Apna Sohna Pind 40/4-L Sialan Dist Okara

Apna Sohna Pind 40/4-L Sialan Dist Okara Chak Num # 40/4.L Sialan District Okara...!!!

فخرِ اوکاڑہ، فرزندِ فور ایل مَہر محمد ارشاد احمد خان سیال نمبردار سابق ضلع چیئرمین پنجاب بیت المال اوکاڑہ کی جھنگ سیال م...
20/04/2026

فخرِ اوکاڑہ، فرزندِ فور ایل
مَہر محمد ارشاد احمد خان سیال نمبردار
سابق ضلع چیئرمین پنجاب بیت المال اوکاڑہ کی جھنگ سیال میں
عظیم سیاسی و سماجی شخصیت، رئیس اعظم موضع ستیانہ ضلع جھنگ مَہر خدا بخش بھروانہ سیال مرحوم کے قُل و ساطعہ کے ختم شریف میں شرکت..!!..

مرحوم مَہر خدا بخش بھروانہ سیال کے صاحبزادے ہر دلعزیز شخصیت، سیاسی و سماجی حلقوں کی جان ہمارے دیرینہ دوست چیئرمین مَہر کریم بخش بھروانہ سیال مرحوم کے ساتھ دوستانہ و یارانہ بھائی چارہ و فیملی تعلقات ہیں
یقیناً جھنگ کی زرخیز زمین پہ قدم رکھتے ہی اپنے اجداد سیال سرداران کی خوشبو ماضی کے دریچوں میں لے جاتی ہے، سر زمینِ جھنگ سیال قوم کے اجداد کا آبائی وطن ہے،
اللّٰہ پاک مرحوم بابا جی مَہر خدا بخش بھروانہ سیال کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور ہمارے عظیم سردار دوست، بھائی مَہر کریم بخش بھروانہ سیال مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین..!!..

ہمراہ پیارے بھائی مہر محمد نواز بھروانہ سیال ایم پی اے
مَہر علی نواز بھروانہ سیال
مَہر خدا بخش بھروانہ سیال مرحوم کے صاحبزادے مَہر عباس بھروانہ سیال تحصیل دار،
مَہر ظفر احمد بھوجوآنہ سیال ضلع اوکاڑہ
مَہر کاشف وہاب سیال نمبردار
مَلک علی شیر جھکھڑ

:

فرزندِ فور ایل، فخرِ اوکاڑہ مَہر محمد ارشاد احمد خان سیال نمبردار سابق ضلع چیئرمین پنجاب بیت المال اوکاڑہ کے ڈیرہ سیالاں...
10/04/2026

فرزندِ فور ایل، فخرِ اوکاڑہ
مَہر محمد ارشاد احمد خان سیال نمبردار سابق ضلع چیئرمین پنجاب بیت المال اوکاڑہ کے ڈیرہ سیالاں 40/ فور ایل سیالاں ضلع اوکاڑہ پہ
ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج صاحب کے تایا زاد بھائی کرنل مظہر چوہدری صاحب تشریف لائے،
سیاسی صورتحال و فور ایل میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پہ تفصیلاً نشست،
ہمراہ
مَہر عبدالوہاب سیال نمبردار ایڈووکیٹ
مَہر ایاز محمود سیال (سربراہ سیال یوتھ آرگنائزیشن پاکستان)
حاجی ملک اللّٰہ یار جانی جھکھڑ
مَہر ابو بکر فضل سیال نمبردار
ملک علی شیر جھکھڑ
و دیگر احباب..!!..

: A-K Sial

تمام امتِ مسلمہ اور وطنِ عزیز پاکستان کو سیال فیملی کی طرف سے عید الفطر خوشیاں مبارک ہوں..!!..مَہر محمد ارشاد احمد خان س...
22/03/2026

تمام امتِ مسلمہ اور وطنِ عزیز پاکستان کو سیال فیملی کی طرف سے عید الفطر خوشیاں مبارک ہوں..!!..

