PASNI Civil Society Registered

PASNI Civil Society Registered Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PASNI Civil Society Registered, Nonprofit Organization, Pasni.

اظہارِ تعزیتپسنی سول سوسائٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حق دو تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری حفیظ کیازئ...
16/03/2026

اظہارِ تعزیت

پسنی سول سوسائٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حق دو تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری حفیظ کیازئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل کو گہرے صدمے میں مبتلا کرنے والی ہے۔

ترجمان کے مطابق مرحوم حفیظ کیازئی بلوچستان میں عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے والے ایک مخلص، نڈر اور بے باک رہنما تھے۔ ان کی وفات نہ صرف حق دو تحریک بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے ہمیشہ مظلوم اور محروم طبقات کی آواز بن کر جدوجہد کی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پسنی سول سوسائٹی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعاگو ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین سمیت تمام ساتھیوں اور کارکنان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

15/03/2026

پسنی فش ہاربر کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم،

ملازمین کے گھروالے فاقہ کشی کا شکار ہونے لگے ۔کوئی پرسان حال نہیں

ایم ڈی کو فوری فارغ کیا جائے — ترجمان سول سوسائٹی پسنی

پسنی (نمائندہ خصوصی):
سول سوسائٹی پسنی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے دردمندانہ اپیل کی گئی ہے کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین اور پینشنرز کو گزشتہ دو ماہ سے واجب الادا تنخواہوں اور پینشن کی فوری ادائیگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ وہ ماہِ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر درپیش مالی مشکلات سے نجات حاصل کرسکیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین، بزرگ اور بیوہ پینشنرز گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں اور پینشن سے محروم ہیں جس کے باعث وہ شدید مالی پریشانی اور کسمپرسی کا شکار ہیں۔ موجودہ مہنگائی کے دور میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ملازمین کے گھریلو حالات کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ بیوہ پینشنرز بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ترجمان سول سوسائٹی پسنی نے کہا کہ مینجنگ ڈائریکٹر پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی سلطان احمد گنگناڈی کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظور شدہ سالانہ بجٹ کی سہ ماہی سمری کو ریلیز کیے بغیر دوبارہ سیکریٹری فشریز کو واپس بھیج دیا ہے جس کے باعث ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی تعطل کا شکار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عید کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن ایک خوش آئند اقدام ہے، تاہم افسوس کی بات ہے کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین اور پینشنرز اب تک اپنی دو ماہ کی تنخواہوں اور پینشن سے محروم ہیں۔

ترجمان نے ایم ڈی فش ہاربر اتھارٹی سلطان احمد گنگناڈی کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے معاملات میں مسلسل غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ملازمین اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے ملازم دشمن عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایم ڈی سلطان احمد گنگناڈی کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کیا جائے۔

آخر میں ترجمان سول سوسائٹی پسنی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، مشیر فشریز حاجی برکت رند، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری فشریز طارق قمر اور سیکریٹری فنانس اسفند یار کاکڑ سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین اور پینشنرز کی بقایا تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور ادارے میں موجود نااہلی کا بھی سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے

*پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین و پینشنرز دو ماہ سے تنخواہوں اور پینشن سے محروم، ادارے کے لیے سالانہ بجٹ مخصوص کیا جائ...
14/03/2026

*پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین و پینشنرز دو ماہ سے تنخواہوں اور پینشن سے محروم، ادارے کے لیے سالانہ بجٹ مخصوص کیا جائے اور ایم ڈی کو ہٹایا جائے: ترجمان*

پسنی: سول سوسائٹی پسنی کے ترجمان نے *وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صاحب* سے مطالبہ کیا ہے کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین، بزرگ اور بیوہ پینشنرز گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات اور کسمپرسی کا شکار ہیں۔ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ *حکومت بلوچستان کو فوری طور پر پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے لیے سالانہ بجٹ مخصوص کرنا چاہیے اور ہدایت دینی چاہیے کہ ادارہ اپنے تمام مالی و انتظامی امور اسی بجٹ کے مطابق چلائے،* تاکہ ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہیں اور پینشن بروقت ادا ہوں۔

