09/04/2026
ایصالِ ثواب و محفلِ قل خوانی 🤲
"کل نفس ذائقۃ الموت"
محترم عبدالغفار کھوکھر (ناظم ممبرشپ تحریک منہاج القرآن تحصیل و ضلع پہاڑپور) کے بھائی محمد اقبال کھوکھر مرحوم کی قل خوانی کی محفل مسجد کھوکھراں والی، کوٹجائی میں بروز بدھ، 8 اپریل 2026 کو منعقد ہوئی۔
محفل میں منہاج القرآن کے عہدیداران، کارکنان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علامہ جمشید علی قادری (صدر تحریک منہاج القرآن پہاڑپور) نے خصوصی خطاب کیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