Tanzeem Chamkani

Tanzeem Chamkani TANZEEM Chamkani

تنظیمِ چمکنی ایک فلاحی تنظیم ہے جو چمکنی میں مستحق، یتیم اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس تنظیم کا مقصد غریبوں کو خوراک، مالی مدد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔

Thank You 🙏
12/09/2026

Thank You 🙏

09/09/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 چمکنی کی انتظامیہ نے تنظیم چمکنی سے رابطہ کیا کہ سکول کی کچھ کلاسز میں بچے اس شدید گرمی کے دوران پنکھوں کے بغیر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بچوں کی اس ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے تنظیم چمکنی نے سکول میں 4 پنکھے نصب کر دیے ہیں۔

یہ سب کچھ آپ کے تعاون، اعتماد اور مدد سے ممکن ہو رہا ہے۔
ہم آپ کے بھرپور تعاون اور قیمتی عطیات کے لیے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

تنظیم چمکنی

22/08/2026

الحمدللہ، آپ کے تعاون سے ضرورت مند خاندان تک راشن پہنچا دیا گیا ہے۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
تنظیم چمکنی

Your support for Tanzeem Chamkani means a lot to us. Your trust in Tanzeem Chamkani gives us even more courage and motiv...
18/08/2026

Your support for Tanzeem Chamkani means a lot to us. Your trust in Tanzeem Chamkani gives us even more courage and motivation to continue our work.

InshaAllah, Tanzeem Chamkani will never let you down and will always strive to live up to your trust.

Thank you all for your continued support.

18.08.2026

08/08/2026
6 سالہ بچے سنان احمد کے والدین نے تنظیم چمکنی سے درخواست کی کہ ان کا بچہ کافی عرصے سے پیشاب کی نالی اور مثانے کے شدید مس...
12/06/2026

6 سالہ بچے سنان احمد کے والدین نے تنظیم چمکنی سے درخواست کی کہ ان کا بچہ کافی عرصے سے پیشاب کی نالی اور مثانے کے شدید مسئلے میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا تھا، جبکہ سرکاری ہسپتال میں ایک سال بعد کی تاریخ دی گئی تھی۔ دوسری جانب پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن کے لیے 70 ہزار روپے درکار تھے، جو اہلِ خانہ کی استطاعت سے باہر تھے۔

تنظیم چمکنی نے بچے کے لیے مالی معاونت کی اپیل کی، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صرف ایک دن میں مطلوبہ رقم جمع ہوگئی۔ اس کے بعد ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا اور آج کامیابی کے ساتھ بچے کا آپریشن مکمل کر دیا گیا۔

تنظیم چمکنی اپنے تمام مخیر حضرات اور ڈونرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جو تنظیم پر اعتماد کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ننھے سنان کو مکمل اور دائمی صحت عطا فرمائے، اور تمام معاونین کو دنیا و آخرت میں بہترین اجرِ عظیم سے نوازے۔
آمین۔

خصوصی شکریہ محترم فہیم اللہ بھائی کا، جنہوں نے اس کارِ خیر کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں بھرپور محنت، کوشش اور تعاون کیا۔

23/02/2026

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے تنظیم چمکنی پچھلے سالوں کی طرح امسال بھی چمکنی کے بیواوں، یتیموں، ضرورتمند، اور سفید پوش خاندانوں کے لئے راشن پیکجز کا اہتمام کرنے ارادہ رکھتا ہے۔
چونکہ اس سال تنظیم چمکنی کی یہ ایکٹیویٹی تھوڑی دیر سے شروع ہورہی ہے اور کافی ضرورتمند خاندان تنظیم چمکنی سے بار بار رابطہ کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں آپ تمام مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔
آپ سے جتنا ہوسکے جلد از جلد اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اور ان بے سہاروں کا سہارا بنیں جنکہ آنکھیں آپ کی طرف ہیں۔
رابطہ وایزی پیسہ نمبر:
ملک سہیل: 03329394005
فتح من اللہ: . 03355084303
وقاراحمدشاہ: 03009365573

08/01/2026

مدرسہ حاجی دریا خان بابا چمکنی کے تمام طلباء کو ان کے درخواست کے مطابق ان کے لئے گرم ٹوپیاں اور جوتے لے کر ان کو دیئے۔

الحمدللہ!تنظیم چمکنی کی جانب سے مدرسہ حاجی دریا خان بابا چمکنی کے طلباء و اساتذہ کرام کے لئے اس سردی کے موسم میں گرم کپڑ...
04/01/2026

الحمدللہ!
تنظیم چمکنی کی جانب سے مدرسہ حاجی دریا خان بابا چمکنی کے طلباء و اساتذہ کرام کے لئے اس سردی کے موسم میں گرم کپڑوں، جرابوں، چادر اور جوتوں کا انتظام کیا تھا جو آج سلائی شدہ کپڑے بمعہ گرم چادروں اور جرابوں، جوتوں سمیت ان کے حوالے کئے۔
نیز طلباء کرام کے لئے تنظیم کے ایک ہمدرد دوست کی جانب سے نقد رقم بھی مہیا کی گئی۔
الحمدللہ یہ سب کچھ آپ مخیر اور ہمدرد دوستوں کے تعاون سے ممکن ہورہا ہے۔
جس کے لئے تنظیم ٹیم آپ سب کا شکر گزار ہے۔
تنظیم چمکنی
وصول کرنے میں امانت دار
خرچ کرنے میں دیانت دار

Address

Chamkani
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeem Chamkani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share