02/07/2026
پروفیسر ڈاکٹر محب اللہ صاحب — 🌷ENT کے شعبے کی ایک ممتاز اور باوقار شخصیت اور DMSWS دیر میڈیکل سٹوڈنٹس ویلپییر سوسائٹی کی بانی🌷
🌸پروفیسر ڈاکٹر محب اللہ صاحب اس وقت نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر پشاور کے شعبۂ ENT میں بطور کنسلٹنٹ ENT و ہیڈ اینڈ نیک سرجن خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 2009 میں ہسپتال کے قیام سے ہی اس ادارے سے وابستہ ہیں اور کان، ناک، گلا، ہیڈ اینڈ نیک سرجری، رائنولوجی اور دیگر پیچیدہ ENT آپریشنز میں وسیع مہارت رکھتے ہیں۔
🌸پچاس برس سے زائد پر محیط اپنے شاندار طبی کیریئر کے دوران ڈاکٹر محب اللہ صاحب نے متعدد اہم انتظامی، تدریسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں کامیابی سے نبھائی ہیں۔ وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) میں بطور ڈین فیکلٹی خدمات انجام دے چکے ہیں، کے ایڈمنسٹریٹر رہے، جبکہ کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔
🌸میڈیکل ایجوکیشن، پوسٹ گریجویٹ تربیت، تدریس اور امتحانات میں ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والی متعدد ENT کانفرنسوں میں اپنے علمی مقالات اور تحقیقی کام پیش کر چکے ہیں۔
🌸ڈاکٹر محب اللہ صاحب نے 1967 میں سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ بعد ازاں اعلیٰ تربیت کے لیے برطانیہ گئے، جہاں انہوں نے Heather Green Hospital (Lewisham, Kent)، Canterbury Hospital اور Huddersfield Infirmary Hospital سمیت معروف اداروں میں تخصصی تربیت حاصل کی۔
🤲اللہ تعالیٰ پروفیسر ڈاکٹر محب اللہ صاحب کو صحت، عافیت اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