Khushali Ghuzak Khel Welfare Society Nawana

Khushali Ghuzak Khel Welfare Society Nawana خَیْـرُالنـَّاسَ مَـنْ یَّنْفَـعُ النَّـاسْ🥀
لوگوں میں سے سب سے بہتر وہ شخص ہے جولوگوں کو فائدہ پہنچاۓ۔💖😊
Khushali Ghuzak Khel Welfare Society Nawana

عوزک حیل ویلفیئر سوسائٹیعوزک حیل ویلفیئر سوسائٹی کے موجودہ صدر جناب صادق وزیر نے الشمس پبلک سکول، رزمک میں ایک مؤثر، باو...
13/07/2026

عوزک حیل ویلفیئر سوسائٹی
عوزک حیل ویلفیئر سوسائٹی کے موجودہ صدر جناب صادق وزیر نے الشمس پبلک سکول، رزمک میں ایک مؤثر، باوقار اور حوصلہ افزا خطاب کیا۔
اپنی تقریر میں انہوں نے تعلیم کی اہمیت، نوجوان نسل کی کردار سازی اور معاشرے کی ترقی میں علم کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاق اپنانے کی تلقین کی تاکہ وہ مستقبل میں اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔
صدر صادق وزیر نے اپنے خطاب میں عوزک حیل اور رزمک کے بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کا بھی خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وزیرستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے متعلقہ افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور ان شاء اللہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔

تعلیمی اداروں کے دورے اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری!!!آج غوزک خیل ویلفیئر سوسائٹی کے سابقہ جنرل سیکرٹری صفدر وزیر اور م...
13/07/2026

تعلیمی اداروں کے دورے اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری!!!

آج غوزک خیل ویلفیئر سوسائٹی کے سابقہ جنرل سیکرٹری صفدر وزیر اور میڈیا ایڈوائزر اختیشام الحق نے رزمک کے معروف تعلیمی ادارے رزمک ماڈل سکول (RMS) کا دورہ کیا
رزمک ماڈل سکول ایک ایسا معیاری تعلیمی ادارہ ہے جہاں طلباء و طالبات کے لیے ایک بہترین، سازگار اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ کرام اور تمام عملہ تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی بہتر تربیت کے لیے قابلِ تعریف خدمات انجام دے رہے ہیں
دورے کے دوران سکول کے تعلیمی نظام، طلباء کی سرگرمیوں اور ادارے کے ماحول کا جائزہ لیا گیا۔ وفد نے سکول انتظامیہ کی محنت اور تعلیمی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ رزمک ماڈل سکول علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اپنا مثبت کردار مزید مضبوط کرے گا

تعلیم ہی ترقی کا راستہ ہے اور ایسے ادارے ہماری نئی نسل کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں









27/06/2026

آپ کے قیمتی تعاون سے غوزک خیل ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاروں نے میرعلی میں گردے کے مریض عبدالوہاب خوشحالی کو عوام کی جانب سے جمع کی گئی امدادی رقم ان کے حوالے کر دی۔
ہم وزیرستان کے درد مند عوام کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اپنے بھائی کا ساتھ دیا۔ آپ کی ہر چھوٹی اور بڑی مدد انسانیت کی خدمت کا بہترین نمونہ ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے رزق میں برکت دے، اور عبدالوہاب خوشحالی کو مکمل صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔
انسانیت زندہ ہے، جب ہم ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہیں۔
HBL Account:
02167901284903
Name: Abdul Wahab

EasyPaisa:
03355154740
Name: Abdul Wahab

فری ٹیوشن سنٹر ــــــ کلاسز کا آغازغوزک خیل برائٹ فیوچر ٹیوشن اکیڈمیان شاء اللہ 15 جون بروز پیر سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز...
14/06/2026

فری ٹیوشن سنٹر ــــــ کلاسز کا آغاز
غوزک خیل برائٹ فیوچر ٹیوشن اکیڈمی
ان شاء اللہ 15 جون بروز پیر سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو رہا ہے۔
غوزک خیل ویلفیئر سوسائٹی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے میدانِ عمل میں ہے۔ اسی مقصد کے تحت غوزک خیل برائٹ فیوچر ٹیوشن اکیڈمی کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جا سکے
یہ بات بھی قابلِ فخر ہے کہ GPS Ghuzak Khel Kot (گورنمنٹ پرائمری سکول غوزک خیل کوٹ) بھی صبح کے اوقات میں غوزک خیل ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون اور نگرانی میں کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے، جہاں بچوں کو معیاری اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے
تعلیم ہماری ترجیح — روشن مستقبل ہمارا عزم
زیرِ اہتمام:
غوزک خیل ویلفیئر سوسائٹی
📚 آئیں! مل کر اپنی نئی نسل کو علم، شعور اور کامیابی کے راستے پر گامزن کریں۔ 🌹














