21/09/2026
پروفیسر ڈاکٹر امجد تقویم نے ہمیشہ ڈاکٹروں کے حقوق اور ہسپتال کے انتظامی امور میں شفافیت کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ ان کا احتجاجی استعفیٰ ان کے اصولوں پر قائم رہنے کا ثبوت ہے۔
آج جب لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹرز اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں تو ڈاکٹر تقویم کی موجودگی نے ان کی تحریک کو نئی زندگی دے دی ہے۔ وہ اپنے جونیئرز کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں حوصلہ دے رہے ہیں۔
ہمیں ڈاکٹر امجد تقویم جیسے بااصول اور بہادر سینئرز کی ضرورت ہے جو اپنے مفادات پر اصولوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ تمام ڈاکٹروں کے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔
ہم ڈاکٹر امجد تقویم کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی ڈاکٹروں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
YDA KPK