مَہر محمد ارشاد احمد خان سیال نمبردار سابق ضلع چیئرمین پنجاب بیت المال اوکاڑہ نے اپنے آبائی گاؤں 40/ فور ایل سیالاں ضلع اوکاڑہ میں اپنے عزیزوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی،
نمازِ عید کے بعد تمام احباب کو عید الفطر کی مبارک دی،
اس موقع پر ہمراہ مَہر فضل داد خان سیال نمبردار،
حاجی مَہر محمد نواز سیال نمبردار
مَہر مظہر جہانگیر سیال
مَہر حسام احمد سیال (آفیسر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ لاہور)
مَہر مشتاق احمد سیال،
مَہر اویس خاور سیال
مَہر عامر ندیم سیال
مَہر عرفان اشرف سیال (آفیسر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور)
مَہر شاہد اشرف سیال
مَہر ابو بکر سیال نمبردار
مَہر علی حسنین سیال
مَہر ناصر سلطان سیال
مَہر محمد فیضان شفیق سیال
علامہ قاری غلام دستگیر علوی صاحب (امام مسجد جامعہ مسجد حضرت عمرِ فاروق)
مَہر ابو سفیان سیال
مَہر فیصل ضیاء سیال
فلک شیر جھکھڑ
گلفام فامی
مَہر محمد صدیق سیال اور
محمد اشرف سیال و دیگر اہلیانِ 40/ فور ایل سیالاں کے ساتھ یاداشت کے طور پر یادگار لمحات عکس بند..!!..

Admin: AK-Sial

*چیف آف سیال ٹرائب*اوکاڑہ میں سیال خاندان کی آبادکاری ایک ڈیڑھ صدی سے زائد عرصہ پر مشتمل ہے،سیال خاندان کے سرداران بالخص...
17/03/2026

*چیف آف سیال ٹرائب*

اوکاڑہ میں سیال خاندان کی آبادکاری ایک ڈیڑھ صدی سے زائد عرصہ پر مشتمل ہے،
سیال خاندان کے سرداران بالخصوص فور ایل (تحصیل اوکاڑہ کے گاؤں کی نمبرنگ) میں کئی سرداران چلے آ رہے ہیں
لیکن ایک ایسا عظیم سردار بھی گزرا ہے جس کو تمام سرداران متفقہ طور پر اپنا سردار تسلیم کرتے ہیں،
سیال خاندان سے ہٹ کر بقیہ تمام چکوک کے سرداران اس عظیم سردار کو عزت و احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے،
اس سردار کے اجداد کی سرداری ایک صدی سے زائد عرصہ پر محیط ہے، یہ سردار جرآت مندانہ، دانشورانہ، فہمانہ اور انصاف کے متحمل فیصلوں کی وجہ سے پورے پنجاب میں مشہور تھے،
یہ وہ سردار تھے جن کی بدولت اہلِ حلقہ کو جدید سہولیات جن میں پختہ سڑکیں، نالیاں، نکاسی آب کے بڑے کھال، یہاں تک جدید منصوبہ بجلی بھی اپنے حلقے میں لاؤنچ کروانے میں بہت اہم کردار ادا کیا،
وہ ایک عظیم سردار، دلیر منصف، حکمت و غیرت کا علمدار، مظلوموں کا مددگار، ظالموں کے لئے شمشیرِ بے نیام، فور ایل کے سرداران میں سے ایک سردار چیف آف سیال قبائل جناب مَہر سجوار خان سیال نمبردار مرحوم سابق ممبر ضلع کونسل منٹگمری (ساہیوال)

یہ عظیم سردار ہمارے خاندان کے سربراہ ، جنہوں نے اپنی ساری زندگی شرعی اصولوں اور رعب و دبدبہ کے ساتھ گزاری، جن کی بہادری و شجاعت کے قصے سنتے ہماری چار نسلیں جوان ہوئیں، آج بھی اُن کے نام سنتے ہی ہمارے سر خَم ہو جاتے ہیں
اہلیانِ فور ایل کے تمام غیور سرداران و غیور عوام آج بھی اس عظیم سردار مَہر سجوار خان سیال مرحوم کو یاد کرتے ہیں

