11/10/2026
سیاسی اختلاف کو گرفتاریوں سے دبانا ناقابلِ قبول ہے!
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (HRCPakistan) جنید اکبر خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی گرفتاری کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اور سیاسی انتقام یا پُرامن سیاسی سرگرمی کی بنیاد پر کسی بھی گرفتاری کی سخت مذمت کرتی ہے۔
چیئرمین جمشید حسین نے مطالبہ کیا کہ حکام فوری طور پر دونوں کی حراست کی تصدیق یا تردید کریں۔ اگر انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو قانونی بنیاد، الزامات اور مقامِ حراست ظاہر کیا جائے، وکیل اور اہلِ خانہ تک رسائی دی جائے اور متعلقہ قانونی تقاضوں کے مطابق مجاز عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
من مانی حراست، اختیارات کا ناروا استعمال اور قانونی طریقۂ کار سے انحراف قبول نہیں۔ کسی جائز قانونی بنیاد کے بغیر حراست میں رکھے گئے افراد کو فوری رہا کیا جائے۔
امن اور سیاسی استحکام کا راستہ آئین کی پاسداری، انسانی حقوق کے تحفظ اور مذاکرات سے گزرتا ہے۔
جمشید حسین
چیئرمین، ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان
HRCPakistan