22/08/2026
الحمدللہ! ینگ لیڈرز پارلیمنٹ مالاکنڈ ڈویژن، خیبر پختونخوا کے ڈویژنل لیڈر رحمت علی اور ینگ لیڈرز پارلیمنٹ ڈسٹرکٹ سوات کے ڈسٹرکٹ لیڈر نعمان علی نے ڈپٹی کمشنر اپر سوات، خیبر پختونخوا جناب محمد سہیل احمد سے ایک اہم اور تعمیری ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کی آئندہ سرگرمیوں، مختلف یوتھ پروگرامز، نوجوانوں کی مؤثر شمولیت اور ضلع سوات میں نوجوانوں کے لیے مثبت و بامقصد مواقع کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نوجوانوں کی قیادت، صلاحیتوں کے فروغ اور مستقبل میں مؤثر ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ینگ لیڈرز پارلیمنٹ نوجوانوں کو مثبت پلیٹ فارم، مؤثر نمائندگی اور قائدانہ مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