Para Vet Association Peshawar

Para Vet Association Peshawar All information about para vets

رسک 100%… الاؤنس 0% — یہ ناانصافی کب تک؟حکومت سن لے: جو عوام کو کانگو سے بچاتے ہیں، وہ خود کیوں غیر محفوظ ہیں؟پولیس، ریس...
21/05/2026

رسک 100%… الاؤنس 0% — یہ ناانصافی کب تک؟
حکومت سن لے: جو عوام کو کانگو سے بچاتے ہیں، وہ خود کیوں غیر محفوظ ہیں؟
پولیس، ریسکیو اور واپڈا کو رسک الاؤنس — لائیوسٹاک کیوں نظر انداز؟
ہم کام کریں، جان دیں اور بدلے میں صفر؟
1% غلطی پر سزا، 100% ڈیوٹی پر خاموشی کیوں؟
رسک الاؤنس دو، سیفٹی کٹ دو، عزت دو —
یہ مطالبہ نہیں، ہمارا حق ہے!

سیکرٹری لائیوسٹاک، فیشریز اینڈ کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات...
17/05/2026

سیکرٹری لائیوسٹاک، فیشریز اینڈ کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیوسٹاک ڈسٹرکٹ پشاور کے پیراویٹس ان دنوں ضلع بھر میں اینٹی ٹکس سپرے مہم نہایت جذبے، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس اہم مہم کا مقصد عوام اور ان کے قیمتی مویشیوں کو خطرناک، متعدی اور جان لیوا بیماریوں خصوصاً جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں اور کانگو وائرس سے محفوظ بنانا ہے۔

پیراویٹس فیلڈ میں دن رات خدمات سرانجام دیتے ہوئے نہ صرف جانوروں کا اینٹی ٹکس سپرے کر رہے ہیں بلکہ عوام میں احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کر رہے ہیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

تمام مویشی پال حضرات اور عوام الناس سے پرزور اپیل ہے کہ اپنے قریبی شفاء خانہ حیوانات سے فوری رابطہ کریں، اپنے جانوروں کا بروقت اینٹی ٹکس سپرے یقینی بنائیں اور کانگو وائرس سمیت دیگر مہلک بیماریوں کے خاتمے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

محفوظ مویشی، صحت مند عوام اور مضبوط معیشت ہی ترقی یافتہ خیبرپختونخوا کی ضمانت ھیں۔۔

پیرا ویٹس ایسوسی ایشن پشاور

29/04/2026

آج سیکرٹری لائیوسٹاک، فیشریز اینڈ کواپریٹیو خیبرپختونخوا کی کھلی کچہری میں ایک کالر نے پیراویٹس کے انتہائی اہم اور دیرینہ مسئلہ اپگریڈیشن کے حوالے سے سوال اٹھایا—یہ وہ مسئلہ ہے جو کئی دہائیوں سے حل طلب چلا آ رہا ہے اور پیراویٹس برادری کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

خوش آئند امر یہ ہے کہ پیراویٹس کی صوبائی کابینہ نے اس مسئلے کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے اور دن رات محنت کرتے ہوئے کیس کو فنانس ڈیپارٹمنٹ تک پہنچا دیا ہے۔

سیکرٹری صاحب نے بھی اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی جی لائیوسٹاک کو ہدایت جاری کی کہ 8 مئی تک مکمل اور جامع ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ اس اہم مسئلے کے حل میں مزید تاخیر نہ ہو اور جلد از جلد عملی پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔

ہم صوبائی کابینہ کی انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس دیرینہ مسئلے کو ایک مضبوط کیس کی صورت میں آگے بڑھایا، جبکہ سیکرٹری صاحب اور ڈی جی لائیوسٹاک کی سنجیدگی اور مثبت اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

امید ہے کہ تمام متعلقہ حکام کی مشترکہ کوششوں سے پیراویٹس کا یہ دیرینہ مسئلہ جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔

📌 مکمل تفصیل کے لیے ویڈیو ضرور دیکھیں

https://vt.tiktok.com/ZSuCbx8Ts/Follow for information
18/03/2026

https://vt.tiktok.com/ZSuCbx8Ts/

Follow for information

15.2K likes, 136 comments. “ #گائے #بکریاں۔چرانا۔سنت۔رسول۔ص۔ہے۔😍😍😍😍😍 #بھیڑ #بھینس ”

خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
18/03/2026

خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

11/12/2025
09/10/2025
Advertisement for the session 2025-26.
30/07/2025

Advertisement for the session 2025-26.

آل پاکستان لائیوسٹاک سرکل Livestock Dairy Development Pakistan منافع بخش لائیوسٹاک فارمنگ لائیو سٹاک آینڈ پیٹ سیل گروپ L...
24/05/2025

آل پاکستان لائیوسٹاک سرکل Livestock Dairy Development Pakistan منافع بخش لائیوسٹاک فارمنگ لائیو سٹاک آینڈ پیٹ سیل گروپ Livestock and Dairy Development Department - Extension, Khyber Pakhtunkhwa Livestock & Dairy Development Department Punjab Livestock and Dairy Development-Ext. Department District Malakand Livestock & Dairy Development Department, AJK Livestock and Dairy Development Extension District Hangu Livestock And Dairy Development-Extension Department, Mardan Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Para Vet Association Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share