Khalil Students Organization UOP

Khalil Students Organization UOP Welcome! This is Official page of Khalil Students Organization University of Peshawar.

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 🥹🥹🥹
07/09/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 🥹🥹🥹

آج خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف پشاور کے سابقہ چیئرمین ملک عتیق الرحمن نے دوستوں سمیت اسلامیہ کالج میں خلیل سٹوڈ...
03/09/2026

آج خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف پشاور کے سابقہ چیئرمین ملک عتیق الرحمن نے دوستوں سمیت اسلامیہ کالج میں خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے لگائے گئے ایڈمیشن گائیڈنس کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں موجود ذمہ داران اور طلبہ سے ملاقات کی، کیمپ کے مختلف امور کا جائزہ لیا اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

طلبہ کی تعلیمی رہنمائی اور بہتر مستقبل کے لیے خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے۔

میڈیا سیل
خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف پشاور

شدید افسوس اور مذمتخلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) جامعہ پشاور کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹلز می...
09/08/2026

شدید افسوس اور مذمت

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) جامعہ پشاور کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹلز میں پانی اور بجلی کی بندش پر شدید افسوس اور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

طلباء پہلے ہی گرمی، مہنگائی، سفری مشکلات اور تعلیمی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں ہاسٹلز میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات بند کرنا طلباء کو مزید مشکلات سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ ہاسٹلز میں پانی اور بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے اور طلباء کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO)
جامعہ پشاور

Khalil Students Organization Markazi head Abdul Jabbar baghi and Sarparat E ala Perviz Khan and Haider khan
06/08/2026

Khalil Students Organization Markazi head Abdul Jabbar baghi and Sarparat E ala Perviz Khan and Haider khan

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) کا تعزیتی بیانخلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی ع...
04/08/2026

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) کا تعزیتی بیان

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی عالمگیر خان خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور تمام چاہنے والوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) اپنے مرکزی صدر ضیاء اللہ جان خلیل کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کی صوبائی صدارت ک...
31/07/2026

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) اپنے مرکزی صدر ضیاء اللہ جان خلیل کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کی صوبائی صدارت کے امیدوار کی حیثیت سے بھرپور حمایت اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

ضیاء اللہ جان خلیل نوجوانوں کی قیادت، تنظیمی صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کی وجہ سے ایک باصلاحیت اور متحرک رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ نوجوانوں اور طلبہ کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، مثبت سیاست کو فروغ دیا اور اجتماعی مفاد کو اپنی ترجیح بنایا۔

ہمیں یقین ہے کہ اگر انہیں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کی قیادت کا موقع ملا تو وہ صوبے بھر کے نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال، مضبوط اور متحرک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور نوجوان ساتھیوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ضیاء اللہ جان خلیل کی بھرپور حمایت کریں اور ایک مخلص، باصلاحیت اور نظریاتی نوجوان رہنما کو کامیاب بنائیں.

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) کے سابق مرکزی کابینہ کے رکن ڈاکٹر طارق خلیل کو چین سے سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کامیابی سے ...
30/07/2026

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) کے سابق مرکزی کابینہ کے رکن ڈاکٹر طارق خلیل کو چین سے سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کامیابی سے مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر طارق خلیل 2006 سے خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ساتھ وابستہ رہے اور اس دوران انہوں نے طلبہ کی خدمت، تنظیم کی مضبوطی اور مثبت قیادت میں قابلِ قدر کردار ادا کیا۔

اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت، صحت اور اپنے شعبے میں مزید ترقی عطا فرمائے، اور ان کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو۔ آمین۔

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف پشاور کا مؤقفجامعہ پشاور کی رینکنگ میں مسلسل تنزلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ خلیل سٹوڈنٹس...
23/06/2026

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف پشاور کا مؤقف
جامعہ پشاور کی رینکنگ میں مسلسل تنزلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعہ کی گرتی ہوئی تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی کارکردگی کی وجوہات عوام اور طلبہ کے سامنے لائی جائیں اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے۔ طلبہ کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف پشاور سوال کرتی ہے کہ پشاور یونیورسٹی کی رینکنگ مسلسل کیوں نیچے جا رہی ہے؟کیا اس کی...
19/06/2026

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف پشاور سوال کرتی ہے کہ پشاور یونیورسٹی کی رینکنگ مسلسل کیوں نیچے جا رہی ہے؟
کیا اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، یا یونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ بھی اس کے ذمہ دار ہیں؟
تعلیمی معیار، تحقیق، طلبہ سہولیات اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مسلسل تنزلی تشویش ناک ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورتحال کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں اور بہتری کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔
خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن دیگر تمام طلبہ تنظیموں، اور باشعور طلبہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر آواز بلند کریں اور یونیورسٹی کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) یونیورسٹی آف پشاوریونیورسٹی آف پشاور کی رینکنگ کا مسلسل گرنا نہایت افسوسناک ہے۔ اس سال یون...
18/06/2026

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO) یونیورسٹی آف پشاور

یونیورسٹی آف پشاور کی رینکنگ کا مسلسل گرنا نہایت افسوسناک ہے۔ اس سال یونیورسٹی کا 16ویں نمبر پر آ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں سنجیدہ مسائل موجود ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اس تنزلی کی ذمہ داری صرف ایک فریق پر نہیں بلکہ یونیورسٹی انتظامیہ، بعض اساتذہ، اور صوبائی حکومت سب پر عائد ہوتی ہے، جن کی عدم توجہی اور ناقص پالیسیوں نے اس عظیم درسگاہ کے معیار اور ساکھ کو متاثر کیا ہے۔
KSO مطالبہ کرتی ہے کہ یونیورسٹی کی بہتری، تحقیق کے فروغ اور طلبہ کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

Address

Peshawar

Telephone

+923149006570

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khalil Students Organization UOP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khalil Students Organization UOP:

Shortcuts

Share