12/06/2026

انشاء اللہ جمعہ کی نماز سے پہلے اور بعد میں مستحق مریضوں کے لیے چندہ مہم چلائی جائے گی۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں۔
آپ کی چھوٹی سی مدد کسی مستحق مریض کی زندگی میں آسانی لا سکتی ہے۔

11/06/2026

اعلانِ چندہ مہم
ان شاء اللہ بروز جمعہ، غوزک خیل ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایک چندہ مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس مہم میں ہمارے تمام سوشل ورکرز، مختلف ویلفیئر سوسائٹیز اور فاؤنڈیشنز کے نمائندگان بھرپور شرکت کریں گے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

آئیے مل کر انسانیت کی خدمت کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔
منجانب: غوزک خیل ویلفیئر سوسائٹی:

غوزک خیل ویلفیئر سوسائٹی خدمتِ انسانیت ہمارا مشن

10/06/2026

آج ہم انتہائی دکھ اور کرب کے ساتھ آپ سب کے سامنے اپنے ایک بے بس اور ضرورت مند مسلمان بھائی کی حالتِ زار پیش کر رہے ہیں۔ موبائل اسکرین پر نظر آنے والے اس شخص کا نام حضرت اللہ ہے، جو سردار نیکبل خیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ حضرت اللہ نہ صرف اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں بلکہ ایک محنتی اور باعزت انسان بھی ہیں، مگر آج شدید بیماری نے انہیں بستر پر لاچار کر دیا ہے۔
ان کے گھر کے حالات انتہائی مشکل ہیں، علاج کے اخراجات برداشت کرنا ان کے بس سے باہر ہو چکا ہے۔ ایک ماں کی آنکھوں کے آنسو، بچوں کی امیدیں اور ایک خاندان کی زندگی آج ہم سب کی مدد کی منتظر ہے۔
ہم آپ سب سے دردِ دل کے ساتھ اپیل کرتے ہیں کہ اپنے اس مسلمان بھائی کا بھرپور ساتھ دیں۔ یاد رکھیں، کسی کی جان بچانے میں مدد کرنا صرف انسانیت نہیں بلکہ ایک عظیم نیکی بھی ہے۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون بھی حضرت اللہ کے علاج اور ان کے خاندان کی امید بن سکتا ہے۔
آئیں مل کر ثابت کریں کہ مشکل وقت میں ہم اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑتے۔
اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲💔

08/06/2026

السلام علیکم!

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ عوزک حیل ویلفیئر سوسائٹی ہر سال اپنے علاقے کے بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فری ٹیوشن پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔ الحمدللہ، اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح پہلے مرحلے میں سکول اور دوسرے مرحلے میں فری ٹیوشن اکیڈمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول سردار عوزک حیل میں تدریسی عملے کی کمی کے باعث بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے۔ عوزک حیل ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکار بغیر کسی تنخواہ اور فیس کے بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔

ہم محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر کسی وجہ سے موجودہ اساتذہ کو معطل (Suspend) کیا گیا ہے تو سکول میں فوری طور پر نیا تدریسی عملہ تعینات کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ، بینچوں، کرسیوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی بھی جلد از جلد پوری کی جائے تاکہ ہمارے علاقے کے بچے ایک بہتر تعلیمی ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے۔ Razmak Education System Higher Education Commission, Pakistan Assistant Commissioner, Razmak Muheb Wazir United Waziristan Welfare Foundation 𝐍ek Muhammad Khan

01/06/2026

الحمدللہ عید کے تیسرے دن پر عوزکخیل ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاروں نے یونائیٹڈ وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر فری ایمبولینس سروس کے لیے چندہ مہم میں بھرپور حصہ لیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔ یہ اقدام انسانیت کی خدمت اور دکھی انسانوں کے درد بانٹنے کی ایک بہترین مثال ہے۔
انشاءاللہ عوزکخیل ویلفیئر سوسائٹی ہر پلیٹ فارم اور ہر میدان پر غریبوں، یتیموں، بے سہارا اور ضرورت مند افراد کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ ہمارا مشن صرف فلاحی کام نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت، بھائی چارے کا فروغ، دکھی دلوں کا سہارا بننا اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا ہے۔
ہمارا عزم ہے کہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ انسانیت کی خدمت ہی ہماری پہچان ہے۔ مل کر چلیں، مل کر بدلیں، مل کر خدمت کریں۔

United Waziristan Welfare Foundation 🌹

Address

Peshawar
UNITY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushali Ghuzak Khel Welfare Society Nawana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share