*انہوں نے زور دیا کہ موجودہ ایم ڈی (منیجنگ ڈائریکٹر) کو فوری طور پر ہٹایا جائے،* کیونکہ ان کی غفلت اور غیر سنجیدگی کے باعث ملازمین اور پینشنرز اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور ادارے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

*آخر میں ترجمان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، مشیر فشریز حاجی برکت رند، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری فشریز طارق قمر اور سیکریٹری فنانس اسفند یار کاکڑ سے پرزور مطالبہ کیا کہ بقایا تنخواہیں اور پینشن فوری ادا کی جائیں، ادارے کو سالانہ بجٹ کے مطابق چلانے کی ہدایت دی جائے اور ایم ڈی کو فوری طور پر ہٹایا جائے* تاکہ ملازمین اور بیوہ پینشنرز عید کی خوشیاں باعزت طریقے سے منا سکیں۔

*ترجمان سول سوسائٹی پسنی*

اپیل بجانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹیپسنی سول سوسائٹی کے صدر دانیال الطاف کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز ...
12/03/2026

اپیل بجانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی

پسنی سول سوسائٹی کے صدر دانیال الطاف کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے دردمندانہ اپیل

پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین اور پینشنرز کی بقایا تنخواہوں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کے احکامات دیے جائیں

پسنی سول سوسائٹی کے صدر دانیال الطاف کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین اور پینشنرز ماہِ رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کے باوجود گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں اور پینشن سے محروم ہیں، جس کے باعث ملازمین، بزرگ اور بیوہ پینشنرز شدید تشویش اور کسمپرسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مینجنگ ڈائریکٹر پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظور شدہ سالانہ بجٹ کی سہ ماہی سمری کو ریلیز کیے بغیر دوبارہ سیکریٹری فشریز کو واپس بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر تمام سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا خوش آئند اقدام ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پی ایف ایچ اے کے ملازمین اور پینشنرز اب تک دو ماہ کی تنخواہوں اور پینشن سے محروم ہیں۔

دانیال الطاف نے مزید کہا کہ فش ہاربر اتھارٹی پسنی کے ملازمین اور پینشنرز کو تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ موجودہ مہنگائی کے دور میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ملازمین کے گھریلو معاملات کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ بیوہ خاندان بھی پینشن نہ ملنے کے باعث سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے ایم ڈی فش ہاربر اتھارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی ادارے کے معاملات میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور گویا خوابِ خرگوش میں مبتلا ہیں جبکہ ادارے کے ملازمین اور پینشنرز اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایم ڈی نے آج تک ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے نہ تو کوئی مؤثر آواز اٹھائی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی اہم اجلاس میں سنجیدگی سے مسئلہ اٹھایا ہے۔

آخر میں پسنی سول سوسائٹی کے صدر دانیال الطاف نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، مشیر فشریز حاجی برکت رند، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری فشریز طارق قمر اور سیکریٹری فنانس اسفند یار کاکڑ سے اپیل کی کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین اور پینشنرز کی بقایا تنخواہوں اور پینشن کی جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب ملازمین، بزرگ اور بیوہ پینشنرز بھی اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

ایس ایچ او پسنی شکیب ارسلان صاحب کی خدمات قابلِ ستائش، امن کے قیام میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے: ترجمان سول سوسائٹی پس...
09/03/2026

ایس ایچ او پسنی شکیب ارسلان صاحب کی خدمات قابلِ ستائش، امن کے قیام میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے: ترجمان سول سوسائٹی پسنی

