratulations Sir,
بہت بہت مبارک ہو سر!
اللہ تعالی آپ کو مزید کامیابیوں اور برکتوں سے نوازے۔ آمین.

03/09/2026

خیبر پختونخوا
مویشی پال حضرات کے لیے مفت پی پی آر (PPR) ویکسینیشن کی خصوصی مہم جاری
سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا ظریف المعانی صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں بھیڑ بکریوں کو مہلک بیماری PPR (پی پی آر) سے محفوظ رکھنے کے لیے بلا معاوضہ ویکسینیشن مہم پوری تندہی سے جاری ہے۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نوشہرہ، ڈاکٹر اسماعیل خود فیلڈ میں متحرک نظر آ رہے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں نظام پور روڈ پر گجر (کوچی) مال مویشی پال مالکان سے براہِ راست ملاقات کر کے انہیں حکومتی اقدامات اور بھیڑ بکریوں کی مفت ویکسینیشن سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مالکان پر زور دیا کہ PPR ایک نہایت خطرناک اور متعدی بیماری ہے جس سے شدید مالی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے، لہٰذا تمام مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو فوراً قریبی سول ویٹرنری ہسپتال (CVH) نظام پور یا لائیو سٹاک سینٹر لے کر جائیں اور اس مفت سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنے مال مویشیوں کا بروقت بچاؤ یقینی بنائیں۔

پشاور: بینک آف خیبر (BoK) اور محکمۂ لائیو سٹاک خیبر پختونخوا کے مابین سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت یادداشتِ مفاہمت (MoU...
19/08/2026

پشاور: بینک آف خیبر (BoK) اور محکمۂ لائیو سٹاک خیبر پختونخوا کے مابین سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت یادداشتِ مفاہمت (MoU) پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت صوبے کے بے روزگار ویٹرنری (DVM) گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو ادویات کے مخصوص باکسز سے لیس موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے لیے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبے کے تمام اضلاع اور دور دراز دیہی علاقوں تک مویشیوں کی بہترین طبی سہولیات پہنچانا ہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر خورشید خٹک، BoK کے گروپ ہیڈ گل بہار خان اور ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر اصل خان نے شرکت کی۔
خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم سے دیہی علاقوں تک ویٹرنری خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جس سے مویشی پال کسانوں کو دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو نے ورک پلیس پر ہراسانی کی روک تھام کے لیے "زیرو ٹالرنس پا...
18/08/2026

حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو نے ورک پلیس پر ہراسانی کی روک تھام کے لیے "زیرو ٹالرنس پالیسی" کے تحت ایک جدید آن لائن پورٹل اور موبائل ایپ پر مشتمل "ہراسمنٹ رپورٹنگ اینڈ ریڈریسل سسٹم" قائم کر دیا ہے
جس کا باضابطہ افتتاح سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو ظریف المعانی نے کیا۔ یہ ڈیجیٹل نظام "تحفظ باہم ہراسانیِ خواتین بمقامِ کار ایکٹ 2010" کے تحت تیار کیا گیا ہے تاکہ شکایات کے اندراج، انکوائری، مانیٹرنگ اور ازالے کے عمل کو آسان، پردہ دار، شفاف اور وقت کا پابند بنایا جا سکے۔
اس سسٹم کے ذریعے ملازمین آن لائن شکایت درج کروا کر ایک مخصوص ریفرنس نمبر حاصل کر سکیں گے، جس سے کیس کی پیشرفت کو ڈیجیٹل طور پر ٹریک کرنا ممکن ہوگا، جبکہ تمام حساس معلومات اور ریکارڈ کو قانون کے مطابق صرف مجاز حکام تک محدود رکھا جائے گا تاکہ شکایت کنندہ اور گواہان کو کسی بھی ردِعمل یا دباؤ سے محفوظ رکھا جا سکے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ظریف المعانی نے واضح کیا کہ ہر ملازم، بالخصوص خواتین کو محفوظ اور باوقار ماحولِ کار فراہم کرنا ان کی قانونی اور ادارہ جاتی ذمہ داری ہے، اور یہ پیش رفت محض شکایات کو ڈیجیٹائز کرنے تک محدود نہیں بلکہ ایک ایسا شفاف اور جوابدہ نظام قائم کرنے کا عملی قدم ہے جس کے ذریعے شکایت کے اندراج سے لے کر حتمی فیصلے تک ہر مرحلے کی مؤثر مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

محکمہ لائیو سٹاک چارسدہ کے ویٹرنری سپروائزر جناب محمد اسحاق آج مورخہ 17-08-2026 کو علی الصبح سلاٹر ہاؤس ڈیوٹی کے لیے جا ...
17/08/2026

محکمہ لائیو سٹاک چارسدہ کے ویٹرنری سپروائزر جناب محمد اسحاق آج مورخہ 17-08-2026 کو علی الصبح سلاٹر ہاؤس ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ بدقسمتی سے راستے میں نہر میں گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے کی ہڈی (Scapula) فریکچر ہو گئی۔

محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و ملازمین جناب محمد اسحاق کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مکمل صحت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

خدا کرے کہ مری عرض پاک پر اترےوہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہویہاں جو پھول کھلے ، کھلا رہے برسوںیہاں خزاں کو گزرنے کی مج...
14/08/2026

خدا کرے کہ مری عرض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے ، کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی مجال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن لئے
حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
آمین

یہ قوت، یہ اخوت سلامت رہےیہ وطن، یہ چمن تاقیامت رہے 🇵🇰
14/08/2026

یہ قوت، یہ اخوت سلامت رہے
یہ وطن، یہ چمن تاقیامت رہے 🇵🇰

پشاور سروسز کلب میں ایسٹرن ویٹرنری سروسز (EVS) اور ’بگ ڈچ مین‘ کے زیرِ اہتمام ایک باوقار تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گی...
10/08/2026

پشاور سروسز کلب میں ایسٹرن ویٹرنری سروسز (EVS) اور ’بگ ڈچ مین‘ کے زیرِ اہتمام ایک باوقار تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خیبر پختونخوا میں "انوائرنمنٹلی کنٹرولڈ پولٹری ہاؤسنگ پروجیکٹ" کی کامیاب تکمیل پر محکمہ لائیو سٹاک و ڈائری ڈویلپمنٹ کی کاوشوں کو سراہنا تھا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خصوصی معاون جناب خورشید خان خٹک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "حکومتِ خیبر پختونخوا، محکمہ لائیو سٹاک، ایسٹرن ویٹرنری سروسز، بگ ڈچ مین اور خصوصاً ہمارے محنتی پولٹری فارمرز کے باہمی تعاون اور پختہ عزم نے ایک ایسا دشوار ہدف ممکن بنا دکھایا ہے جو کبھی ناممکن لگتا تھا۔" تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر اصل خان کا کہنا تھا کہ "یہ تاریخی کامیابی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، اعلیٰ تکنیکی مہارت اور صوبے میں پولٹری کی پیداوار کو جدید دھارے میں لانے کی اجتماعی جدوجہد کی بہترین مثال ہے۔" اس مشترکہ کامیابی کے ساتھ، ہم سب مل کر خیبر پختونخوا کے لائیو سٹاک اور پولٹری کے شعبے کو زیادہ جدید، فعال اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Livestock Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share