بابا مَہر سجوار خان سیال نمبردار مرحوم کی ایک منصفی اور انصاف پسندی کی ایک بات جو حرفِ عام مشہورِ زمانہ ہے کہ علاقہ کے ایک غریب شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے دن رکھے تو ساتھ ہی جہیز کی تگ و دو کے لئے اپنی ایک عدد راس بھینس یا گائے ایک بدمعاش ٹائپ بیوپاری کو بیچ دی، بیوپاری نے چند پیسے بطور ایڈوانس دئیے اور بقیہ پیسوں کے لئے 2 دن کا وعدہ لیا اور بھینس ہتھیا کر چلا گیا جب وہ غریب شخص وعدہ کے مطابق اپنے پیسے لینے گیا تو وہ بیوپاری اپنے اصلی رنگ بدمعاشی پہ اتر آیا کہ کہڑے پیسے تے کتھوں دے پیسے، میں تینوں جاندا ای نئیں، تو ہئیں کون..؟ (کون سے پیسے، کہاں کے پیسے اور تم ہو کون میں تمہیں جانتا ہی نہیں)
وہ غریب شخص نے بہت منت سماجت کی کہ بیٹا! میری بیٹی کی ہفتے بعد بارات آنے والی ہے اور گھر میں کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں خدا کے واسطے میرا حق مجھے دو،
اس بدمعاش بیوپاری نے اس ناتواں شخص کو دَھکّے ٹُھڈے مار کر نکال دیا،
وہ غریب بندہ بہت پریشان تھا واپس آتے ہوئے ایک جگہ پانی کا نلکا دیکھ کر رک گیا پانی پیا اور وہیں ٹھنڈی جگہ دیکھ کر کچھ دیر سستانے بیٹھ گیا ایک ایّالی بھیڑیں اور بکریاں چرا رہا تھا وہ بھی اس ٹھنڈے درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا اس اَیّالی نے جب اس بزرگ شخص کو پریشان حال دیکھا تو قریب ہوا اور اس بزرگ سے پوچھا بابا خیر اے بڑا پریشان لگ رہے او..؟
وہ بزرگ شخص کہتا کہ پُتر جس بندے دی ساری عمر دی کمائی لُٹی جاوے اوہندا کہڑا حال ہوندا اے
وہ بندہ کہتا کہ بابا جی کُھل کے دَسّو گل کی اے تے پریشانی کی اے..؟
اس بزرگ پریشان شخص نے سارا حالِ دل بیان کیا
تو اس اَیّالی نے کہا بابا اے نال دے چک دا نمبردار بڑا نیک تے منصف سردار اے اوہندا نام مَہر سجوار خان سیال اے اوہندے کول جا، اللّٰہ دے حکم نال تیرا کم ہو جاسیں،
وہ بزرگ نے اس بندے سے کہا کہ پُترا توں وی نال چل، اس ایالی نے کہا کہ بکریاں کول بندہ ہک اے تے میں وی نال نئیں جا سکدا ہاں! اس بزرگ نے منت سماجت کی تو اَیّالی نے ہامی بھر دی، وہ بزرگ اسے ساتھ لے کر مَہر سجوار خان سیال نمبردار مرحوم کے ڈیرے پہ حاضر ہوا، اللّٰہ کی کرنی سے بڑے مَہر صاحب اپنے ڈیرے پہ ایک پنچایت میں مصروف تھے تو بزرگ نے سارا حال بیان کیا کہ مَہر صاحب یہ یہ ظلم اور زیادتی ہوئی ہے،
بڑے مَہر صاحب نے کہا: یار پریشان نہ ہو اللّٰہ چنگیاں کرسیں،
مَہر سجوار خان سیال نمبردار نے اپنے ایلچی چاچا میاں ذُلّے شیخ کو کہا کہ ذُلّیا! پتہ کریں نا، اے کہڑا بدمعاش جم پیا اے جہڑا ساڈے علاقے دے غریباں نوں لُٹ رہیا اے،
میاں ذُلّا پیغام لے کر اس بدمعاش بیوپاری کے پاس گیا سلام دعا کے بعد پوچھا کہ:
بھائیا! گل اے ہے کہ فلاں بندے کولوں مَجھ لئی اے..؟
بیوپاری نے کہا بالکل لئی اے تے کھا گیا ہاں،
میاں ذُلّے نے کہا کہ بھاؤ اوہ بہوں ماڑا تے غریب بندہ اے تے نالے دھی دا ویاہ اے بہوں پریشان اے مہربانی کر تے اوہندے پیسے اوہنوں دے چَھڈ،
بیوپاری نے جواب دیا! میاں میرا ریکارڈ اے میں جہڑی شئے کھادی اے مُڑ ہٹائی نئیں،
میاں ذُلّے نے کہا: سِدھی تے صاف گل اے ہے کہ اوہ مَجھ مَہر سجوار خان سیال نمبردار دی اے،
چاچے ذُلّے آکھیا مُڑ
توں آدے علاقے دے بندیاں توں پُچھ لئے کہ مَہر سجوار خان سیال نمبردار دی مجھ کھا جاواں..؟ جے اوہ سارا علاقہ آکھے کھا جا تے تینوں کُھلّی چھوٹ اے کھا پی جاویں،
تے جے اوہ آکھن مہر سجوار خان سیال نمبردار منہ اچ ہتھ پا کے آندرے سمیت کَڈھ کے رکھ دیسیں تے کل شام نوں مَہر سجوار خان سیال نمبردار دے ڈیرے دے باہر وڈی ٹاہلی نال بَنھ دیویں یا اوس بابے جہندی مجھ اے اوہنوں گھر منت نال پیسے یا مجھ دے آویں،
باقی مَیں زُلے شیخ دا کم ہاہ پیغام دیونا، دوہاں گلاں وچوں جہڑی گل چنگی لَگّی اوہ کر لویں،
بہرحال میاں ذلّا پیغام دے کر وہاں سے نکل پڑا چونکہ بھلا وقت تھا میاں ذلّا تانگے یا گھوڑے کے ذریعہ واپس آنا تھا تو میاں ذُلّے کے ڈیرے پہنچنے سے پہلے وہ بدمعاش علاقے کے چار معزز بندے ساتھ لئے کر اس بزرگ بابا کے گھر منت سے پیسے لوٹا آیا..!!..