پسنی: ترجمان سول سوسائٹی پسنی نے اپنے ایک بیان میں ایس ایچ او پسنی شکیب ارسلان صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پسنی میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور متحرک پولیس افسر کی حیثیت سے شکیب ارسلان نے نہ صرف قانون کی عملداری کو یقینی بنایا بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو بھی مضبوط کیا ہے

ترجمان سول سوسائٹی پسنی نے کہا کہ جب بھی شہر کو کسی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، ایس ایچ او شکیب ارسلان صاحب نے پیشہ ورانہ ذمہ داری، حکمت عملی اور عوام دوست رویے کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی، جو قابلِ تعریف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسنی کی پرامن فضا برقرار رکھنے میں پولیس اور عوام کے درمیان تعاون انتہائی اہم ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ موجودہ قیادت میں یہ تعاون مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی، انجمن تاجران، مختلف سماجی و فلاحی تنظیمیں اور پسنی کی باشعور عوام ہمیشہ امن کے قیام اور قانون کی پاسداری کے لیے پولیس کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور آئندہ بھی اس مثبت تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔

ترجمان سول سوسائٹی پسنی نے امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او شکیب ارسلان صاحب کی قیادت میں پسنی پولیس مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت، امن و امان کے استحکام اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی، تاکہ پسنی کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ شہر بنانے کا خواب مزید مضبوط ہو سکے۔

*ترجمان سول سوسائٹی پسنی*

08/03/2026
*گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پسنی کو تاحال باقاعدہ درجہ نہ ملنا افسوسناک ہے، پسنی میں محکمہ تعلیم کا دفتر اور سرکاری گاڑی...
08/03/2026

*گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پسنی کو تاحال باقاعدہ درجہ نہ ملنا افسوسناک ہے، پسنی میں محکمہ تعلیم کا دفتر اور سرکاری گاڑی نہ ہونا لمحۂ فکریہ ہے: ترجمان سول سوسائٹی پسنی*

ترجمان سول سوسائٹی پسنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پسنی کو آج تک باقاعدہ طور پر ہائیر سیکنڈری کا درجہ نہ ملنا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے۔ پسنی جیسے اہم ساحلی شہر کے طلبہ کو آج بھی بنیادی تعلیمی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ پسنی میں محکمہ تعلیم کا باقاعدہ دفتر موجود نہیں اور نہ ہی تعلیمی امور کی نگرانی کے لیے سرکاری گاڑی فراہم کی گئی ہے، جس کے باعث تعلیمی نظام کی مؤثر نگرانی اور انتظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پسنی کے نوجوان باصلاحیت ہیں لیکن سہولیات کی کمی ان کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پسنی کو فوری طور پر مکمل ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے، پسنی میں محکمہ تعلیم کا باقاعدہ دفتر قائم کیا جائے اور تعلیمی امور کی نگرانی کے لیے سرکاری گاڑی بھی فراہم کی جائے تاکہ علاقے میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
ترجمان سول سوسائٹی پسنی نے مزید کہا کہ اگر پسنی کے طلبہ کو مناسب تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ مستقبل میں علاقے اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ پسنی کے تعلیمی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

*ترجمان سول سوسائٹی پسنی*

پسنی: سول سوسائٹی پسنی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گوادر، ضلعی انتظامیہ، تمام اداروں اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سے اظہا...
17/01/2026

پسنی: سول سوسائٹی پسنی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گوادر، ضلعی انتظامیہ، تمام اداروں اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سے اظہارِ تشکر

سول سوسائٹی پسنی کے ترجمان نے ڈپٹی کمشنر گوادر کی پسنی آمد اور مائی گیر برادری کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کیے گئے سنجیدہ اور عملی اقدامات پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان سول سوسائٹی پسنی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر کی پسنی آمد سے مقامی مائی گیروں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کی جانب عملی پیش رفت ہوئی ہے، جو خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے براہِ راست عوامی مسائل سننا اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ایک مثبت روایت ہے جس سے عوام کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔

