13/12/2025
یہ اطلاع دینا مقصود ہے کہ آج ہمارے 200 سے زائد طلبہ نے HEC کے ٹیسٹ کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن پاراچنار کی موجودہ صورتِ حال اور سفر کے راستوں کی بندش کے باعث طلبہ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ہم حکومتِ پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور مناسب اقدامات کیے جائیں۔
اور ہم پاراچنار کے تمام طلبہ کی جانب سے واضح طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاراچنار میں ایک باقاعدہ HEC ٹیسٹ سینٹر قائم کرے۔
لہٰذا ہم حکومت سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ ٹیسٹ کو مؤخر کیا جائے کیونکہ موجودہ حالات کے باعث طلبہ ٹیسٹ میں حاضر نہیں ہو سکیں گے
منجانب: یونائٹڈ سٹوڈنٹ کونسل پاراچنار