اس طرح کی سینکڑوں مثالیں ہیں جو کہ ہمارے اجداد کے بڑے سردار مَہر سجوار خان سیال نمبردار مرحوم کے عدل و انصاف سے لبریز ہیں، انشاء اللہ تعالیٰ وقتاً فوقتاً اپنے اجداد کے سُنہرے دور کی یادیں تازہ کرتا رہوں گا،
دعا گو ہیں اللّٰہ پاک اس ماہِ رمضان کے صدقے ہمارے سردار مَہر سجوار خان سیال نمبردار مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین..!!..

بقلم خود: مَہر محمد اویس خاور سیال

الصلاۃ والسلام علیک یارسول اللہ،الصلاۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ..شاندار افتتاح بسلسلہ جامع مسجد فیضانِ قرآن (دعوت اسلام...
18/01/2026

الصلاۃ والسلام علیک یارسول اللہ،
الصلاۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ..

شاندار افتتاح بسلسلہ جامع مسجد فیضانِ قرآن (دعوت اسلامی)
چک نمبر 40/ فور ایل سیالاں ضلع اوکاڑہ (گیمبر پاکپتن روڈ)

بیان: رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری دامت برکاتہم العالیہ
زیرِ نگرانی: مَہر محمد ارشاد احمد خان سیال نمبردار سابق ضلع چیئرمین پنجاب بیت المال اوکاڑہ
مَہر عبد الوہاب سیال نمبردار ایڈووکیٹ
علامہ قاری محمد احمد شاکر سعیدی (حفظ اللہ)
سَر خالد محمود طالب عطاری بودلہ (حفظہ اللہ)
مَہر حاجی ظَفر عطاری سیال
مَہر حاجی محمد نواز سیال

منتظمین: عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی
و
اہلیانِ علاقہ

11/01/2026

اطلاعِ غم

مَہر اللّٰہ دتہ ولد بابا مَہر شاہرہ سبانہ مرحوم
مَہر اللہ دتہ سبانہ کی زوجہ،
مَہر فخر شہزاد سبانہ (سپرے سنٹر والے)
مَہر اکمل اعجاز سبانہ کی والدہ،
مَہر منظور احمد سبانہ سیال (مینیجر حبیب بینک) کی بھابھی
بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں
ان للہ و ان الیہ راجعون
اماں جی مرحومہ کا نمازِ جنازہ
11 جنوری 2026ء بروز اتوار 11:30 بجے صبح
ان کی آبائی گاؤں 40/ فور ایل سیالاں ضلع اوکاڑہ میں ادا کیا جائے گا
تمام احباب شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں..!!..