ترجمان نے ڈپٹی کمشنر گوادر کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ اداروں، اسسٹنٹ کمشنر پسنی اور دیگر افسران کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے مائی گیر برادری کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کیا۔

انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن کی عوام دوست سیاست اور مائی گیروں سمیت پسنی کے عوامی مسائل پر مسلسل آواز اٹھانے کی بدولت یہ دیرینہ مسائل حل ہونے کی جانب بڑھے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی پسنی ہمیشہ مائی گیر برادری اور مقامی عوام کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندے آئندہ بھی اسی سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ پسنی کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پسنی کی سول سوسائٹی ڈپٹی کمشنر گوادر، تمام اداروں اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ مستقبل میں بھی پسنی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کیے جاتے رہیں گے۔

ترجمان سول سوسائٹی پسنی

پریس ریلیزسول سوسائٹی پسنیمچھلی مارکیٹ کی گٹر لائن کو نظر انداز کرنا شہری صحت کے ساتھ کھلا مذاق ہے دانیال الطافسول سوسائ...
17/06/2025

پریس ریلیز
سول سوسائٹی پسنی

مچھلی مارکیٹ کی گٹر لائن کو نظر انداز کرنا شہری صحت کے ساتھ کھلا مذاق ہے دانیال الطاف

سول سوسائٹی پسنی کے صدر دانیال الطاف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مچھلی مارکیٹ جیسی اہم عوامی جگہ پر سیوریج سسٹم کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا بلدیہ پسنی کی سنگین غفلت کا ثبوت ہے اس مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد مچھلی خریدنے آتے ہیں، لیکن گٹر لائن بند ہونے یا خراب ہونے کی وجہ سے گندگی اور بدبو پھیل چکی ہے
انہوں نے کہا کہ مچھلی مارکیٹ کے گٹر پر مکھیاں بیٹھتی ہیں اور پھر یہی مکھیاں مچھلیوں پر آ کر بیٹھتی ہیں جس سے شہری شدید بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں یہ صورتحال نہ صرف صحت عامہ کے لیے خطرناک ہے بلکہ شہر کی مجموعی صفائی و ستھری کا معیار بھی متاثر ہو رہا ہے
دانیال الطاف نے مطالبہ کیا کہ بلدیہ پسنی فوری طور پر مچھلی مارکیٹ کی گٹر لائن کی مرمت اور صفائی کو یقینی بنائے اور آئندہ کسی بھی ترقیاتی ٹنڈر میں ایسی بنیادی ضروریات کو نظر انداز نہ کیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جلد اقدامات نہ کیے گئے تو سول سوسائٹی پسنی عوامی مفاد میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی جس میں ممکنہ احتجاج بھی شامل ہو سکتی ہے۔

پسنی سول سوسائٹی کے صدر دانیال الطاف نے ڈاکٹر میر یوسف خان ببلیدی صاحب کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کوئٹہ تعینات ہونے ...
11/06/2025

پسنی سول سوسائٹی کے صدر دانیال الطاف نے ڈاکٹر میر یوسف خان ببلیدی صاحب کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کوئٹہ تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر میر یوسف خان ببلیدی صاحب کی تعیناتی بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے، اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبۂ صحت میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں گے۔

سول سوسائٹی پسنی کی طرف سے اہل پسنی کوعید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد!یہ مبارک موقع آپ کی زندگی میں خوشیاں، سلامتیاں اور خوش...
06/06/2025

سول سوسائٹی پسنی کی طرف سے اہل پسنی کو
عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد!
یہ مبارک موقع آپ کی زندگی میں خوشیاں، سلامتیاں اور خوشحالی لے کر آئے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے قربانی کے جذبے کو قبول فرمائے اور آپ کی ہر دعا پوری کرے۔
عید کی خوشیاں آپ کے گھر خوشحالی اور محبت کے رنگ بکھیرے۔
دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ،
سول سوسائٹی پسنی

Address

Pasni

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PASNI Civil Society Registered posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PASNI Civil Society Registered:

Share