Arbab zarak khalil

Arbab zarak khalil Abrab zarak khalil

Arbab zarak khalil
10/05/2026

Arbab zarak khalil

چارسدہ ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا ادریس شہید کی تعزیت کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی انکی رہائش گاہ گئے...
09/05/2026

چارسدہ
ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا ادریس شہید کی تعزیت کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی انکی رہائش گاہ گئے
گورنر نے مرحوم کے بھائی مولاںا شیخ یوسف ، بیٹوں مولانا انیس احمد ، ڈاکٹر سلمان احمد اور دیگر لواحقین و علماء سے تعزیت کی
انہوں نے شہید کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی وفات سے صوبہ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے
شہید اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتے تھے
انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی

09/05/2026

🇱🇾🇱🇾🇱🇾

پیپلز پارٹی کے حلقہ PK-79 کے امیدوار حاجی نواب خٹک، انجینئر جہان اشرف، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدارت کے امیدوار...
22/04/2026

پیپلز پارٹی کے حلقہ PK-79 کے امیدوار حاجی نواب خٹک، انجینئر جہان اشرف، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدارت کے امیدوار حفظان خان، خوشنود خان ایڈووکیٹ، ریاض احمد اعوان، میٹروپولیٹن پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اصف جمال اعوان اور سابق چیئرمین بخت روان خان نے پشاور کے ارباب ہاؤس، جہانگیر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان خلیل سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی گئی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و تنظیمی معاملات، خصوصاً پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیمی صورتحال، اور موجودہ سیاسی حالات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نیپال میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کی کامیابی پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی نیپال کی عوام اور قیادت کو دلی مبا...
14/03/2026

نیپال میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کی کامیابی پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی نیپال کی عوام اور قیادت کو دلی مبارکباد

چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے نیپال میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور راشٹریہ سواتنترا پارٹی (Rastriya Swatantra Party) کی کامیابی پر نیپال کی عوام اور پارٹی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آر ایس پی کی کامیابی نیپال کے عوام کے جمہوری اقدار پر اعتماد اور ایسی نئی قیادت پر بھروسے کا مظہر ہے جو شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت کے اصولوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالندر شاہ نے ایک نوجوان رہنما کے طور پر اصلاحات پر مبنی طرزِ قیادت، جدید طرزِ حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی وابستگی کے ذریعے شہریوں کو متاثر کیا ہے، خصوصاً مقامی حکومت اور شہری ترقی کے شعبوں میں ان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوری سیاست میں نوجوان قیادت کا ابھرنا اداروں کے استحکام اور عوامی توقعات کے مطابق حکمرانی کے فروغ کے لیے ایک حوصلہ افزا علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بالندر شاہ کی قیادت میں آر ایس پی نیپال میں جمہوری استحکام، سماجی و معاشی ترقی اور ادارہ جاتی مضبوطی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
پاکستان اور نیپال کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ علاقائی مفادات اور علاقائی و کثیرالجہتی فورمز میں تعاون کی بنیاد پر دیرینہ دوستانہ روابط موجود ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے نیپال کے عوام کی خوشحالی اور ملک میں جمہوری نظام کے مزید استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت منظوری دی، خبر کی  تفصیل پہلے کمنٹ میں پڑھیں
14/03/2026

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت منظوری دی، خبر کی تفصیل پہلے کمنٹ میں پڑھیں

پاکستان اور حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے ہمہاری جان بھی قربان۔کوئی یہودی ہو نصرانی یو مودی ہو یا اسرائیل ہو جو بھی ہو ہم...
14/03/2026

پاکستان اور حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے ہمہاری جان بھی قربان۔

کوئی یہودی ہو نصرانی یو مودی ہو یا اسرائیل ہو جو بھی ہو ہم اسے ڈبونے میں ذرا برابر بھی دیر نہیں کریں گے۔پھر چاہے ہم خود ڈوبیں ۔ادھی دنیا ڈوبے یا ساری دنیا۔

یہ پاکستان۔افواج پاکستان ، آئی ایس آئی اور پاکستانی عوام کا وعدہ ہے۔

پاکستان ہمیشہ ذندہ باد

#پاکــــــــــــــــــستان #زندہ #اباد💥💥

پاکستان نے ایران اور سعودی عرب پر حملے کے خلاف ووٹ دیا!روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر حملوں کے خلاف ایک...
14/03/2026

پاکستان نے ایران اور سعودی عرب پر حملے کے خلاف ووٹ دیا!

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر حملوں کے خلاف ایک قرارداد پیش کی جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں تمام فوجی کارروائیاں اور جنگ روکنا تھا۔ یہ قرارداد ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے خلاف تھی۔

اس روسی قرارداد کے حق میں 4 ممالک نے ووٹ ڈالا۔
روس
چین
پاکستان
صومالیہ

یہ قرار داد منظور نہ ہوسکی۔ کیونکہ اسکو 9 ووٹ درکار تھے اور افغانستان، ترکی، آزربائجان اور انڈیا وغیرہ نے ووٹ نہیں ڈالا جن سے ایران کو ووٹ کی امید تھی۔

پھر بحرین نے ایک قرار داد پیش کی۔ اس میں ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کی گئی تھی۔ پاکستان نے اس قرار داد کے حق میں بھی ووٹ دیا کیونکہ پاکستان سعودی عرب کا دفاعی اتحادی ہے اور اس جنگ کو ہر صورت روکنے کے حق میں ہے۔

یعنی پاکستان چاہتا ہے کہ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملہ بھی رک جائے اور ایران کا خلیجی ممالک پر حملہ بھی رک جائے۔ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کے اس موقف پر سعودی عرب تو خوش ہوا لیکن ایران بھی ناراض نہیں ہوا اور کل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوبارہ کہا کہ پاکستان اور روس کے ذریعے ہم سب سے بات چیت کررہے ہیں۔


چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ اور ڈاکٹر مہرین بھٹو کی ملاقاتملاقات میں ملک کی م...
14/03/2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ اور ڈاکٹر مہرین بھٹو کی ملاقات
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال
اہم قومی امور اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر بھی گفتگو
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی

Address

Peshawar
PLEASE6666

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arbab zarak khalil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Arbab zarak khalil:

Share