KPPLA Press Official

KPPLA Press Official This is the official page of College Teachers Movement (CTM) Khyber Pakhtoonkhwa Press

ہر دلعزیز اور محترم شخصیت صاحبزادہ عنایت حلیم صاحب کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن خیبر پختون...
05/10/2026

ہر دلعزیز اور محترم شخصیت صاحبزادہ عنایت حلیم صاحب کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے منصب پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میرے لیے یہ خوشی اس لیے بھی خاص ہے کہ یہ اعزاز ایک ایسے شخص کو ملا ہے جس نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں شرافت، خلوص، خوش اخلاقی اور ذمہ داری کو ہمیشہ اپنی پہچان بنائے رکھا۔ صاحبزادہ عنایت حلیم صاحب سے تعلق رکھنے والے لوگ جانتے ہیں کہ وہ عہدے سے زیادہ کردار کو اہمیت دیتے ہیں اور تعلق کو منصب سے نہیں بلکہ خلوص سے نبھاتے ہیں۔ یہی خوبیاں کسی انسان کو لوگوں کے دلوں میں جگہ دیتی ہیں اور یہی ان کی اصل کمائی ہے۔!!!!!!!!

کالج ٹیچنگ فیکلٹی کے لیے صاحبزادہ عنایت حلیم صاحب کی خدمات بھی قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے لیکچررز، پروفیسرز اور لائبریرینز برادری کے مسائل کو قریب سے سمجھا، ان کے دکھ درد کو محسوس کیا اور جہاں ممکن ہوا اپنی بساط کے مطابق ان کے لیے آواز اور سہارا بنے۔ ایک معمار قوم کے وقار اس کے جائز حقوق اور تعلیمی اداروں کے بہتر ماحول کے لیے ایسے مخلص لوگوں کی موجودگی یقیناً باعثِ اطمینان ہے۔ گریڈ 18 میں یہ ترقی ان کی محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے اور میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نئی ذمہ داری میں مزید عزت، کامیابی اور توفیق عطا فرمائے۔ صاحبزادہ عنایت حلیم صاحب آپ کو یہ کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے آپ کی نئی ذمہ داری آپ کے لیے عزت بھی بنے اور خدمت کے مزید دروازے بھی کھولے۔

Prof: Jamshed Khan
Chairman College Teachers Movement KP

04/10/2026
03/10/2026

خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن کے معزز ممبران کا بھی انٹرویولینے کا تجربہ بھی صفر بٹہ صفر ہے۔اور وہ انٹرویو لینے کے لیے درکار بنیادی مہارتوں سے بھی نا بلد ہیں۔ اسلیے کمیشن کے ممبران کی تقرر کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جانا چاہیے

برنگ ڈگری کالج کو آؤٹ سورسنگ کے عمل سے روکنے کا فیصلہ باجوڑ کے عوام، طلبہ، والدین اور بالخصوص ان تمام حلقوں کے لیے ایک ح...
03/10/2026

برنگ ڈگری کالج کو آؤٹ سورسنگ کے عمل سے روکنے کا فیصلہ باجوڑ کے عوام، طلبہ، والدین اور بالخصوص ان تمام حلقوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے جو عرصۂ دراز سے اس اہم تعلیمی ادارے کے تحفظ کے لیے آواز اٹھا رہے تھے۔

ہم باجوڑ کے عوام کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی انجینیئر اجمل خان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے برنگ ڈگری کالج کے معاملے کو محض ایک انتظامی مسئلہ سمجھنے کے بجائے اسے علاقے کے نوجوانوں کے مستقبل اور عوام کے تعلیمی حق کا مسئلہ سمجھا اور اس آواز کو صوبائی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھایا۔

اسی طرح صوبائی وزیرِ بلدیات و اعلیٰ تعلیم جناب مینا خان آفریدی صاحب بھی بجا طور پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے عوامی تحفظات کو سنجیدگی سے لیا، فوری نوٹس کیا اور متعلقہ حکام کو برنگ ڈگری کالج کو آؤٹ سورسنگ کے عمل سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

یہ فیصلہ اس حقیقت کی یاد دہانی بھی ہے کہ جب عوامی نمائندے اپنے حلقے کے حقیقی مسائل کو ایوان اور حکومت کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کریں اور حکومتی ذمہ داران عوامی آواز کو توجہ اور اخلاص سے سنیں تو مسائل کے حل کی راہیں نکلتی ہیں۔

برنگ ڈگری کالج صرف ایک عمارت یا ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ باجوڑ کے سینکڑوں خاندانوں کے بچوں کی امید، ان کے مستقبل کا راستہ اور علاقے کی تعلیمی ترقی کی ایک اہم علامت ہے۔ دور افتادہ اور نسبتاً پسماندہ علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کا تحفظ دراصل عام آدمی کے بچے کے اعلیٰ تعلیم تک رسائی کے حق کا تحفظ ہے۔

ہم باجوڑ کے باشعور عوام کی طرف سے انجینیئر اجمل خان صاحب اور جناب مینا خان آفریدی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ برنگ ڈگری کالج کو مزید مضبوط، فعال اور معیاری بنانے کے لیے بھی اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

باجوڑ کے نوجوانوں کا مستقبل ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور ان کے تعلیمی حق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Prof: Jamshed Khan
Chairman College Teachers Movement KP

03/10/2026

قابل صد احترام چیئرمین پبلک سروس کمیشن صوبہ خیبرپختونخوا پشاور السلام علیکم۔!!!!!!!!!!!

