27/04/2026
لکی مروت کے سب ڈویژن بیتنی کے دور افتادہ علاقوں شادی خیل، مدی خیل، گزگوبہ اور مستی خیل کا کمانڈر 55 بریگیڈ بریگیڈیئر حیدر علی، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے مشترکہ دورہ کیا۔
دورے کے دوران سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل اقدامات اور عوامی تحفظ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ مستی خیل میں کھلی کچہری کے ذریعے عوامی مسائل سنے گئے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔
افسران نے فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی کیا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے پر زور دیا۔