Khudai Khidmatgar Organization

Khudai Khidmatgar Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khudai Khidmatgar Organization, Non-Governmental Organization (NGO), Bacha Khan Markaz, Pajagai Road, Peshawar.
(1)

Khudai Khidmatgar (Pashto: خدايي خدمتگار‎; literally "servants of God") is a predominantly Pashtun nonviolent resistance movement known for its activism against the British Raj in colonial India.

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO) ضلع دیر لوئر کے سالار ملک رشید خان نے ریجنل سالار ملاکنڈ عبدالسلام خان سے مشاورت کے بعد ت...
21/09/2026

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO) ضلع دیر لوئر کے سالار ملک رشید خان نے ریجنل سالار ملاکنڈ عبدالسلام خان سے مشاورت کے بعد تحصیل بلامبٹ کے خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO) کے تنظیمی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

سید ظفر علی شاہ (سالار)
کلیم الحق تاجک (ڈپٹی سالار اول)
حمزہ خان (ڈپٹی سالار دوم)
عماد الدین ( ڈپٹی سالار سویم)
بلقیس بی بی (ڈپٹی سالار)
شیر محمد خان رودباری (ناظم)
سلیمان خان ( سیکریٹری فائنانس)
ملک عبید خان (سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر)

21/09/2026
11/09/2026

ڈاکٹر شمس الحق مرحوم پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے لے کر خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے سالارِ اعظم تک، ایک ملنگ صفت اور حقیقی خدائی خدمتگار رہے۔ وہ بہترین اخلاق کے مالک اور باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد کے سچے پیروکار تھے۔ خدائی خدمتگار آرگنائزیشن اور تحریک کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آج ان کی تیسری برسی پر انہیں عقیدت و احترام سے یاد کرتے ہیں اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاگو ہیں۔

حسین شاہ یوسفزئی
صوبائی جنرل سیکرٹری، اے این پی

| |

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO)ڈاکٹر شمس الحق (مرحوم) کی تیسری برسیآج 11 ستمبر 2026ء کو خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO) کے...
11/09/2026

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO)
ڈاکٹر شمس الحق (مرحوم) کی تیسری برسی
آج 11 ستمبر 2026ء کو خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO) کے بانی سالار اعظم ڈاکٹر شمس الحق (مرحوم) کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی گئی اور پھولوں کا چادر چڑھانے کے علاوہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر نعمان الحق، پشاور کے ڈویژنل سالار ملک فرہاد خان، ضلع پشاور سالار عزیز غفار خان، سالار بابا خان خلیل، سالار الیاس خان، پشاور میٹروپولیٹن کے سالار ارباب واجد علی خان، ڈپٹی سالار ممتاز خان، ناظم فلک ناز خان، تحصیل شاہ عالم کے سالار حاجی محمد عارف، اسلم بیگ اور دیگر عہدیداران کے علاوہ اور رضا کار بھی موجود تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر عطاء فرمائے۔ آمین

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے سابق سالار اعظم ڈاکٹر شمس الحق مرحوم کی تیسری برسی کی مناسبت سے باچا خان مرکز میں قرآن خوانی...
11/09/2026

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے سابق سالار اعظم ڈاکٹر شمس الحق مرحوم کی تیسری برسی کی مناسبت سے باچا خان مرکز میں قرآن خوانی کا اہتمام، چیئرمین خدائی خدمتگار آرگنائزیشن و صدر اے این پی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم، ڈویژنل سالار خدائی خدمتگار آرگنائزيشن ملک فرہاد خان اور دیگر ذمہ داران و اراکین نے شرکت کی۔ شرکاء نے ڈاکٹر شمس الحق مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

| |

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO)؛ چند دن قبل خدایی خدمتګار آرګنایزیشن(KKO) ضلع باجوڑ او عوامي نیشنل پارٹي تحصیل ماموند کے ...
07/09/2026

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO)؛ چند دن قبل خدایی خدمتګار آرګنایزیشن(KKO) ضلع باجوڑ او عوامي نیشنل پارٹي تحصیل ماموند کے کارکنان نے مشترکه طور پر ضلعي سالار محمد جان کے گھر میں پینے کا صاف و شفاف پانی حاصل کرنے کے لیے اپنے ذاتی خرچ پر پانی کا کنواں کھودنے کا کام شروع کیا تھا تاکہ اہل علاقہ کو سہولت ہو۔ مذکورہ کام اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ لوگوں کی دعاوؤں کے مرہونِ منت مکمل کیا جاچکا ہے۔ خدائی خدمتگارآرگنائزیشن(KKO) اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ کے عہدیداران نے اس کام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر KKO اور ANP کے مقامی عہدیداران کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیرتعداد بھی موجود تھی ۔ یاد رہے کہ مذکورہ عالقے کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے اور پینے کا پانی ناپید ہے۔ اللہ تعالیٰ اس صدقہ جاریہ میں حصّہ ڈالنے والوں کو اجرِعظیم عطا فرمائے۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے (ہم نے ہر چیز کو پانی سے پیدا کیا)۔

Address

Bacha Khan Markaz, Pajagai Road
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khudai Khidmatgar Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khudai Khidmatgar Organization:

Shortcuts

Share