Second Shift School Teacher's Association

Second Shift School Teacher's Association Second Shift Teacher's Association khyber Pakhtunkhwa

ڈبل شفٹ سکول ٹیچرز کو ٹریننگ دینے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈیولپمنٹ(DPD) نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے ڈیٹا ...
11/02/2026

ڈبل شفٹ سکول ٹیچرز کو ٹریننگ دینے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈیولپمنٹ(DPD) نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے ڈیٹا طلب کرلیا۔

01/02/2026

ڈبل شفٹ سکول کے اساتذہ بھی اسی تعلیمی برادری کا باقاعدہ اور قابلِ احترام حصہ ہوتے ہیں۔ یہ اساتذہ کسی وقتی یا عارضی بنیاد پر نہیں بلکہ مکمل میرٹ، امتحانات اور سلیکشن کے عمل سے گزر کر تعینات ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کسی بھی ریگولر سنگل شفٹ استاد سے کم نہیں ہوتی۔ اکثر ڈبل شفٹ اساتذہ محدود وسائل، کم وقت اور زیادہ طلبہ کے باوجود بہترین نتائج دیتے ہیں اور سکول کے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ڈبل شفٹ کا نظام ہی اس لیے بنایا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ تعلیم حاصل کر سکیں اور سرکاری عمارتوں اور وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔ جب ڈبل شفٹ اساتذہ اسی ادارے میں پڑھا رہے ہوتے ہیں، وہی نصاب پڑھاتے ہیں، وہی امتحانی نظام فالو کرتے ہیں اور طلبہ کی وہی تربیت کرتے ہیں تو پھر ڈیوٹیوں کے معاملے میں ان کے ساتھ امتیاز برتنا انصاف کے خلاف ہے۔ امتحانی ڈیوٹی ہو، انویجیلیشن ہو، پیپر مارکنگ ہو یا کسی بھی قسم کی سرکاری تعلیمی ذمہ داری، ڈبل شفٹ اساتذہ کو بھی برابر کا حق ملنا چاہیے۔

مزید یہ کہ بہت سے مواقع پر ریگولر اساتذہ تعلیمی سرگرمیوں، ٹریننگز یا نئے سیشن کے آغاز کی وجہ سے مصروف ہوتے ہیں، ایسے وقت میں ڈبل شفٹ اساتذہ بہترین متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف بوجھ کو تقسیم کرتے ہیں بلکہ تعلیمی نظام کو بلا تعطل جاری رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر ان کو ہر قسم کی ڈیوٹی میں شامل کیا جائے تو ایک طرف شفافیت اور برابری قائم ہوگی اور دوسری طرف نظام زیادہ مضبوط اور فعال ہو جائے گا۔

ڈبل شفٹ اساتذہ کو نظر انداز کرنا دراصل ان کی محنت، قابلیت اور خدمات کو کم تر سمجھنے کے مترادف ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہی اساتذہ اکثر مشکل حالات میں بھی سکول کو چلانے اور نتائج بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ پالیسی اور عملی سطح پر انہیں مکمل طور پر تسلیم کیا جائے اور ہر قسم کی سرکاری و امتحانی ڈیوٹی میں انہیں برابر کا حصہ دیا جائے تاکہ احساسِ محرومی ختم ہو اور وہ مزید جذبے اور دلجمعی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔

15/01/2026
15/01/2026

احتجاجی مراسلہ: سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

​بخدمت:

​جناب ڈپٹی کمشنر صاحب (DC)
​جناب ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر صاحب (DAO)
​جناب چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن)
​عنوان: جون 2025ء سے رکی ہوئی تنخواہوں کی فوری واگزاری کے سلسلے میں

​اسلام علیکم!
انتہائی ادب و احترام کے ساتھ ضلع بھر کے سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی جانب سے یہ مطالبہ پیش خدمت ہے کہ ہم تمام اساتذہ گزشتہ کئی ماہ (جون 2025ء تا حال) سے اپنی جائز قانونی اور اخلاقی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ہم تمام اساتذہ پوری لگن اور ایمانداری سے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، لیکن انتظامی غفلت نے ہمیں معاشی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔
​درپیش مسائل اور ذمہ داران:

اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے فنڈز دستیاب ہونے کے باوجود، فائل ورک میں تاخیر اور ضلعی انتظامیہ (DC آفس، اکاؤنٹ آفس، اور محکمہ تعلیم) کے درمیان ناقص رابطہ اس تاخیر کی اصل وجہ ہے۔ یہ رویہ نہ صرف اساتذہ کی تذلیل ہے بلکہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔
​شرعی و اخلاقی حوالہ:
فرمانِ رسول اللہ ﷺ ہے:
​"مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔" (سنن ابن ماجہ)
​اس واضح حکم کے باوجود اساتذہ کو مہینوں انتظار کروانا انتظامیہ کی اخلاقی اور دینی ذمہ داری سے غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

​ہمارے مطالبات:
​رکی ہوئی تمام تنخواہیں (بقایاجات سمیت) فوری طور پر اساتذہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں۔
​آئندہ کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کے طریقہ کار کو سہل اور بروقت بنایا جائے۔
​فائل ورک میں تاخیر کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے ان سے جواب طلبی کی جائے۔
سیکنڈ شفٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن شانگلہ

03/01/2026

وزیر اعلی سہیل آفریدی کا سیکنڈ شفٹ اساتذہ کے مسائل کے حل اور تنخواہوں کے حوالے سے اہم ہدایات آن لائن کھلی کچہری میں۔

01/01/2026

مبارک ہو تمہیں یہ دن خوشی کا
یہ پھل ہے تمہاری سخت محنت کا
Alhamdulillah!
Students of GHS DSS have achieved outstanding marks in the SSC Annual II Exam 2025.
It's a proud moment for the entire school.

Heartiest congratulations to all the students and their respected parents!
May your future be filled with continued success and excellence. 🌟📚🎉

24/12/2025

دیر پائین:

آن لائن کھلی کچہری میں ڈی ایس ایس ٹیچر رومان اللّٰہ کے سوال پر
ڈپٹی کمشنر صاحب دیر پائین کا جواب اور واضح احکامات
جبکہ
DEO
صاحب کا مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی 👆

حکومت اور تمام ذمہ داران محکمہ پر لعنت بے شمار.سکینڈ شفٹ اساتذہ اس قوم کے محسن ہیں۔حکومت خیبر پختونخواہ نے کم ازکم مزدور...
23/12/2025

حکومت اور تمام ذمہ داران محکمہ پر لعنت بے شمار.

سکینڈ شفٹ اساتذہ اس قوم کے محسن ہیں۔حکومت خیبر پختونخواہ نے کم ازکم مزدور کی اجرت 36 ہزار مقرر کیا ہے۔مگر سکینڈ شفٹ اساتذہ کرام کو صرف 28 ہزار دیا جا رہا ہے۔اور غیر حاضری پر یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے۔جو کہ افسوسناک ہے۔اسکے علاوہ چھٹیوں میں ان کی تنخواہ روک لی جاتی ہے۔حکومت سکینڈ شفٹ اساتذہ کا استحصال بند کرے۔ورنہ بھرپور تحریک کا اعلان ہو گا۔

دیر پائین
25/11/2025

دیر پائین

سیکنڈ شفٹ اساتذہ تحصیل خال کے نمائندہ وفد نے سابقہ SDEO تحصیل خال محترم اخونذادہ عدالت خان کی سربراہی میں آج ایم پی اے م...
13/11/2025

سیکنڈ شفٹ اساتذہ تحصیل خال کے نمائندہ وفد نے سابقہ SDEO تحصیل خال محترم اخونذادہ عدالت خان کی سربراہی میں آج ایم پی اے محمد اعظم خان صاحب سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نے سیکنڈ شفٹ میل اور فیمیل اساتذہ کو درپیش مسائل سے ایم پی اے صاحب کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
جن میں تنخواہوں میں اضافہ، چھٹیوں کی تنخواہوں کی عدم کٹوتی، اور ذاتی بینک اکاؤنٹس میں سیلری ٹرانسفر سمیت سروس سٹرکچر جیسے معاملات شامل تھے۔ جس کے حوالے سے پہلے ہی صوبائی اسمبلی نے قرارداد منظور کی تھی۔
ایم پی اے محمد اعظم خان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور پہنچتے ہی ان مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی وزیرِ تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے ملاقات کر کے سیکنڈ شفٹ اساتذہ کے مسائل کو حل کروانے سمیت صوبائی اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد
پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
رومان اللّٰہ

(نمائندہ سیکنڈ شفٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن )

Address

Peshawar
091

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Second Shift School Teacher's Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Second Shift School Teacher's Association:

Share