موضوع: ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے BPS-18 اور BPS-19 کی اسامیوں کے انٹرویو نتائج اور PMS پرچوں اور خصوصاً انگلش پرچے کی مارکنگ سے متعلق تحفظات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور نظرثانی کی درخواست

جنابِ عالی!

نہایت ادب و احترام کے ساتھ آپ کی توجہ خیبر پختونخوا کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کالج کیڈر کی BPS-18 اور BPS-19 کی طویل عرصے سے خالی اسامیوں کی بھرتی اور حالیہ پروونشل مینجمنٹ سروس (PMS) امتحانات کے حوالے سے سامنے آنے والے بعض سنجیدہ تحفظات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔!!!!!!

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کالج کیڈر میں BPS-18 اور BPS-19 کی متعدد اہم اسامیاں گزشتہ کئی برسوں سے خالی چلی آ رہی ہیں۔ ان اسامیوں کو پر کرنے کے لیے متعلقہ امیدواروں نے طویل عرصے تک انتظار کیا اور اپنی اہلیت، تجربے اور پیشہ ورانہ قابلیت کی بنیاد پر ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی تقرری کے عمل کی امید رکھی۔ تاہم حتمی انٹرویو مرحلے کے بعد امیدواروں کے کامیاب نہ ہونے کے حوالے سے جو صورتِ حال سامنے آئی ہے اس نے متعلقہ حلقوں میں سنجیدہ سوالات پیدا کیے ہیں۔ ایسے معاملے میں کسی بھی پیشگی نتیجے پر پہنچنے کے بجائے متعلقہ ریکارڈ، طریقۂ کار اور نتائج کا شفاف اور کمیشن کے غیر جانب دارانہ اعتماد کے لیے نہایت اہم اور بے حد ضروری ہے۔!!!!!!!!!

اسی طرح حالیہ PMS امتحانات میں انگلش پرچے کی مارکنگ کے حوالے سے بھی متعدد امیدواروں نے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بعض امیدوار جن میں انگریزی ادب و لسانیات میں M.Phil کی اعلیٰ تعلیمی قابلیت رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں اپنے جوابات کے مقابلے میں حاصل کردہ انتہائی کم نمبروں کو غیر متوقع قرار دے رہے ہیں۔ بعض امیدواروں کے حاصل کردہ نمبرز 12 سے 16 تک بتائے گئے ہیں جس کے باعث انہوں نے پیپر چیکنگ کے معیار، مارکنگ کی یکسانیت اور جانچ کے طریقۂ کار پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔!!!!!!!!!

یہ امر خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہے کہ PMS کے انگلش پرچے کی مارکنگ سے متاثرہ متعدد امیدواروں نے اپنے تحفظات اور دستیاب شواہد کے ساتھ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے سامنے باقاعدہ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ ان اپیلوں میں امیدواروں نے انگلش پرچے میں حاصل کردہ نمبروں اور مارکنگ کے طریقۂ کار سے متعلق اپنے اعتراضات پیش کیے ہیں۔ لہٰذا ان اپیلوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق غیر جانب دارانہ طور پر جانچنا اور جہاں قواعد اجازت دیں، متعلقہ پرچوں کا آزادانہ یا دوبارہ جائزہ لینا انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگا۔!!!!!!!!!!!!

یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ PMS امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی اپیلیں صرف PMS کے انگلش پرچے کی مارکنگ سے متعلق ہیں۔ BPS-18 اور BPS-19 کے انٹرویو نتائج ایک الگ معاملہ ہیں جن کے حوالے سے امیدواروں اور متعلقہ حلقوں میں موجود تحفظات کا بھی شفاف اور قواعد پر مبنی جائزہ ضروری سمجھا جاتا ہے۔!!!!!!!!!!

یہ درخواست کسی فرد، ممتحن یا ادارے کے خلاف الزام عائد کرنے کے لیے نہیں بلکہ میرٹ، شفافیت، مساوی مواقع اور امیدواروں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ کسی بھی امتحانی یا بھرتی کے عمل میں اگر کوئی اعتراض سامنے آئے تو اس کا غیر جانب دارانہ جائزہ خود ادارے کے وقار اور ساکھ کو مضبوط کرتا ہے۔!!!!!!!!!