فخرِ اوکاڑہ، فرزندِ فور ایل مَہر محمد ارشاد احمد خان سیال صاحب نمبردار سابق ضلع چیئرمین پنجاب بیت المال اوکاڑہ نے میاں ا...
23/12/2025

فخرِ اوکاڑہ، فرزندِ فور ایل مَہر محمد ارشاد احمد خان سیال صاحب نمبردار سابق ضلع چیئرمین پنجاب بیت المال اوکاڑہ نے میاں احمد سعید بھٹی کے صاحبزادے کاشف سعید بھٹی کی تقریبِ ولیمہ میں شرکت کی،
ہمراہ فخرِ اوکاڑہ، فرزندِ فور ایل حاجی میاں محمد ظفر احمد بودلہ صاحب نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن اوکاڑہ و سابق چیئرمین،
میاں وقار ظفر بودلہ صاحب،
مَہر کاشف وہاب سیال نمبردار صاحب
چوہدری عبدالحئی صاحب
ملک اللّٰہ یار جانی جھکھڑ صاحب
میاں خرم سعید بھٹی
زُمن امین خان بُھک بلوچ

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ، کسی قبیلے کا سردار اپنے گھوڑے پر سوار تنہا صحرا میں جارہا تھا، سفر کے دوران اس نے دیکھا کہ ایک شخ...
22/12/2025

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ، کسی قبیلے کا سردار اپنے گھوڑے پر سوار تنہا صحرا میں جارہا تھا، سفر کے دوران اس نے دیکھا کہ ایک شخص ریت میں دھنسا پڑا ہوا ہے، سردار نے گھوڑا روکا، نیچے اترا، اس شخص کے جسم پر سے ریت ہٹائی، تو دیکھا کہ وہ جو کوئی بھی تھا بے ہوش چکا تھا ، سردار نے اسے ہلایا جلایا تو، وہ نیم وا آنکھوں کے ساتھ پانی پانی پکارتے ہوئے کہنے لگا، پیاس سے میرا حلق اور میری زبان کسی سوکھے ہوئے چمڑے کی طرح اکڑ چکی ہے، اگر پانی نہ پیا تو مر جاؤں گا، سردار نے سوچا کہ وضع قطع سے اجنبی دکھائی دینے والا شخص ، جو اردگرد کے کسی بھی قبیلے سے تعلق نہیں رکھتا ، پتا نہیں کب سے یہاں بے یارو مددگار پڑا ہوا ہے، اس نے جلدی سے گھوڑے کی زین کے ساتھ لٹکی ہوئی چھاگل اتاری اور اس اجنبی کے ہونٹوں سے لگا کر اس کی پیاس بجھانے لگا، اجنبی نے خوب سیر ہوکر پانی پیا، سردار کا شکریہ ادا کیا اور کہنے لگا، اے رحم دل شخص، میرا گھوڑا شاید کہیں بھاگ گیا ہے، کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ تم مجھ پر مزید احسان کرتے ہوئے اپنے ساتھ بٹھا کر کسی قریبی جگہ لے جاؤ، جہاں میں اپنی سواری کا بندوبست کرسکوں؟ سردار نے خوشدلی سے کہا، ہاں کیوں نہیں، سردار گھوڑے پر سوار ہوکر اس اجنبی سے کہنے لگا، آجاؤ میرے پیچھے بیٹھ جاؤ، اجنبی بمشکل زمین سے اٹھا اور اٹھ کر دو تین بار گھوڑے پر سوار ہونے کی کوشش کی مگر ہر بار نقاہت کے باعث گرجاتا رہا، وہ سردار سے کہنے لگا، اس سنگدل صحرا نے میرے جسم کی ساری طاقت نچوڑ لی ہے، براہ کرم کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ آپ اتریں اور گھوڑے پر سوار ہونے میں میری مدد کریں.
سردار بخوشی اتر کر اس اجنبی کو گھوڑے پر بٹھانے میں مدد کرنے لگا، اجنبی جیسے ہی گھوڑے پر سوار ہوا ، اس نے ایک زوردار لات سردار کے پیٹ میں رسید کی اور گھوڑے کو ایڑ لگا کر بھگا لے گیا. سردار نے پیچھے سے آوازیں دیں، تو اس اجنبی شخص نے رک کر کہا، شاید تم خجالت محسوس کررہے ہو کہ ایک اجنبی کے ہاتھوں دھوکا کیسے کھاگیا. سنو میں ایک راہزن ہوں اور لٹیرے سے رحم کی بھیک مانگنا بے کار ہے ، اس لیے چیخنے چلانے سے کوئی حاصل نہیں ہوگا. سردار نے جواب دیا کہ میں ایک قبیلے کا سردار ہوں، اور بھیک مانگنا یا رحم کی درخواست کرنا ایک سردار کی شان کے خلاف ہوتا ہے، میں فقط یہ کہنا چاہتا ہوں کہ، بات میری شرمندگی کی نہیں ہے، بلکہ جب تم کسی منڈی میں اس گھوڑے کو فروخت کرنے جاؤ گے، تواس نایاب نسل کے گھوڑے کے متعلق لوگ ضرور پوچھیں گے، تو انہیں میرا بتانا کہ فلاں قبیلے کے فلاں سردار نے مجھے تحفتاً دیا تھا، کسی بھی محفل میں صحرا میں لاچار اور بے یارو مددگار شخص کا روپ دھار کر مدد حاصل کرنے کے بہانے لوٹنے کا قصہ مت سنانا " ورنہ لوگ بے رحم صحراؤں میں مدد کے طلبگار اجنبیوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیں گے
واصف علی واصف
゚viralシ #مسجدالنبوي

