Khyber Pakhtunkhwa Youth Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Youth Assembly Official Page Of Khyber Pakhtunkhwa Youth Assembly A Model Parliament For Talented Youth Of KP

Khyber Pakhtunkhwa Youth Assembly as Institute Of Youth Democrats is launched in 2016 to engage youth in KP in healthy discourse and expose them to the democratic process and practices. Members of Khyber Pakhtunkhwa Youth Assembly are selected for the duration a year at a time. The first batch of Khyber Pakhtunkhwa Youth Assembly was selected in 2016. Establishment and facilitation of the Youth Assembly KP is a focus on youth in the country and youth’s awareness education and training in the norms of politics and democracy in the country. KPYA strongly feels that sustainable democracy and the sustainability of sound democratic institutions in Pakistan is not possible without youth’s involvement in the democratic and political process even if this involvement is simply as a citizen of a voter or a leader.The KP Youth Assembly is fully supported by the KP Government and the CM KP Pervaiz Khan Khattak issued an official notifications to the all departments and district governments of KP to facilitate all parliamentary sessions of KP In there respective districts in all district council halls. Government of KP supports KPYA In recognition of the importance of young people’s involvement in democracy and democratic practices in KP. Objectives
The specific objectives of KP Youth Assembly are to educate Pakistani Youth about politics and democracy and to demonstrate to them how parliaments are able to:
do legislation
debate matters of national and international concern
demand accountability from those in government
discuss legislation in committee
change government without recourse to civil disorder. Key Features
As a model assembly for young people the KP Youth Assembly is patterned after the Provincial Assembly KP although its membership is smaller then that of KP Assembly. Wherever possible , the Youth Assembly Of KP follows the rules of procedures as close to the Provincial Assembly of KP as practical. However practices from other Assembly’s are also adopted to expose Pakistani Youth to comparative parliamentary practices.

چیئرمین خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی دانیال احمد پراچہ کی وزیراعظم آفس اسلام آباد میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مش...
15/09/2026

چیئرمین خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی دانیال احمد پراچہ کی وزیراعظم آفس اسلام آباد میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے اہم ملاقات۔

ملاقات میں نوجوانوں کی ترقی، بااختیار بنانے اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آج ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس پشاور میں ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور جدید ڈیجیٹل اسکلز کے حوالے سے ایک بہترین اور معلوماتی ...
10/09/2026

آج ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس پشاور میں ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور جدید ڈیجیٹل اسکلز کے حوالے سے ایک بہترین اور معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے چیف منسٹر جناب درویش اللہ عارف، محمد معاذ، اور یوتھ اسمبلی کے ممبران ، جلال احمد، ایاز خلیل، مجتبیٰ، محسن اور وہاب نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آن لائن بزنس اور ڈیجیٹل دنیا میں موجود نئے مواقع کے حوالے سے شرکاء کو مفید معلومات اور عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔ نوجوانوں کو جدید مہارتیں سیکھنے، آن لائن پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے اور اپنے مستقبل کے لیے روزگار و کاروبار کے نئے راستے تلاش کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ایسے پروگرامز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس بہترین اور مفید پروگرام کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس پشاور، بالخصوص ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز جناب عثمان صاحب کا خصوصی شکریہ۔ نوجوانوں کے لیے ایسی مثبت، تعلیمی اور ہنر پر مبنی سرگرمیاں یقیناً قابلِ تحسین ہیں۔

🕌 تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ کے موضوع پر بابرکت اور پروقار تقریبالحمدللہ! خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی اور اتحاد پارٹی کے ڈپٹی چیف پ...
09/09/2026

🕌 تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ کے موضوع پر بابرکت اور پروقار تقریب

الحمدللہ! خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی اور اتحاد پارٹی کے ڈپٹی چیف پارلیمانی بورڈ عزیر علی کی خصوصی کاوشوں، محنت اور دلچسپی سے، ضلعی انتظامیہ صوابی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس صوابی کے تعاون سے مدرسہ تعلیم القرآن للبنین والبنات، جہانگیرہ میں تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ کے حوالے سے ایک بابرکت اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں جہانگیرہ کے مختلف مدارس کے طلبہ نے شرکت کی اور عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے موضوع پر اپنی بہترین تقاریر پیش کیں۔ طلبہ نے اپنے علم، اعتماد اور شاندار اندازِ بیان سے حاضرین کو متاثر کیا۔