لہٰذا نہایت مودبانہ گزارش ہے کہ:
اولاً، BPS-18 اور BPS-19 کی مذکورہ اسامیوں کے انٹرویو نتائج، متعلقہ ریکارڈ اور اختیار کیے گئے طریقۂ کار کا شفاف اور غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جائے تاکہ امیدواروں کے تحفظات کی حقیقت واضح ہو سکے۔!!!!!!!!

ثانیاً، PMS کے انگلش پرچے کی مارکنگ سے متعلق دائر شدہ تمام اپیلوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر زیرِ غور لایا جائے۔!!!!!!!!!!!!

ثالثاً، جہاں امیدواروں کی جانب سے قابلِ جانچ شواہد پیش کیے گئے ہیں، وہاں ان کی غیر جانب دارانہ جانچ کی جائے اور ضرورت محسوس ہونے پر قواعد کے تحت متعلقہ پرچوں کا Re-evaluation یا Independent Review کرایا جائے۔!!!!!!!!!

رابعاً، اگر کسی جائزے یا تحقیقات کے نتیجے میں امتحانی یا بھرتی کے قواعد، مقررہ طریقۂ کار یا میرٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ثابت ہو تو متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق مناسب انتظامی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔!!!!!!!!!!!

خامساً، مستقبل میں ایسے اعتراضات سے بچنے اور امیدواروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے امتحانی اور بھرتی کے عمل میں شفافیت، یکسانیت اور قابلِ اعتماد جانچ کے اصولوں کو مزید مستحکم کیا جائے۔!!!!!!!!!!!

جنابِ عالی، پبلک سروس کمیشن جیسے اہم ادارے کی اصل قوت اس اعتماد میں مضمر ہے کہ ہر امیدوار کو مساوی مواقع، یکساں معیار اور غیر جانب دارانہ طریقۂ کار کے تحت پرکھا جاتا ہے۔ شفاف تحقیقات اور قواعد کے مطابق نظرثانی کسی ادارے کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی ادارہ جاتی مضبوطی، احتساب اور عوامی اعتماد کی علامت ہے۔!!!!!!!!!

امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں معزز کمیشن ان معاملات کو مکمل غیر جانب داری، قانونی تقاضوں اور انصاف کے اصولوں کی روشنی میں دیکھے گا اور جہاں کسی جائزے یا اصلاح کی ضرورت محسوس ہو، وہاں قواعد کے مطابق مناسب اقدام اٹھایا جائے گا۔

آپ کی توجہ، غیر جانب داری اور میرٹ پر مبنی ادارہ جاتی کردار کے لیے پیشگی شکریہ۔!!!!!!!

Prof: Jamshed Khan
Chairman College Teachers Movement KP

کیپلا کی نمائندگی کے دعوے کے جامے میں چھپے ہوئے کمیونٹی کے حقوق پر سودہ بازی کرنے والے صدور و چیئرمینو یہ ہے برنگ ڈگری ک...
30/09/2026

کیپلا کی نمائندگی کے دعوے کے جامے میں چھپے ہوئے کمیونٹی کے حقوق پر سودہ بازی کرنے والے صدور و چیئرمینو یہ ہے برنگ ڈگری کالج ضلع باجوڑ کے قابل فخر فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ کا شاندار ریزلٹ۔ آپ کو کیوں سانپ سونگ گیا ہے، کمیونٹی کے حق میں بولتے کیوں نہیں، کس نے تمہارے لبوں پر قفل چڑھائے ہیں۔ لگیا تو یہی ہے کہ سودہ بازیوں کی قطار بہت لمبی ہے۔!!!!!!!!!!!!!

میں سلام پیش کرتا ہوں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برنگ ضلع باجوڑ کے پرنسپل محترم جناب پروفیسر عبدالآمین صاحب اور ان کی ٹیم ، جے۔ایم۔سی۔ کوآرڈینیٹر و پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑ محترم جناب پروفیسر محمد نثار خان صاحب اور تمام معزز فیکلٹی ممبرز کو جو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کے طلبہ بچوں کی آبیاری کر رہے ہیں۔!!!!!!!!

ہم کسی بھی ادارے کو پرائیوٹائیز یا ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی چھتری سے باہر کسی کمپنی یا ٹھیکیدار کی تحویل میں نہیں جانے دیں گے۔ ان شاء اللہ۔!!!!!!!!

Prof: Jamshed Khan
Chairman College Teachers Movement KP

جب بند کمروں میں بیٹھ کر بغیر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے ایڈمیشن پالیسیاں بنائی جائیں گیں تو اس کا خمیازہ پھر پورا ڈ...
30/09/2026

جب بند کمروں میں بیٹھ کر بغیر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے ایڈمیشن پالیسیاں بنائی جائیں گیں تو اس کا خمیازہ پھر پورا ڈیپارٹمنٹ بھگتتا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے کامیاب چلتے ہوئے بی ایس سسٹم کا آخر کار بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ یہی تصویر پورے صوبے میں ہر جگہ کی ہے۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPPLA Press Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share