Alkhidmat Foundation Khyber

Alkhidmat Foundation Khyber کفالت یتیم سے۔۔جنت کا حصول بھی۔۔رفاقت رسولؐ بھی Everyone share this page activities to relief any poor people

الخدمت فاونڈیشن 📍
13/09/2026

الخدمت فاونڈیشن 📍

الخدمت فاونڈیشن لکی مروت میں ایک واٹر پراجیکٹ کے افتتاحی مناظر 📍ماشااللہ 💕
30/08/2026

الخدمت فاونڈیشن لکی مروت میں ایک واٹر پراجیکٹ کے افتتاحی مناظر 📍
ماشااللہ 💕

سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بعثت اور انسانیت پر اس کے عظیم احساناتپشاور: الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی دفتر میں درسِ ...
29/08/2026

سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بعثت اور انسانیت پر اس کے عظیم احسانات

پشاور: الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی دفتر میں درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیز اللہ نے "سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بعثت اور انسانیت پر اس کے عظیم احسانات" کے موضوع پر درس قرآن دیا۔

درس میں سیرتِ طیبہ ﷺ، قرآنِ کریم کی رہنمائی اور بعثتِ نبوی ﷺ کے ذریعے انسان کو ملنے والی ہدایت، عزت اور کامیاب زندگی کے راستے پر روشنی ڈالی گئی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو سمجھنے اور اپنی زندگی میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

خدمت کا دوسرا نام📍حاجی بخت جمال آفریدی صاحب ضلع خیبر کی پہچان، ایک بہترین کاروباری اور سماجی شخصیت، اور الخدمت فاؤنڈیشن ...
28/08/2026

خدمت کا دوسرا نام📍
حاجی بخت جمال آفریدی صاحب

ضلع خیبر کی پہچان، ایک بہترین کاروباری اور سماجی شخصیت، اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر کے متحرک صدر حاجی بخت جمال آفریدی صاحب

اپنی مصروف ترین کاروباری زندگی کے باوجود انہوں نے خدمتِ خلق کو اپنا مشن بنا رکھا ہے۔ صدر کی حیثیت سے وہ رضاکارانہ طور پر دن رات الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں تاکہ ہر مستحق تک بروقت مدد پہنچے۔

اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمت کا جذبہ عطا کرے۔ آمین 🤲❤️

#قیادت

الخدمت شائننگ اسٹارز کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی، خصوصی تقریب کا انعقادالخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام خیبر پخت...
27/08/2026

الخدمت شائننگ اسٹارز کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی، خصوصی تقریب کا انعقاد

الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا کے زیرِ کفالت ضلع خیبر و پشاور کے الخدمت شائننگ اسٹارز کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص، پشاور کے سرپرست حمد اللہ جان بڈھنی، ضلعی صدر افتخار احمد اور سراج الدین قریشی نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی، ان کی حوصلہ افزائی اور انہیں انعامات سے نوازا۔

صوبائی صدر نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں ہزاروں باہمت بچوں کو تعلیم کے ذریعے اپنے خواب پورے کرنے اور باوقار مستقبل کی طرف بڑھنے کے قابل بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

شائننگ اسٹارز کی یہ کامیابیاں ان بچوں کی محنت کے ساتھ ساتھ ان تمام ڈونرز کے تعاون کا ثمر ہیں جو مسلسل الخدمت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ان کے تعاون سے ہزاروں یتیم اور مستحق بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

27/08/2026

الخدمت فاونڈیشن کا غزہ کے بچوں

کو بنو قابل کے ذریعے زندگی کی دوڑ میں
شامل کرنے کا اعلان 📍

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Foundation Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Alkhidmat Foundation Khyber:

Shortcuts

Share