08/12/2025
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق صاحبہ
کا اغواء کے بعد قتل ،ایبٹ آباد جیسے پرامن شہر میں سیکیورٹی اداروں ، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور اور صوبائی حکومت کے لئے لمحہ فکریہ اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ہم اس واقعہ پر متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور قتل کے زمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
۔
ایبٹ آباد میں 67 تولے سونا کی خاطر سہیلی نے سہیلی کو اغواہ کے بعد قتل کروا ڈالا اجرتی قاتلوں کے حوالے کی گئ لیڈی ڈاکٹر کی لاش ٹھنڈیانی جنگل سے برآمد قتل کے خلاف ہزارہ بھر میں احتجاج
ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ڈاکٹر وردا چار روز قبل اغواہ ہوئ
اغواہ میں سہیلی اور اس کا خاوند ملوث نکلا
مقتولہ نے سہیلی کے پاس 67 تولا بطور امانت رکھا ہوا تھا
واپسی کے مطالبے پر سہیلی نے ڈاکٹر وردا کو ہسپتال سے اپنے گھر لے جا کر وہاں موجود اجرتی قاتلوں کے حوالے کیا اجرتی قاتلوں نے خاتون ڈاکٹر کو قتل کرکے لاش ٹھنڈیانی ویرانے میں پھینک دی پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم ایوب میڈیکل کمپلیکس سے کروایا اغواہ سمیت قتل میں ملوث سہیلی اس کا خاوند سمیت پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کیا ہے کیس میں تاحال اجرتی قاتل فرار ہے لیڈی ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد کے طبی عملہ نے احتجاج شروع کر رکھا ہے شاہراہ ریشم فوارہ چوک میں طبی عملہ سے احتجاج سے ٹریفک مکمل جام ہے ہزارہ بھر کے طبی سنٹروں ہسپتالوں کے طبی عملہ نے ہڑتال احتجاج شروع کر دیا ہے جس سے طبی سہولیات میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے مظاہرین نے واقع میں ملوث ملزمان کو سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے غفلت برتنے بروقت لیڈی ڈاکٹر کو بازیاب نا کروانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائ کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے احتجاجی مظاہرین سے پولس حکام اور ضلعی انتظامیہ کے مسلسل مزاکرات جاری ہیں