02/09/2026
ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم پاکستان، سندھ کے صدر تنظیمی امور کے سلسلے میں ایک اہم اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ اس موقعے پرجامشورو کے سابق صدر محترم سعید اطہر صاحب سے تفصیلی ملاقات اور تنظیمی معاملات پر اہم گفتگو ہوئی۔
تنظیمی ٹیم محترم لعل بخش نائب صاحب اور ہماری معزز سسٹر محترمہ رضیہ بانو صاحبہ بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل، تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے اور آنے والے اہم پروگرام، خصوصاً 12 ستمبر کو پکا چانگ میں مرکز و سندھ کے حلف برداری پروگرام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم پاکستان کو مزید منظم، فعال اور مضبوط بنایا جائے گا، اپنے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور بلا تفریق انسانیت، مظلوم اور مستحق افراد کی خدمت کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔
ان شاء اللہ ہماری جدوجہد کا مقصد صرف عہدے نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت، انسانی حقوق کا تحفظ اور مظلوم کی آواز بننا ہے۔
سید مظفر علی شاہ
صدر، ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم پاکستان سندھ
انسانیت کی خدمت — ہمارا عزم، ہماری پہچان 🤝