تقریری مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو اعزازی انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جبکہ تمام شریک طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

اس موقع پر میں خصوصی طور پر اتحاد پارٹی کے چیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس پروگرام کے انعقاد میں میری بھرپور معاونت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔ ان کے تعاون نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسی طرح ضلعی انتظامیہ صوابی، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس صوابی، علماء کرام، اساتذہ کرام، مدارس کے منتظمین، طلبہ اور تمام معاونین کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

🤝 نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، دینی و اخلاقی تربیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ہماری یہ کاوشیں ان شاء اللہ جاری رہیں گی۔

🌹 علم، کردار اور خدمت — ایک روشن مستقبل کی بنیاد۔

09/09/2026

آج سینئر ممبر خیبر پختونخواہ یوتھ اسمبلی میر مرتضی بھٹو نے اے، ڈپٹی کمشنر و ڈپٹی کمانڈنٹ لیویز لوئر دیر میڈم ڈاکٹر عزا ارشد صاحبہ سے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں ان کے دفتر میں ملاقات کیا۔ ملاقات کے دوران عوام کو درپیش روزمرہ اہم مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بجلی اور کم وولٹیج، سڑکوں کی خستہ حالی و مرمت ، بازاروں میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل، تجاوزات، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول، سرکاری اداروں میں عوام کو درپیش مشکلات، ریونیو و ڈومیسائل سے متعلق مسائل، ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں سہولیات، تعلیمی اداروں سے متعلق عوامی مسائل اور سرکاری خدمات تک آسان رسائی سمیت دیگر بنیادی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں علاقے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اور عوامی آگاہی کی ضرورت پر بھی خصوصی توجہ دلائی گئی۔ اسی طرح ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں عوام کو درپیش مشکلات اور مقامی سطح پر سہولت کی فراہمی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ کم عمر بچوں اور نوجوانوں کی جانب سے ون ویلنگ اور خطرناک موٹر سائیکل رائیڈنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، کیونکہ اس خطرناک عمل کے باعث آئے روز قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں اور خاندانوں کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے مؤثر آگاہی، والدین کی ذمہ داری اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر میڈم ڈاکٹر عزا ارشد صاحبہ نے پیش کیے گئے عوامی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے میر مرتضی بھٹو کے جانب سے دی گئی تجاویز کو سراہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کو درپیش جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر اور جلد از جلد حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر خال میں کھلی کچہری کے انعقاد کی تجویز کو بھی مثبت انداز میں لیا گیا۔ ملاقات کے دوران میڈم ڈاکٹر عزا ارشد صاحبہ سے خصوصی طور پر درخواست کی کہ تحصیل خال کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سننے اور متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی میں موقع پر ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی غرض سے خال میں باقاعدہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے، تاکہ عوام براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل پیش کر سکیں۔ میڈم ڈاکٹر عزا ارشد صاحبہ نے عوامی مسائل کے حل اور خال میں کھلی کچہری کے انعقاد کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عوامی خدمت میرے لیے صرف ایک ذمہ داری نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔ تحصیل خال کے عوام کے جائز مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانا، ان کے حل کے لیے آواز اٹھانا اور عوام کو ریلیف دلانے کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق کردار ادا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ان شاء اللہ خال اور پورے لوئر دیر کے عوام کی بہتری، امن، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھوں گا۔
مرتضیٰ احمد
سابقہ وزیر برائے جیل خانہ جات خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی

آج ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی   عبدالرحیم اور سعد خان نےڈپٹی کمشنر باجوڑ سے ملاقات کی اور باجوڑ کے نوجوانوں کو ...
08/09/2026

آج ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی عبدالرحیم اور سعد خان نےڈپٹی کمشنر باجوڑ سے ملاقات کی اور باجوڑ کے نوجوانوں کو درپیش مسائل ان کے سامنے رکھے۔

خاص طور پر باجوڑ میں موجودہ موبائل نیٹ ورک کے مسئلے پر بات کی جو ناقابلِ استعمال ہے۔

