Wattoo Agro_Company

Wattoo Agro_Company trading company

مٹر 400 روپے فی کلو سبزی منڈی اسلام آباد 27 اگست
28/08/2026

مٹر 400 روپے فی کلو
سبزی منڈی اسلام آباد 27 اگست

28/08/2026

گندم
بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کا ریٹ
276 ڈالر فی ٹن
3100 روپے من
اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کا ریٹ بڑھنے کی پشین گوئی کی جا رہی ہے ۔۔۔
تجزیہ نگار بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 400 ڈالر فی ٹن سے زیادہ کی پشین گوئی کر رہے ہیں۔۔۔
کچھ بین الاقوامی مارکیٹ رپورٹس مطابق گندم کا ریٹ 500 ڈالر فی ٹن ہو سکتا ہے۔۔۔۔
اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 500 ڈالر فی ٹن ہو جائے تو ۔۔۔
پاکستانی روپے میں فی من گندم کی قیمت
5600 روپے من بنتی ہے۔۔۔
اس بڑھوتری کی وجہ دنیا میں موسمی تبدیلی کی وجہ سے گندم کی کم پیداوار قرار دی جا رہی ہے۔۔۔

24/08/2026

"مکئی 🌽 اور اسکے سٹاک ہولڈرز"

اگر رفحان،تمام فیڈ ملز و ونڈہ ملز اور دیگر بڑے ادارے اور

مکئی 🌽 کے خریدار معززین تھوڑا صبر و تحمل تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خریداری عمل میں لائیں تو مارکیٹ اس حد تک نیچے آ سکتی ہے انکی نفسیاتی سوچ بھی نہیں،

اس وقت مکئی 🌽 کے سٹاک ہولڈرز رائس ملرز،کاٹن ملرز،آڑھتی یہ تمام سٹاک ہولڈرز مکئی🌽 کے سٹاک سے نکلنا چاہتے ہیں،کاٹن ؤ رائس ملرز اب سرمایہ فری کر کے اپنے فلیڈ میں واپس آنا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں کا سیزن شروع ہو چکا ہےجبکہ آڑھتیان حضرات سرمایہ فری کر کے اب کاٹن، دھان اوت اور تل میں آنا چاہتے ہیں،جبکہ مکئی 🌽 کے ہر طرف اتنے Bulk بڑے بڑے سٹاک پڑے ہیں کہہ مکئی کے خریدار کی سوچ بھی نہیں ہے،اور دوسری مکئی 🌽 کی کاشت کیلئے مکئی کے بیچ کی ایکسٹرا پلس پلس بمپر فروخت ہوئی چکی ہے، لہٰذا مکئی🌽خریدار تحمل کا مظاہرہ کریں، بہت بہت بڑے بڑے سٹاک موجود ہیں۔

24/08/2026

کیا 20 اگست کے بعد مکئی کاشت کر سکتے ہیں ؟

جی کر سکتے ہیں ۔۔۔
لیکن
اس کے بعد گندم کی کاشت نہ کریں تو بہتر ہو گا۔۔۔
اگر 20 اگست کے بعد کاشتہ مکئی کو گندم کی کاشت کے لئے جلدی برداشت کریں گے تو مکئی کی پیداوار کم ائے گی۔۔۔
اب موسم دن بدن ٹھنڈا ہوتا جائے گا۔۔۔
مکئی کی فصل کو درکار درجہ حرارت پورا کرنے کے لئے زیادہ دنوں کی ضرورت ہو گی۔۔۔
ایسی ہائبرڈ ورائٹیز جو بجائی سے 123 دن میں تیار ہوتی ہیں اب کاشت کرنے کی صورت میں وہ بجائی سے 128 سے 135 دن لینگی ۔۔۔۔
20 اگست کے بعد کاشتہ مکئی کو 30 نومبر تک ہارویسٹ کریں گے تو اسکی عمر 100 دن بمشکل پوری ہو گی اور 100 دن کی مکئی میں 30 سے 40 فیصد تک پیداوار کم ہو سکتی ہے۔۔۔۔
اگر گندم کاشت نہیں کریں گے تو اس مکئی کو اضافی دن دے سکیں گے اور اس سے اچھی پیداوار لی جا سکتی ہے۔۔۔۔
یہ بات زہن نشین رکھیں کہ موسمی مکئی کا اول و بہترین وقت کاشت 28 جولائی سے 8 اگست سمجا جاتا ہے اور اس دوران کاشتہ مکئی سب سے زیادہ پیداوار دیتی ہے۔۔۔۔
اب سائلج کے لئے مکئی کاشت کر سکتے ہیں اور 30 اگست تک کاشت کر سکتے ہیں۔۔۔۔
اب سائلج کے لئے کاشتہ مکئی کو 90 سے 93 دن درکار ہونگے۔۔۔۔

پیاز 700 کی دھڑی پر جاکر دوبارہ نیچے آگیا 550 روپے کی دھڑی
24/08/2026

پیاز 700 کی دھڑی پر جاکر
دوبارہ نیچے آگیا 550 روپے کی دھڑی

17/08/2026

کھادوں کے ریٹس جس حد تک بڑھ چکے اس لیے اب سب کسان بھائیوں کو چاہیے کہ وہ کھادوں کے استعمال کو سمجھیں تا کہ کھادوں کی افادیت بڑھائی جا سکے اور کم خرچے میں اچھی پیداوار حاصل کی جا سکے۔
آج ہم آپ کو فاسفورس (ڈی اے پی, ایم اے پی۔ سنگل سپر فاسفیٹ) کے درست طریقے سے اور بر وقت کے بارے آپ کو آگاہی دیں گے۔
فاسفورس کو کوشش کر کے ہمیشہ بیجائی کے وقت روٹ زون میں استعمال کریں۔ تاکہ اس کے بنیادی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔
اگر بیجائی میں اس کا استعمال کم کیا جائے یا نہ ہو سکے تو کوشش کریں اس کو بعد میں حل پزیر فاسفورس کی شکل میں فلڈ کریں۔
ڈی اے پی اور نائٹروفاس بھی فلڈ کی جا سکتی لیکن اس کا بہتر استعمال بیجائی کے وقت ہی ہے۔
فاسفورس کے ساتھ ہمیشہ نامیاتی کھاد استعمال کریں آپ کو یقینی فائدہ ہو گا۔

17/08/2026

اجوا فیڈ مل ملتان نے مکئ کے ریٹ میں20روپے کا اضافہ کردیا ہے
رومی كبير والا نے مکئ کے ریٹ میں15روپے اضافہ کردیا ہے
سٹار فیڈ اڈ لاڑ نے مکئ کے ریٹ میں20روپے کا اضافہ کردیا ہے
ايف بی كبير والا نے مکئ کے ریٹ میں70روپے اضافہ کردیا ہے
پرائم فیڈ مل ملتان نے مکئ کے ریٹ میں40روپے کا اضافہ کردیا ہے
سن کراپ فیڈ مل ملتان نے مکئ کے ریٹ میں50روپے کا اضافہ کردیا ہے


17/08/2026

Address

Pakpattan

Telephone

03022020222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wattoo Agro_Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category