سدا بہار ایم پی اے قائدِ اوکاڑہ میاں یاور زمان صاحب ایم پی اے سابق صوبائی وزیر کا بگیانہ سیال برادران کی طرف سے فقید الم...
05/12/2025

سدا بہار ایم پی اے قائدِ اوکاڑہ
میاں یاور زمان صاحب ایم پی اے سابق صوبائی وزیر کا بگیانہ سیال برادران کی طرف سے فقید المثال استقبال..!!..

سرپرست اعلیٰ: فخرِ اوکاڑہ، فرزندِ فور ایل مَہر محمد ارشاد احمد خان سیال نمبردار صاحب سابق ضلع چیئرمین پنجاب بیت المال اوکاڑہ
فخرِ اوکاڑہ ، فرزندِ فور ایل حاجی میاں محمد ظفر احمد بودلہ صاحب سابق چیئرمین و نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن اوکاڑہ
حاجی مَہر طالب حسین بگیانہ سیال،
مَہر ظفر نَورنگ بگیانہ سیال،
مَہر عمران عالم بگیانہ سیال،

مہمانانِ خصوصی احباب:
میاں اللّٰہ دتہ بھٹی صاحب سینئیر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن اوکاڑہ
ڈاکٹر الطاف خان بلوچ صاحب سابق ناظم 22/ فور ایل
نجیب اللہ خان بلوچ ایڈووکیٹ
چوہدری نیاز احمد جٹ سابق چئیر مین
مَہر محمد امین بگیانہ سیال
مَہر شبیر حسین بگیانہ سیال
مَہر شاہد محمود بگیانہ سیال
مَہر سرفراز محمود بگیانہ سیال انٹرنیشنل شوٹنگ والی پلئیر
مَہر ایاز محمود بگیانہ سیال
ملک اللّٰہ یار جانی جھکھڑ
مَہر مشتاق احمد سیال،
مَہر ظفر احمد بُھوجوآنہ سیال،
رائے شاہد حسین مدھول نمبردار
مَہر احمد بگیانہ سیال ٹھاکرہ
مَہر مظہر جہانگیر سیال،
مَہر فیض فرید سیال،
ملک علی شیر جھکھڑ،
ملک گلزار احمد جھیڈو
مَہر فاروق بگیانہ سیال
مَہر خضر حیات فریدی بگیانہ سیال
مَہر عرفان اعظم بگیانہ سیال سوشل میڈیا ورکر
مَہر فیصل بگیانہ سیال
مَہر مصطفیٰ بگیانہ سیال
مَہر ربنواز بگیانہ سیال

انتظامیہ: مَہر ظفر طالب بگیانہ سیال
مَہر علی طاہر بگیانہ سیال
مَہر مظہر طالب بگیانہ سیال
مَہر اظہر طالب بگیانہ سیال
ڈاکٹر مَہر ناصر سلطان سیال،
مَہر علی حسنین سیال
مَہر اسد رشید بگیانہ سیال،
مَہر عبدالرحمان ظفر بگیانہ سیال،
مَہر عثمان ظفر بگیانہ سیال
مَہر انضمام فرید بگیانہ سیال

Address

Okara
53600

Telephone

+923454933786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Sohna Pind 40/4-L Sialan Dist Okara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share