اس کے ساتھ انشاءاللہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کے نوجوانوں کے لیے "خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی" کے نام پر فٹ بال ٹورنامنٹ کرانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ان تمام امور کو سنجیدگی سے لیا اور وعدہ کیا کہ انشاءاللہ بہت جلد باجوڑ میں نیٹ ورک کی سروس بہتر بنائی جائے گی۔ اور انشاءاللہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون ہوگا۔

06/09/2026

سابقہ وزیر برائے جیل خانہ جات خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی میر مرتضیٰ بھٹو نے آج ڈسٹرکٹ پولیس لائن لوئر دیر کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر، ایس ایس پی سید طلال احمد شاہ کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کیا ۔ ملاقات کے دوران لوئر دیر، بالخصوص تحصیل خال کے عوام کو درپیش مختلف مسائل، امن و امان کی صورتحال، منشیات کی روک تھام، ٹریفک کے مسائل، چوری و ڈکیتی کے واقعات، کم عمر ڈرائیونگ، ہوائی فائرنگ، نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے جرائم اور سوشل میڈیا سے متعلق جرائم سمیت دیگر اہم عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران عوامی مسائل کے مستقل اور مؤثر حل کے حوالے سے اپنی طرف سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں، جن میں پولیس گشت میں اضافہ، منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی، نوجوانوں کو جرائم اور منشیات سے دور رکھنے کے لیے آگاہی و کمیونٹی پروگرامز، ٹریفک نظام کی بہتری اور عوام و پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا شامل تھا۔ ڈی پی او لوئر دیر ایس ایس پی سید طلال احمد شاہ نے پیش کی گئی تجاویز کو نہایت مثبت انداز میں سراہا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ امید ہے کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے لوئر دیر، خصوصاً تحصیل خال میں امن و امان، عوامی تحفظ اور قانون کی بالادستی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

یومِ دفاع پاکستان — 6 ستمبرخیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کی جانب سے6 ستمبر — یومِ دفاع پاکستانوطنِ عزیز کے بہادر شہداء اور غ...
06/09/2026

یومِ دفاع پاکستان — 6 ستمبر

خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کی جانب سے

6 ستمبر — یومِ دفاع پاکستان
وطنِ عزیز کے بہادر شہداء اور غازیوں کو سلام،
جنہوں نے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔

شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر ہیں،
اور پاکستان ہماری پہچان ہے۔

پاک فوج کو خراجِ تحسین
پاکستان زندہ باد!

KHYBER PAKHTUNKHWA YOUTH ASSEMBLY
Empowered Youth • Stronger Khyber Pakhtunkhwa















اہم ملاقات | نوجوانوں اور امن و امان کے حوالے سے اہم گفتگوخیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے ایم پی اے جنید علی شاہ نے ڈی آئی ...
03/09/2026

اہم ملاقات | نوجوانوں اور امن و امان کے حوالے سے اہم گفتگو

خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے ایم پی اے جنید علی شاہ نے ڈی آئی جی کوہاٹ ڈویژن جناب عرفان طارق سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے، اور نوجوانوں کے مثبت کردار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ایم پی اے جنید علی شاہ نے خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کی جانب سے جاری مختلف سرگرمیوں (Activities) کے حوالے سے ڈی آئی جی کوہاٹ کو تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔

ڈی آئی جی کوہاٹ جناب عرفان طارق نے یوتھ اسمبلی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کی فلاح، مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے نوجوانوں کے کردار کو اہم قرار دیا۔

نوجوان ہمارا مستقبل ہیں — ان کی حفاظت، رہنمائی اور مثبت کردار کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

03/09/2026

نرسنگ اسٹوڈنٹس موومنٹ پشاور ریجن کے مختلف نرسنگ کالجز نے باقاعدہ طور پر اپنی موومنٹ کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی، انتظامی اور دیگر جائز مسائل کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔
اس موقع پر خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے ممبر محمد معاذ نے بھی خصوصی شرکت کی اور نرسنگ اسٹوڈنٹس موومنٹ کے جائز مطالبات اور جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
محمد معاذ نے نرسنگ اسٹوڈنٹس موومنٹ کی ایگزیکٹو باڈی اور تمام کیبنٹ ممبرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے کم وقت میں نرسنگ طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور ان کے مسائل کے لیے منظم انداز میں آواز اٹھانے کا آغاز کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ نرسنگ طلبہ کے جائز مسائل اور حقوق کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtunkhwa Youth Assembly posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share